find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Shariyat Ke Mamle Me Shak KArne Wale Ki Mishal KAisa Hai?

Tauheed Ke Aqsamm Aur Iski FAzilat 

1 شریعت کے معاملہ میں شک  کرنا , مثال کے طور پر قیامت کے بارے میں شک کرنا , اللہ تعالى کا فرمان ہے :  وَدَخَلَ جَنَّتَهُ وَهُوَ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ قَالَ مَا أَظُنُّ أَنْ تَبِيدَ هَذِهِ أَبَدًا * وَمَا أَظُنُّ السَّاعَةَ قَائِمَةً وَلَئِنْ رُدِدْتُ إِلَى رَبِّي لَأَجِدَنَّ خَيْرًا مِنْهَا مُنْقَلَبًا  إلى قوله تعالى:  لَكِنَّا هُوَ اللَّهُ رَبِّي وَلَا أُشْرِكُ بِرَبِّي أَحَدًا  [الكهف: 35-38] . ”اور یہ اپنے باغ میں گیا اور تھا اپنی جان پر ظلم کرنے والا , کہنے لگا کہ میں خیال نہیں کرسکتا کہ کسی وقت بھی یہ برباد ہوجائے, اور نہ میں قیامت کو قائم ہونے والی خیال کرتا ہوں , اور اگر بالفرض میں اپنے رب کی طرف لوٹایا بھی گیا تو یقینا میں اس سے بھی زیادہ بہتر پاؤں گا ...لیکن میں تو عقیدہ رکھتاہوں کہ وہی اللہ میرا پروردگار ہے , میں اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہ کروں گا “
(2)شریعت سےمنہ پھیر نا , اللہ تعالى فرماتا ہے :  وَالَّذِينَ كَفَرُوا عَمَّا أُنْذِرُوا مُعْرِضُونَ  [الأحقاف:3] . ”اور کافر لوگ جس چیز سے ڈرائے جاتے ہیں منہ موڑ لیتے ہیں“
(3)منافقت کرنا , اللہ تعالى فرماتا ہے :  ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ آَمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا فَطُبِعَ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ  [المنافقون: 3]. ”یہ اس سبب سے ہے کہ ایمان لاکر پھر کافر ہوگئے , پس ان کے دلوں پر مہر کردی گئی , اب یہ نہیں سمجھتے “
(4)شریعت کا مزاق اڑانا , اللہ تعالى کا فرمان ہے :  قُلْ أَبِاللَّهِ وَآَيَاتِهِ وَرَسُولِهِ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِئُونَ * لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ  [ التوبة : 65-66 ]. ”کہدیجئے کہ اللہ , اس کی آیتیں اور اس کا رسول ہی تمہارے ہنسی مذاق کے لئے رہ گئے ہیں , تم بہانہ نہ بناؤ یقینا تم اپنے ایمان کے بعد بے ایمان ہوگئے “
(5)اللہ کی شریعت کے مطابق فیصلہ نہ کرنا , شرعی قانون کا کلی یا جزئی طور پر انکار کرنا , لوگوں کو شرعی فیصلہ طلب کرنے سے روکنا , شرعی قوانین کو چھوڑ کر لوگوں کے وضع کردہ قوانین کو اختیار کرنا , اللہ تعالى کا فرمان ہے :  وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ [المائدة: 44] . ”جو لوگ اللہ کی اتاری ہوئی وحی کے ساتھ فیصلے نہ کریں وہ کافر ہیں “
جاری۔۔۔۔۔۔۔
(محتاج دعا : سلیم ساجد مدنی ، مکتب دعوت و ارشاد –  ریاض – سعودی عرب)

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS