find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ramzan ul Mubarak Ke Fazail o Mashail. (Roze ke Aqsaam )

بسم الله الرحمن الرحيم 
رمضان المبارک کے فضائل،احکام اور مسائل

(   1 ) روزہ ہر مسلمان مقیم مرد عورت بالغ پر فرض ہے

{اے
ایمان والو تم پر روزے رکهنا فرض کیا گیا جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گے تھے تاکہ تم تقوی اختیار کرو } (سورتہ البقرة 183) اور اللہ کے رسول نے ارشاد فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ ارکان پر ہے اور روزہ اسلام کا چوتھا رکن ہے (البخاری

( 2) روزے کی فضیلت :اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابن آدم کا ہر عمل اس کے لیے ہے لیکن روزہ میرے لیے ہے اور اس کی جزا میں ہی دوں گا (البخاری)

( 3) روزے کی اقسام
(1) فرض روزے (2) نفلی روزے (3) نزر کے روزے (4) کفارے کے روزے (5) قضا روزے

( 4) رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر روزے شروع کرنے چاہئیں اگر چاند نظر نہ آئے تو شعبان کے تیس 30 دن پورے کرنے چاہئیں (مسلم)

( 5) الله کے رسول نے شک کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے (مسلم) یعنی کچھ لوگ رمضان شروع ہونے پر یا ختم ہونے پر احتیاط کے طور پر روزہ رکھتے ہیں

( 6) فرض روزے کی نیت فجر سے پہلے کرنا ضروری ہے (ابوداؤد)

( 7) نفلی روزے کی نیت دن میں زوال سے پہلے کسی بھی وقت کی جا سکتی ہے (مسلم)

( 8) نفلی روزہ کسی وقت کسی بھی وجہ سے توڑا جا سکتا ہے (مسلم )

( 9) سحری کهانے میں برکت ہے (البخاری)

( 10) سحری تاخیر سے کهانی چاہیے (مسلم)

( 11) افطاری میں جلدی کرنی چاہئے (بخاری,مسلم)         

(12) روزہ افطار کرنے کی لیے سورج کاغروب ہونا شرط ہے (مسلم)

(13) تازہ کھجور یا خشک کهجور یا پانی سے روزہ افطار کرنا سنت ہے (ابوداؤد)

( 14) روزہ افطار کروانے والے کا اجر روزہ افطار کرنے والے کے برابر ہے (ترمذی)

( 15) نماز تراویح گزشتہ صغیرہ گناہوں کی بخشش کا زریعہ ہے (احمد)

( 16) تراویح کی نماز سنت کے مطابق گیارہ 11 رکعتیں ہیں (البخاری)

( 17) سفر میں روزہ رکهنا اور چهوڑ نا دونوں درست ہیں البخاری (مسلم)

(18) حیض اور نفاس والی عورت مزکورہ حالت میں نہ روزہ نہ نماز پڑھے البتہ بعد میں روزے کی قضا ادا کرنی ہوگی نماز کی نہیں (البخاری)

19) دودھ پلانے والی اور حاملہ عورت کو روزہ نہ رکھنے کی رخصت ہے بعد میں صرف قضا ہے (النسائی)

( 20) بڑھاپا یا ایسی بیماری جس کے ختم ہونے کی توقع نہ ہو کی وجہ سے روزہ رکھنے کی بجائے فدیہ ادا کیا جا سکتا ہے ایک روزہ کا فدیہ کسی مسکین کو کھانا کھلانا ہے (حاکم)

21) فرض روزے کی قضا آئندہ رمضان سے پہلے کسی وقت بھی ادا کی جا سکتی ہے

( 22) فرض روزوں کی قضا متفرق طور پر یا لگاتار دونوں طرح جائز ہے (الدارقطني)

(23) مرنے والے کے قضا روزے اس کے وارث کو رکھنے چاہئیں (البخاري)

(24) کسی شخص نے پورا سال قضا روزے نہ رکهے اور دوسرا رمضان آگیا تو اسے موجودہ رمضان کے روزے رکھنے کے بعد گزشتہ رمضان کی قضا کے ساتھ روزانہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا چاہیے (دارقطنی)

(25) اگر بادل کی وجہ سے افطار کر لیا پھر یقین ہوگیا کہ سورج غروب نہیں ہوا تھا تو اس پر قضا نہیں ہوگئی

( 26) بھول چوک سے کها پی لنیا روزے کو توڑتا ہے نہ مکروہ کرتا ہے (البخاری)

(27) مسواک کرنے سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا (البخاری)

(28) گرمی کی شدت سے روزہ دار سر میں پانی بہا سکتا ہے (ابوداؤد)

( 29) روزے کی حالت میں مزی خارج ہو یا احتلام ہو جائے تو روزہ ٹوٹتا ہے نہ ہی مکروہ ہوتا ہے (البخاری)

( 30) سر میں تیل لگانے کنگھی کرنے یا آنکھوں میں سرمہ لگانے اور خوشبو وغیرہ سے نہ ہی روزہ ٹوٹتا ہے نہ ہی مکروہ ہوتا ہے (البخاری)

(31) تھوک نگلنا اور مکهی کے حلق میں جانے سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا (البخاری)

( 32) روزے دار گرمی کی شدت میں کپڑا پانی میں تر کر کے بدن پر رکھ سکتا ہے (البخاری)

( 33) روزے دار ناک آنکھ کان میں دوا ڈال سکتا ہے بشرطیہ کے حلق تک نہ جائے

(34) حلق کے بجائے گلے کی رگ سے خوراک پیٹ میں جانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے 35) وہ انجکشن جو طاقت والا ہو اس سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے 36) اگر کسی پر غسل جنابت کرنا تھا مگر وہ دیر سے اٹھا تو وہ پہلے نماز کی طرح وضو کر کے سہری کهاےء اور پھر غسل جنابت کر لے (مسلم)

( 37) اگر اپنے اختیار کے بغیر ناک ے نکسیر یا دانت نکلوانے سے یا زخم سے خون نکلے تو روزہ نہیں ٹوٹتا 38) روزہ دار روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لے سکتا ہے بشرطیہ کہ جذبات پر قابو رکهه سکے (احمد) 39) گرمی کی شدت سے روزہ دار غسل یا کلی کر سکتا ہے (ابوداؤد) 40) روزے کی حالت میں غیبت جھوٹ گالی لڑائی جھگڑا حرام ہے (البخاری)

41) روزے کی حالت میں کلی کرتے وقت ناک میں اس طرح پانی ڈالنا جائز نہیں کے حلق تک جانے کا خطرہ ہو (ابوداؤد)

)42) روزہ کی حالت میں بہودہ فحش اور جہالت کے کام یا گفتگو کرنا منع ہے (ابن خزیمہ) 43) روزہ کی حالت میں جماع کرنے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے اس پر کفارہ بھی ہے اور قضا بھی (البخاری) 44) روزہ کا کفارہ ایک غلام آزاد کرنا یا دو ماہ کے مسلسل روزے رکهنا یا 60 محتاجوں کو کهانا کهلانا ہے (البخاری) 45) قصداً قعے کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور قضا اس پر واجب ہے (حاکم) 46) خود بجود قعے آنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا (ابن حبان)

( 47) حیض یا نفاس شروع ہونے سے عورت کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے روزہ کی قضا ہے نماز کی نہیں (البخاری) 48) اعتکاف سنت نبوی ہے اور اس کی مدت دس یوم ہے (البخاری) 49) ہر مسلمان کو کم سے کم ایک مرتبہ قرآن مجید رمضان میں ختم کرنا چاہے 50) اعتکاف کے لیے فجر کی نماز کے اعتکاف کی جگہ بیٹھنا سنت ہے (ابن ماجہ)

( 51) اعتکاف کرنے والا بستر اور چارپائی استعمال کر سکتا ہے (ابن ماجہ) 52) اعتکاف کرنے والے کی بیوی رات کو ملاقات کے لیے آسکتی ہے اور اعتکاف کرنے والا بیوی کو گھر چھوڑنے کے لیے مسجد سے باہر آسکتا ہے (البخاری) 53) حالت اعتکاف میں بیمار پرسی کے لیے جانا جنازے میں شریک ہونا بشری تقاضوں کے بغیر اعتکاف سے باہر جانا منع ہے (ابوداؤد)

(54) لیلتہ القدر کی عبادت گزشتہ گناہوں کی مغفرت کا باعث ہے (البخاری) 55) لیلتہ القدر کی سعادت سے محروم رہنے والا بد نصیب ہے (ابن ماجہ) 56) رمضان میں کثرت سے صدقہ اور قرآن مجید کی تلاوت کرنا چاہے (البخاری)

( 57) لیلتہ القدر کی دعا: اللهم انك عفو تحب العفو فاعف عني (ترمذی) ترجمہ: اے اللہ آپ معاف کرنے والے ہیں اور معاف کرنے کو پسند کرتے ہیں مجھے معاف کر دیں 58) 27 رمضان کو لیلتہ القدر تصور کر کے محفلیں منقد کرنا بدعت ہے اور کچھ لوگ قرآن کریم کی بجائے قوالیاں بڑے شوق سے سنتے ہیں یہ بهی ایک بدعت ہے 59) عید الفطر اور عید الضہی کے دن روزے رکهنا منع ہے (البخاری) 60) جمعہ کے دن ہی کو خاص کر کے روزہ رکهنا منع ہے (مسلم) 61) رمضان شروع ہونے سے پہلے استقبال کے طور پر روزہ رکهنا منع ہے (البخاری و مسلم) 62) مسلسل نفلی روزے رکهنا منع ہے (البخاری)

(63) ایام تشریق یعنی 11، 12، 13 زئ الحجہ کے روزے رکھنا منع ہے (البخاری) 64) حاجی کو عرفات میں یوم عرفہ کا روزہ رکهنا منع ہے (مسلم) 65) عورت کا اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ رکهنا منع ہے (البخاری) 66) صدقہ فطر فرض ہے ہر مسلمان غلام ہو یا آزاد مرد ہو یا عورت چھوٹے بڑے روزہ دار یا غیر روزے دار (البخاري) 67) صدقہ فطر نماز عید سے قبل ادا کرنا چاہیے ورنہ عام صدقات میں شمار ہو گا (ابن ماجہ)

(68) صدقہ فطر کی مقدار ایک صاع ہے جو کہ ڈھائی کلو گرام کے برابر ہے (البخاری) 69) صدقہ فطر غلہ کی صورت میں دینا نبی علیہ السلام کا طریقہ ہے اور آپ کے صہابہ کرام اور تابعین کرام کا - 70) صدقہ فطر ادا کا وقت آخری روزہ افطار کرنے کے بعد شروع ہوتا ہے -لیکن عید سے ایک یا دو دن پہلے ادا کیا جا سکتا ہے -صدقہ فطر گهر کے سر پرست کو گهر کے تمام افراد بیوی بچوں اور ملازموں کی طرف سے ادا کرنا چاہیے (البخاري)

         (71).  عيد الفطر کی نماز کے لیے جانے سے پہلے کوئی میٹھی چیز کهانا سنت ہے مشلا کهجور وغیرہ (البخاري) 72) نماز عید کے لیے پیدل جانا سنت ہے (ترمذی) 73) عید گاہ جانے اور آنے کا راستہ بدلنا سنت ہے -(البخاري) 74) نماز عید کے لیے خواتین کو عید گاہ میں جانا چاہے-(البخاري) 75) عیدین کی نماز میں بارہ تکبیریں سنت ہے پہلی رکعت میں سات 7 اور دوسری رکعت میں پانچ 5 ہیں (امام مالک) 76) نماز عید سے پہلے یا بعد میں عید گاہ میں کوئی نفل نماز نہیں ہے (مسلم) 77) عید گاہ جاتے ہوئے بکثرت تکبیریں پڑھنا سنت ہے -(شافعی) 78) سنت یہ ہے کہ ہر آدمی انفرادی طور پر تکبیریں پکارے 79) ہر شوال کے چهہ 6 روزے رکهنا کا ثواب عمر بهر روزے رکھنے کے برابر ہے بشرطیہ کہ رمضان کے روزے رکھیں ہوں (مسلم)

( 80)   شوال کے روزے ایک ساتھ رکهے جایں یا منفرد طور پر دونوں طرح صحیح ہیں -اگر کسی کے اوپر رمضان کے روزوں کی قضا باقی ہے تو پہلے رمضان کے روزوں کی قضا دے گا پھر شوال کے روزے رکھے گا -

(81) کچھ لوگ روزہ رکهہ کر نماز نہیں پڑھتے جو کہ کفر ہے کیونکہ بغیر شرعی عذر کے نماز چهوڑ نا کفر ہے -(ترمذی )

( 82) کچھ لوگ روزہ رکهہ کر نماز جماعت کے ساتھ نہیں پڑھتے یہ لوگ بھی مجرم ہیں -(البخاری )

( 83) اور کچھ لوگ بغیر شرعی عذر کے روزے نہیں رکھتے اسیے لوگوں کے لیے بھی جہنم کی وعید ہے -(ابن خزیمہ )

( 84) رمضان المبارک میں عمرہ کرنا جیسے کسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے حج کیا (البخاری؛ مسلم )

( 85) اور آخر میں اپنے تمام مسلمان بهایئوں اور بہنوں سے گزارش کرتی ہوں "جس طرح ہم اللہ کے حکم سے روزے کی حالت میں حلال چیزیں ترک کر دیتے ہیں اسی طرح جن حرام چیزوں سے اللہ اور اس کے رسول الله صلى الله عليه وسلم نے منع کیا ہے انہیں بھی ترک کرنا ہم مسلمان پر فرض ہے اور آخری گزارش "کچھ لوگ روزے کی حالت میں گانا فلمیں ڈرامے کرکٹ میچ وغیرہ میں اپنا وقت برباد کرتے ہیں حالانکہ قرآن مجید کی تلاوت میں وقت گزارنا چاہے اے مسلمانوں جس طرح ہمارے پیٹ کا روزہ ہوتا ہے اسی طرح آنکھ زبان کان وغیرہ کا روزہ ہونا چاہیے_ الله تعالى ہمیں اس مہینے میں روزے رکھنے کی توفیق دے آمین 

دعاؤں کی طالبہ ام سلمان

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS