find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Allah Se Hamesha Dua kiya kare.

Allah se Kis Tarah Dua Mange.
اللہ سے دعا ہمیشہ کیا کرو

اے اللہ
ہمیں تو اپنے ان مقرب بندوں / بندیوں میں شامل کر جن سے تو ہمیشہ راضی رہے کبھی ناراض نہ ہو

اے اللہ
تو ہمیں انصاف کرنے والوں میں شامل کر

اے اللہ
تو ہمیں احسان کرنے والوں میں شامل کر

اے اللہ
تو ہمیں اپنے شکر گذار بندوں / بندیوں میں شامل کر

اے اللہ
تو ہمیں صبر کرنے والوں میں شامل کر
اے اللہ
ہمیں تیرا ذکر کرنے والوں میں شامل کر اور توبہ کرنے والوں میں ہمارا شمار کر
اے اللہ
تو ہمیں حلال کمانے کھانے پینے پہننے اور عمل حلال کام کرنے والوں میں شامل کر
اور
ہمیں بچا حرام کمائ سے کھانے پینے پہننے اور حرام کام کرنے والوں میں سے ہونے سے بچا

اے اللہ
ہمیں موت دے اسلام پر ایمان کی حالت میں اس وقت جب تو ہم سے راضی رہے اور کلمہ طیبہ نصیب فرما اور ایسے عمل پر موت دے جو اخلاص کے ساتھ تیری رضا حاصل کرنے کے لئے کیا گیا نیک عمل ہو اسی پر موت ہو

اے اللہ
قبر کے سوالوں کے جوابات خلفاء راشدین کی طرح دینے والا بنا
قبر کی تاریکی وحشت سے اور قبر کے عذاب سے بچا قبر میں جنت کی کھڑکی کھول دے اور جہنم کی کھڑکی کھولنے سے بچا.....
اے اللہ
جس دن تو ہمیں اٹھائے وہ دن ہمارے لئے سلامتی والا بنا
اس دن کی تکلیف پریشانیوں سے ہمیں بچا

اے اللہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے ہاتھوں حوض کوثر نصیب کر اور ان کی شفاعت کبری نصیب کر اور قبول فرما
اے اللہ ہمیں اپنے مقرب بندوں/ بندیوں میں شامل کر ان لوگوں میں شامل کر جو بلا حساب و کتاب جنت میں جاینگے

اے اللہ
نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دے بائیں ہاتھ والوں میں سے ہونے سے بچا

اے اللہ
جس دن حساب کتاب میرا ہوگا حساب کتاب آسانی سے عفو و درگذر رحم و کرم کے ساتھ لے

اے اللہ
ہمارے حسنات کو قبول کر اور سئیات کو حسنات میں بدل دے اور معاف کر ہمارے حسنات کا پلڑا بھاری کر اور سئیات کا ہلکا کردے

اے اللہ
جس دن سجدہ کرنے کے بلائے ہمیں ان مخلصین میں شامل کر جو تجھے سجدہ کرے اور بچا ریا کاروں میں سے ہونے سے جو تجھے اس دن سجدہ نہ کر پائے

اے اللہ
نور دے تو مومینین والا دے منافقین والا نور نہ دے
اے اللہ پل صراط پر سے آسانی ( عافیت ) کے ساتھ گذار دے
اے اللہ ہمیں جہنم سے بچا بغیر جہنم میں جائے جنت الفروس نصیب فرما
اے اللہ
ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا ساتھ نصیب فرما
اور سب سے عظیم نعمت تیرا دیدار نصیب فرما جس کو پاکر بندہ / بندی سے تو کبھی بھی ناراض نہیں ہوگا.
آمین

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS