find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Fateh Andalas Aur Tarik Bin Jeyad. (Part 19)

Fateh Andalas Aur Tarik Bin Jeyad.

      طارق بِن زِیاد
          تحریر:- صادق حسين
     قسط نمبر 19__________________Part 19

ان پریشان کن اور ہولناک واقعات کو دیکھ کر رازرق اور اس کے ساتھی نہایت خوفزدہ ہو گئے -
جب انہوں نے گنبد کو جلتے اور اس کی دیواروں کو چٹختے ہوئے دیکھا تو وہ پہلے سے خوفزدہ بد حواس ہو گئے -
انہیں یہ اندیشہ ہو گیا کہ کہیں پتهر کا ٹکڑا ان میں سے کسی کے اوپر آ کر نہ پڑے اور وہ ان کو کو بھی خس و خاشاک کی طرح سے تباہ و برباد نہ کر دے-
اس لئے وہ نہایت تیزی سے گھوڑے ڈورا کر چل پڑے-"
رات کافی ہو چکی تھی اور ہر طرف اندھیرا پھیلا ہوا تھا -
اس وجہ سے ان کے گھوڑے تهوکڑے کھاتے چل رہے تھے -
ان لوگوں کے گھوڑے ان سے بھی زیادہ خوف زدہ اور ان پریشان کھاتے ہوئے چل رہے تھے -
وہ بغیر کسی قسم کے اشارے کے خود ہی اپنی رفتار سے بھاگ رہے تھے -
آخر اللہ اللہ کر کے درہ ختم ہوا اور وہ نشیبی گھاٹی کی طرف چلے-
غرض کہ جوں توں کر کے وہ پہاڑ سے نیچے اترے اور سراسیمگی کے عالم میں طلیطلہ کی جانب روانہ ہوئے-
جب قلعہ قریب آ گیا اور انہیں اطمینان ہو گیا کہ اب کوئی اندیشہ باقی نہیں ہے تو انہوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا انہیں اس جگہ جہاں گنبد جل رہا تھا آسمان پر روشنی نظر آئی-
رازرق کس قدر دہشت ناک منظر تهے؟
وزیر:وحشت ناک بھی اور عجیب و غریب بهی-
رازرق:دراصل میں نے اسے خزانہ سمجھا تھا -
وزیر: لیکن میں نے حضور سے عرض کیا تھا کہ خزانہ نہیں ہے وہاں-
رازرق: کاش اس منحوس گنبد کو میں نے کھولا ہی نہ ہوتا-
وزیر:مگر ہونا تو یہی تھا -
رازرق: یہ تو ٹھیک ہے لیکن یہ پتہ نہ چلا کہ یہ کون لوگ تھے جو کہ اس فیتے میں نظر آئے؟
وزیر: میرے خیال میں وہ عرب تهے -

