Kitne Din Me Quran Ki tilawat Mukammal Karni Chahiye?
کتنے دنوں میں قرآن ختم کروں
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں کتنے دنوں میں قرآن ختم کیا کرو؟ فرمایا: ہر ماہ میں ختم کرو۔ میں نے کہا: مجھے زیادہ قوت ہے۔آپ نے فرمایا: پچیس دنوں میں پڑھ لو۔ میں نے کہا: مجھ میں زیادہ قوت ہے۔آپ نے فرمایا: بیس دن میں پڑھ لو۔ میں نے کہا: مجھ میں اس سے زیادہ قوت ہے۔ آپ نے فرمایا: پندہ دنوں میں قرآن ختم کرلیا کرو۔ میں نے کہا: مجھ میں اس سے زیادہ قوت ہے۔ آپ نے فرمایا: سات دنوں میں پڑھ لیا کرو۔ میں نے کہا: مجھ میں اس سے زیادہ قوت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو تین دن سے کم میں پڑھے گا اس نے اسے سمجھا نہیں۔
📘 مسند احمد 8373
No comments:
Post a Comment