*علماء سے محبت نہیں کر سکتے تو نفرت بھی نہ کرے*
عون بن عبد اللہ نے فرماتے ہیں :
" میں نے امیر المومنین عمر بن عبد العزیز سے عرض کیا:
" کہا جاتا ہے کہ اگر تم میں ایک عالم بننے کی صلاحیت ہو تو جہاں تک ممکن ہو , عالم بننے کی کوشش کرو، اور اگر تم عالم نہیں بن سکتے تو پھر ایک طالب علم بنو، اور اگر طالب علم بننے کی بھی صلاحیت نہیں ہے تو پھر ان سے (علماء و طالب علم) سے محبت کرو، اگر تم ان سے محبت کے قابل بھی نہیں ہو تو پھر (کم از کم) ان سے نفرت مت کرو-"
عمر بن عبد العزیز نے جواب دیا:
" سبحان اللہ ! اللہ نے اس (آخری ) بندے کو بھی مہلت دی ہے-"
{ابو ہیثمہ فصوی، معرفة التاریخ ٣/٣٩٨،٣٩٩، ابن عبدالبر جامع بيان العلم وفضله ، ١.١٤٢-١٤٣}**ع**
No comments:
Post a Comment