رازرق مسلمان عرب؟
وزیراعظم جی ہاں!
رازرق نے افسوس ناک لہجے میں کہا-"
تو کیا اندلس پر حملہ کریں گے مسلمان؟
وزیر میرا خیال ہے کہ جن لوگوں نے آپ کے سپہ سالار کو ہزیمت دی ہے وہ مسلمان ہی ہیں-"
رازرق اور یہ خیال صحیح ہے کیونکہ جس لباس اور صورت کے آدمی ہم نے دیکهے ہیں گنبد میں ایسے ہی تدمیر نے اپنے مراسلے میں لکھا تھا -
وزیر اور حضور یہ بھی جانتے ہوں گے کہ یہ کمبخت مسلمان جس علاقے پر حملہ کرتے ہیں اسے فتح کئے بغیر نہیں چھوڑتے-
رازرق ہاں یہی بات سنی ہے،
ان بد بختوں کو کونٹ جولین ہم پر چڑھا لایا ہے؟
وزیر اس نے نہایت نا عاقبت اندیشی کا مظاہرہ کیا ہے-
وہ نہیں جانتا کہ اگر وہ نہیں جانتا کہ اگر انہوں نے اندلس کو فتح کر لیا تو سیوطا کو کیوں چھوڑ دیں گے -
رازرق افسوس یہ ہے کہ اس نے عیسائی ہوتے ہوئے بھی ملک و قوم سے غداری کی ہے-
وزیر لیکن جولین اس قماش کا آدمی نہیں تھا اسے ضرور کوئی ایسا رنج پہنچا ہے جس سے کہ وہ ایسی نازیبا حرکت کر بیٹھا ہے-
رازرق رنج اسے بھی کیا کم ہے کہ اس کا خسر ڈنرا تخت سے محروم ہو گیا ہے-"
وزیر بے شک ٹھیک فرمایا ہے آپ نے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ معزول بادشاہ ڈنرا بھی اس کا شریک کار ہے-
رازرق یقیناً لیکن ان دونوں بد بختوں نے یہ کیسے سمجھ لیا کہ مسلمان اندلس پر قبضہ کر کے کسی کو بھی تخت پر بیٹھنے دیں گے -
وزیر یہ ان کی بڑی کم فہمی ہے-
اب یہ سب قلعہ کے دروازے میں داخل ہوئے اور خاموش ہو گئے - رازرق چالاک تھا اور وہ یہ چاہتا تھا کہ لوگوں کو اصل حال معلوم نہ ہو کیونکہ اس میں اس کی بھی رسوائی تهی -
وہ سارا الزام ڈنرا اور جولین کے ذمہ اس لیے تھوپ رہا تھا تا کہ عوام الناس کے خیالات ان دونوں کی طرف سے خراب ہو جائیں گے اور وہ انہیں نفرت اور حقارت کی نظر سے دیکھنے لگیں-
قلعے کے اندر پہنچتے ہی وہ شاہی قصر کی جانب چلے وہاں پہنچ کر رازرق گھوڑے سے اتر کر محل میں داخل ہو گیا اور باقی لوگ واپس چلے گئے-
جس وقت رازرق اپنے کمرے میں پہنچا تو نائلہ کو بیٹھے ہوئے دیکھا-
وہ گنبد کے واقعات دیکھ کر کچھ ایسا خوف زدہ ہو گیا تھا کہ اب تک بھی پریشانی اور فکر کی علامات اس کے چہرے سے ظاہر ہو رہی تھیں _
نائلہ نے اسے دیکھتے ہی کہا کہیے خزانہ دریافت ہوا؟
رازرق نے بیٹھتے ہوئے کہا وہاں خزانہ تها ہی نہیں.
نائلہ اور کیا تھا؟
رازرق کچھ بھی نہیں ۔ ایک شعبدہ بازی تهی جادو نگاری تهی -
اس کے بعد اس نے تمام وہ واقعات جو اس نے گنبد میں دیکهے تهے بیان کر دئیے نائلہ ان واقعات کو سن کر حیران ہو رہی تھی -
جب وہ سب کچھ سنا چکا تو نائلہ نے کہا -
دیکھئے آپ نے ضد کر کے کیسی بڑی غلطی کر دی ہے-
رازرق ہاں مجھے بھی افسوس ضرور ہے کہ ایک تاریخی عمارت جل کر راکھ ہو گئ-
نائلہ اور یہ مطلق خیال نہیں ہے کہ جو کچھ وہاں دیکھا وہ سچ مچ پیش نہ آ جائے.
رازرق اس کا میں قائل نہیں ہوں!
کمرے میں روشنی ہو رہی تھی - اس روشنی میں خود نائلہ کا چہرہ مہ کامل کی طرح چمک رہا تھا وہ بے حد حسین تهی. تیز روشنی کے عکس نے اسے پہلے سے زیادہ حسین بنا دیا تھا -
نائلہ کیا تدمیر کو کسی دشمن کے مقابلہ میں شکست ہو گئی ہے؟
رازرق ہاں عجیب بات ہے کہ جیسے لوگ میں
: نے گنبد میں دیکهے تهے ویسے ہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اسے شکست دی ہے میں ان سے لڑنے کے لیے عنقریب جانے والا ہوں-
نائلہ ان لوگوں کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے رازرق وہ مسلمان ہیں اور ان سے جنگ کرنا ہنسی کھیل نہیں ہے -
نائلہ نے حیرت بھرے لہجے میں کہا مسلمان ہیں؟
رازرق ہاں! !!!
نائلہ جب تو ملک اور قوم کا اللہ ہی حافظ ہے آہ آپ نے ایسیب غلطی کیوں کر دی-"
رازرق میں نے غلطی کی؟
نائلہ آپ نے کونٹ جولین کو ناراض کر دیا ہے
رازرق میں بتا چکا ہوں کہ وہ سرا سر جھوٹا ہے بات کچھ اور تھی اور اس نے کچھ اور______"-
نائلہ نے قطع کلام کرتے ہوئے کہا بس معاف کیجئے اور ہاں میں اس گفتگو کو طول نہیں دینا چاہتی.
اس وقت میں اس لئے آئی تھی کہ آپ سے دریافت کروں کہ خزانہ دستیاب ہوا کہ نہیں اب میں جا رہی ہوں-
نائلہ اٹهہ کر فوراً چلی گئی رازرق کو اسے روکنے کی جرات نہ ہوئی اس کی بے رخی دیکھ کر اسے لگا کہ اسے فلورنڈا کا صحیح واقعہ معلوم ہو گیا ہے-"
آج صبح ہوتے ہی وہ سخت پریشان تھا جو واقعات بھی آج رونما ہوئے وہ ایک سے ایک تکلیف دہ تهے -
اس نے کهانا بھی نہیں کھایا اور سیدھا اپنی خواب گاہ میں چلا گیا-
صبح بیدار ہوتے ہی اس نے اپنے سپہ سالار کو بلا کر کوچ کی تیاری کا حکم دیا سپہ سالار نے حکم سنتے ہی اسی روز سامان حرب نیز تھوڑا تھوڑا لشکر بھی بھیجنا شروع کر دیا -
چند روز کے بعد رازرق معہ اپنے مشیروں اور بہادروں کے روانہ ہوا اسے اس کی رعایا نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ روانہ کیا اور پورے نوے ہزار لشکر لے کر شیران اسلام کا مقابلہ کرنے کے لیے قرطبہ کی طرف روانہ ہوا________
       جاری ہے......

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS