Deen Sikhna Koi Mushkil Nahi.
دین سیکھنا مشکل نہیں
جب مجھے گاڑی چلانی نہیں آتی تھی تو یہی سوچتا تھا کہ *پتہ نہیں لوگ گاڑی کیسے چلا لیتے ہیں۔*
جب سیکھنا شروع کی تو لگا کہ بہت مشکل کام ہے، شاید کبھی نہیں سیکھ سکوں گا۔ فرانس میں چار دفعہ ٹیسٹ دیا، تین بار فیل ہونے کے بعد چوتھی بار کامیاب ہوا۔
*اب لگتا ہے کہ ڈرائیونگ سے آسان کام کوئی نہیں ہے۔ بلکہ اس سے زندگی میں بہت آسانی پیدا ہو گئی ہے کہ جب چاہے جہاں جانا ہو گاڑی نکالو اور چلے جاؤ۔*
*یہی کچھ دین سیکھنے کے ساتھ بھی ہے۔*
جب تک ہم دین نہیں سیکھتے ہمیں لگتا ہے کہ بہت مشکل ہے دین سیکھنا اور اس سے بھی مشکل اس پر عمل کرنا۔
جب سیکھنا شروع کریں تب اور مشکل لگتا ہے۔ لیکن جب *سیکھ لیں تو نا صرف بہت آسان لگتا ہے بلکہ اس پر عمل کرنا اور بھی آسان ہو جاتا ہے۔*
ایک بار دین سیکھ لیں تو کوئی آپ کو دین کے نام پر دھوکہ نہیں دے سکتا۔ آپ کو اچھے سے معلوم ہوتا ہے کہ دین کی تعلیمات کیا ہیں۔
یقین مانیں کہ *آخرت تو بنتی ہی ہے، یہ دنیا بھی آسان ہو جاتی ہے۔*
جب آپ قرآن و سنت کا علم حاصل کریں گے تو معلوم ہو گا *کہ بہت سے ایسے کام جو آپ دین کے نام پر کرتے تھے ان کا تو دین سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے اور جنہیں آپ معمولی نیکیاں سمجھ کے چھوڑ رہے ہوتے ہیں انھی پر دین کی اساس ہوتی ہے۔* قرآن و سنت سے لو لگائیں۔
*علماءکرام کی صحبت میں کچھ وقت لگائیں، دین بھی سیکھ لیں گے اور سکون بھی ایسا ملے گا کہ جس کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر عدنان نیازی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر عدنان نیازی
No comments:
Post a Comment