Ager Aurat Ka Shauher Faut Ho Jaye Aur Biwi Hamla (Pregnant) ho To Iddat (عدت) kya Hogi?
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
اگر عورت کا شوہر فوت ہو جائے تو حمل ہو تو عدت کیا ہوگی۔
الجواب بعون رب العباد:
جس عورت کا شوہر حالت حمل میں وفات ہوجائے اس عورت کی عدت وضع حمل ہے
وضع حمل کے بعد وہ عدت سے نکل گئی اسکے بعد وہ شادی کرسکتی ہے۔
عورت کی عدت وضع حمل ہے یہ قرآن کی اس آیت سے بھی ثابت ہوتا ہے۔
واولات الاحمال اجلهن أن يضعن حملهن. [طلاق 4].
دلیل: حضرت سبیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا کے شوہر کی وفات ہوئی اسوقت وہ حاملہ تھی انکی وفات کے چند دن بعد اسکا وضع حمل ہوا اسنے نبی علیہ السلام سے اس بارے میں استفسار کیا آپ علیہ السلام نے اسے حلال ہونے کا فتوی دیا۔[صحيحين].
اسے ثابت ہوا کہ آیسی عورت کی عدت وضع حمل ہی ہے۔
هذا ماعندي والله أعلم بالصواب.
کتبہ/ابوزھیر محمد یوسف بٹ ریاضی۔
No comments:
Post a Comment