find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Biddat Hasna Aur Biddat Saheha (بدعت حسنہ اور بدعت سیئہ) kya hai?

Biddat Kya hai aur iski Kitni Qisme hoti hai?

what is Biddat and How many Types of Biddat?
What is the Reality of Biddat-E-Hasana and Biddat-E-Saheha.
Biddat hasana or Biddat saheha ki kya Haqeeqat hai? Wazahat farma dijiye?

جواب تحریری
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بدعت کی درج بالا تقسیم کے علاوہ کچھ حضرات نے بدعت کی یہ تقسیم بھی کی ہے کہ ایک بدعت حسنہ ہوتی ہے جس پر عمل جائز ہے اور دوسری بدعت سیئہ ہوتی ہے جس پر عمل جائز نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ ایسی تقسیم ہے جس کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں بلکہ اس کے برعکس ایسے بہت سے دلائل موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دین میں ہر بدعت گمراہی ہے اور کوئی بھی بدعت حسنہ نہیں ہوتی۔ چنانچہ فرمان نبویﷺ ہے کہ :

’’ کُلُّ بِدْعَة ضَلَالة
‘‘ ’’ہر بدعت گمراہی ہے۔‘‘ [سنن أبوداؤد:۴۶۰۷]

حضرت ابن مسعود نے فرمایا ہے کہ

’’ اتبعوا ولاتبدعوا فقد کفیتم وکل بدعة ضلالة‘‘ [المعجم الکبیر للطبرانی:۹؍۱۵۴]
’’سنت کی اتباع کرو اور نئی چیزیں ایجاد نہ کرو، یقیناً تمہیں کفایت کی گئی ہے کہ ہر بدعت گمراہی ہے۔‘‘

حضرت ابن عمر کا یہ قول بھی اس سلسلے میں ہے کہ
’’ کُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالةٌ وَإنْ رَآھَا النَّاسُ حَسَنَةً ‘‘ [تلخیص أحکام الجنائز للألبانی: ص۸۴]
’’ہر بدعت گمراہی ہے اگرچہ لوگ اسے اچھا ہی سمجھیں۔‘‘

امام شاطبی رحمہ اللہ [فتاویٰ الشاطبي :ص؍۱۸۰]اور حافظ ابن حجرؒ رحمہ اللہ[فتح الباري:۱۳؍۲۵۴] نے بھی یہی وضاحت فرمائی ہے کہ ’’ہر بدعت گمراہی ہے‘‘ کا مفہوم یہی ہے کہ کوئی بھی بدعت اچھی نہیں ہوتی ۔

شیخ صالح الفوزان فرماتے ہیں کہ جس نے بدعت کی یہ تقسیم کی ہے ’’بدعت حسنہ اور بدعت سیئہ‘‘ اس کے پاس کوئی دلیل نہیں کیونکہ تمام بدعات سیئہ ہی ہوتی ہیں۔ [ظاھرۃ التبدیع:ص۴۲]

معلوم ہوا کہ بدعت کی یہ تقسیم باطل ہے۔

باقی رہا سیدنا عمر کا نماز تراویح کی جماعت کو ‘‘ نعم البدعة هذه’’ کہنا بدعتِ حسنہ نہیں بلکہ بدعتِ لغوی ہےکیونکہ باجماعت تراویح کی مثال نبی کریم سے ثابت ہے، اور جو چیز آپ سے ثابت ہو, وہ بدعت نہیں ہو سکتی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS