find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Fateh Andalas Aur Tarik Bin Jeyad. (Part 14)

Wah Tilismi Gumbad Jise Waha ka Badshah Kholna Chahta tha.
         فاتح اندلس
     طارق بِن زِیاد

          تحریر:- صادق حسين
    قسط نمبر 14________________Part 14

دونوں بوڑھوں کی داڑھیاں برف کی طرح سفید تهیں بگلے کی طرح سفید جبے پہنے ہوئے تھے -
لمبے لمبے خوش نما پٹکوں پر منطقتہ البروج کی تصاویر منقش تهیں اور کمر کے پاس بے شمار گچھے لٹک رہے تھے - "
ان گچھوں میں چابیاں پڑیں ہوئی تھیں_
دونوں لمبے قد کے تهے اور سفید چاندی کے عصا لئے ان کے سہارے سے چلے آ رہے تھے -
ہر شخص ان کو حیرت استعجاب نظر سے دیکھنے لگے-
حتی کہ خود بادشاہ حیران و متعجب تهے -
دونوں ضعیف بڑهه کر چبوترے کے پاس پہنچے اور بادشاہ کی تعظیم کے لیے سیدھے زمین پر لیٹ گئے-
پھر انہوں نے کھڑے ہو کر بادشاہ کی تعریف کی-
بادشاہ نے دریافت کیا تم کون ہو؟ "
ایک بوڑھے نے کہا - "
ہم اس گنبد کے محافظ ہیں جو عجائب خانہ کے نام سے مشہور ہے-"
یہ بات سب کو معلوم تهی کہ طلیطلہ کے پہاڑ کی چٹان پر ایک گنبد ہے جسے ہرقل اعظم نے بنوایا تھا جو کہ برس ہا برس سے بند پڑا ہے-
شہنشاہ ہرقل نے سمندر کے کنارے پر مینار بنوائے تھے جو اسی کے نام سے مینار ہرقل مشہور ہیں اور آج تک موجود ہیں-
نہایت اونچے اور عجیب و غریب مینار ہیں جس وقت اس شہر طلیطلہ کے قریب ایک گنبد بنوایا تھا جو چٹان کے اوپر ہونے کی وجہ سے نہایت بلند تها اور عجائب خانہ کے نام سے مشہور تھا -
جب سے یہ گنبد تعمیر کیا گیا تھا -
اسی وقت سے بند پڑا تھا -
کوئی بھی نہیں جانتا تھا کہ اس کے اندر کیا ہے-
رازرق نے حیرت و استعجاب انگیز نظروں سے بوڑھوں کی طرف دیکھتے ہوئے کہا -
تمہارے آنے کی غرض کیا ہے؟ "
ایک بوڑها عالی جاہ اسپین کے فرمانرواوں کا دستور رہا ہے کہ جو کوئی تخت پر بیٹھتا رہا وہی اپنے نام کا تالا بنوا کر نو روز کے دن گنبد کے پھاٹک میں ڈالتا رہا________رازرق نے قطع کلام کرتے ہوئے کہا"
اور تم میرے پاس صرف اسی لیے آئے ہو کہ میں بھی اس میں اپنے نام کا تالا ڈلوا دوں؟ "
پہلا بوڑهاجی ہاں! رازرق مگر اس سے فائدہ کیا ہو گا؟ دوسرا بوڑھا حضور شاہان سلف کی وصیت پوری کرنا-
رازرق تم جانتے ہو اس گنبد کے اندر کیا ہے؟ پہلا بوڑها نہیں حضور اسے جس شہنشاہ ہرقل اعظم نے تعمیر کروایا تھا اسی وقت سے بند پڑا تھا اور کوئی نہیں جانتا کہ اس کے اندر کیا ہے-
رازرق تم اس کے محافظ کب سے ہو؟ دوسرا بوڑھا حضور ہم دونوں بھائی ہیں اور ہمارے بزرگوں کے سپرد اس کی خدمت اور حفاظت کر دی گئی تھی -
اس وقت سے ہمارے خاندان والے اپنے فرائض انجام دیتے رہے-
اب ہم دونوں جب سے کہ ہم نے ہوش سنبھالا ہے حفاظت کر رہے ہیں -
رازرق مگر تم خدمت کیا کرتے ہو؟
پہلا بوڑها باہر کی صفائی رازرق اور اندر کی صفائی کوئی نہیں کرتا رازرق کیوں؟
دوسرا بوڑھا حضور اس لیے کہ اس کے کھولنے کا حکم نہیں ہے
رازرق کس کا حکم نہیں ہے -
دوسرا بوڑھا اس کے بانی کا-
رازرق یعنی ہرقل اعظم کا؟ "
پہلا بوڑها جی ہاں!
رازرق کیوں حکم نہیں ہے ؟
دوسرا بوڑھا اس لیے کہ اس کے متعلق یہ پیشن گوئی ہے جب وہ گنبد کھولا جائے تو ملک پر تباہی آ جائے گی اور_______رازرق اور کیا؟
دوسرا بوڑھا اور جو بادشاہ اسے کھولے گا وہ مارا جائے گا! !!
رازرق عجیب و غریب پیشن گوئیاں ہیں! !!
پہلا بوڑها جی ہاں!
رازرق کیا کسی بادشاہ نے اسے کھولنے کی جرات نہیں کی؟
دوسرا بوڑھا کئی بادشاہوں نے کی حضور!
رازرق پھر کیا انجام ہوا؟
پہلا بوڑها یا تو اس کی موت ہوئی یا کسی آفت ناگہانی میں گرفتاری-
رازرق تمہارے سامنے بھی کسی بادشاہ نے اسے کھولنے کی کوشش کی؟
دوسرا بوڑھا نہیں حضور ہم سے پہلے ہی کوشش کی گئی تھی -
رازرق تو تم نہیں جانتے کہ اس کے اندر کیا ہے؟
دوسرا بوڑھا حضور ہم ہی کیا اس دنیا میں کوئی بھی نہیں جانتا کہ اس کے اندر کیا ہے؟
رازرق مگر تمہارا کیا خیال ہے؟
دوسرا بوڑھا حضور ہم نے کبھی اس کے متعلق خیال بھی نہیں کیا-
رازرق میں بتا دوں جو میرا خیال ہے-
پہلا بوڑها فرمائیے؟
رازرق اس کے اندر خزانہ دفن ہے-
دونوں بوڑھے چونک پڑے ایک نے کہا-"
خزانہ______؟
رازرق ہاں خزانہ! !! دوسرا بوڑھا حضور خزانہ کی حفاظت کے لیے ایسی عجیب پیشن گوئیاں کرنے کی کیا ضرورت تھی؟
رازرق تا کہ کوئی اسے کھول کر خزانہ پر قبضہ نہ کر لے.
پہلا بوڑها مگر حضور خزانہ کے دفن رہنے سے کیا فائدہ تھا؟ "
رازرق خزانہ دفن کرنے والے بیوقوف یہ چاہا کرتے تھے کہ جب وہی اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے تو دنیا میں کوئی بھی شخص اس سے فائدہ نہ اٹھائے اس لیے ہیبت ناک اور ڈراونی پیشن گوئیاں کر دیتے ہیں -
دوسرا بوڑھا مگر یہ گنبد تو ہرقل نے تعمیر کرایا ہے!
رازرق اور اسی نے اس میں خزانہ دفن کر کے لوگوں کے ڈرانے کے لیے ہولناک پیشن گوئیاں کرا دیں-
پہلا بوڑها خیر کچھ بھی ہو اب حضور بھی اپنے نام کا ایک قفل لگوا دیں-
رازرق میں بھی پہلے احمقوں کی طرح سے قفل لگوا دوں؟
ہرگز نہیں میں اسے کهولوں گا -
دونوں بوڑھے خوف و دہشت سے زرد پڑ گئے-
اراکین سلطنت بھی حیرت بهری نظروں سے رازرق کو دیکھنے لگے-
وزیراعظم نے کہا - "
ہاں ضرور کهولوں گا - "
وزیراعظم مگر حضور______
رازرق کیا؟
وزیراعظم تقادیم کہنہ میں لکھا ہے کہ اس گنبد کا راز کوئی بھی نہ معلوم کر سکے گا سوائے ایک بادشاہ کے جو اپنے سلسلے میں آخری ہو گا اور اس کو بھی یہ بات اس وقت میسر آئے گی جبکہ سلطنت کا ستون مرکز ثقل سے ہٹ جائے گا-
رازرق اگر پرانی کتابوں میں ایسی باتیں تو اب تک کوئی نہ کوئی بادشاہ اسے کھول کر خزانہ اس میں دفن ہی نہیں ہے.
رازرق نے غصہ میں آ کر کہا بزرگ بے وقوف تهے! !"
رازرق کیا؟
فوجی افسر جس دن یہ گنبد کھولا جائے گا اسی روز سے ملک پر غضب الہی نازل ہونا شروع ہو جائے گا -
رازرق نے استہزاد کے عنوان سے کہا! !!
یہ تمام پیشن گوئیاں صرف ڈرانے کے لیے ہیں اور میں ڈرنے والا نہیں ہوں میں تو اس گنبد کو ضرور کهولوں گا اور جو کچھ اس کے اندر محفوظ ہے اسے دیکهو گا-"
ایک پادری نے جو بادشاہ کے قریب ہی بیٹھا تھا بولا عالی جاہ مناسب یہی ہے کہ آپ اسے نہ کهولیں-
فرض کر لیجیے کہ اس کے اندر خزانہ ہی ہے اس وقت حضور کو روپے کے ضرورت نہیں ہے لہذا بند رہنے دیجئے کسی اشد ضرورت کے وقت کام آئے گا اور اگر خزانہ نہ ہوا تو کف افسوس ملنا پڑے گا-"
رازرق میں جو زبان کرتا ہوں اسے پورا کئے بغیر نہیں چهوڑتا اس لیے سمجھانا اکارت و فضول ہے،
پادری حضور کی خوشی! !!
رازرق نے بوڑھوں سے مخاطب ہو کر کہا - "
تم واپس جاو اور چابیوں کے گهچے صاف کرواؤ ہم کل وہاں آ کر گنبد کهولیں گے - "
دونوں بوڑھے اظہار اطاعت کے لیے جھک گئے-
رازرق نے فوجی افسر سے دریافت کیا-
اس وقت میدان جنگ میں کتنا لشکر بھیجا جا سکتا ہے؟ "
حضور ایک لاکھ آفیسر نے کہا.
رازرق بہت کافی ہے تم اسے حکم سنا دو تاکہ وہ کوچ کے لیے تیار ہو جائے-
افسر جی بہتر-
اب رازرق اٹھا اور تمام درباری اٹھ کر رکوع کی شان سے جھک گئے لڑکیاں بھی دونوں ہاتھ سینوں پر رکھ رکھ کر اور سر جھکا جھکا کر کھڑی ہو گئیں -
بادشاہ نے سب نے پر ایک سرسری نظر ڈالی اور تخت سے اتر کر چلا جو لڑکیاں تخت کے پیچھے کھڑی تھیں، انہوں نے اس کے لمبے لبادہ کو اپنے ہاتھوں میں اٹھا لیا اور اس کے پیچھے پیچھے روانہ ہو گئیں-
بادشاہ کے جانے کے بعد ایک ایک کر کے چلے گئے لیکن سب کچھ پریشان اور فکر مند تھے اور یہ تفکر و پریشانی صرف اسی لیے تهی کہ بادشاہ نے اس گنبد کو کھولنے کا عزم صمیم کر لیا تھا جو کہ جب سے بنا تھا اسی وقت سے بند تھا اور جس کے کھولے جانے جانے کے متعلق نہایت ڈراونی پیشن گوئیاں تهیں -
تهوڑی ہی دیر میں وہ تمام دربار خالی ہو گیا________
  جاری ہے........

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS