*اے فجر والو* .....
🍃کیسے نماز نیند سے بہتر ہے🍃
جواب :
کیونکہ نیند جواب ہے نفس کی نداء( آواز ) کا اور نماز جواب ہے اللہ تعالیٰ کی نداء کا۔۔
یہ نیند سے بہتر ہے :
کیونکہ نیند موت ہے
اور نماز زندگی ہے۔۔
یہ نیند سے بہتر ہے :
کیونکہ نیند جسم کی راحت ہے اور نماز روح کی۔۔
یہ نیند سے بہتر ہے :
کیونکہ مومن اور کافر سوئے ہوئے ایک جیسے ہوتے ہیں لیکن نماز صرف مومن ہی پڑھتا ہے۔
اھل الفجر توفیق دئے گئے لوگوں کاایک گروپ ( جماعت ) ہے،
ان کے چہرے اور پیشانیاں روشن بھی ہیں، اور ان کے اوقات برکت والے ہیں اگر تم ان میں سے ہو تو تو تم اس فضل پراللہ کی حمد بیان کرو ، اور اگر تم ان میں سے نہیں ہو تو دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ تمھیں ان میں سے کر دے۔
فجر کتنی خوبصورت ہے
کہ اس کے( دو فرض ) اللہ کے زمہ میں لے آتے ہیں۔۔۔
اور اس کی (سنتیں) دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس سے بہتر ہیں
اور اس کے اندر جو قرآن پڑھا جاتا ہے وہ حاضر کیا جاتا ہے۔۔
{ ان قرآن الفجر کان مشھودا }
فجر کے وقت جو قرآن پڑھا جاتا ہے اس میں فرشتے آتے ہیں۔۔۔
(حدیث ہے)
"جو جس چیز پہ زندگی گزارتا ہے وہ اسی پر فوت ہوتا ہے۔۔ اور جو جس چیز پر فوت ہوتا ہے یعنی جو اس کا آخری عمل ہو گا وہ اسی پہ اٹھایا جائے گا۔"
No comments:
Post a Comment