find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ittehad Ke Liye Ilhaad ( الحاد ) ko Qubool karna hi Hmari unity hai?

Musalmano ke Ander Ittehad Kaise aasakti hai?
Kya Hmari Tadad jyada hona hi hmari Taqat hai ya Hmara Imaan aur Aqeeda.
Hm Ittehad ke liye kya Shirk, Biddat aur Kufr karne walo se hath mila len aur unki Hausla afjai kare, in kamo ke liye uski taarif kare to isse Hmare ander Ittehad qayem ho sakti hai?
اتحاد کیسے قائم کیا جا سکتا ہے امت میں؟
کیا اتحاد قائم کرنے کے لیے ہم شرک، بدت اور کفر جیسی کبیرہ گناہوں کو اپنا لیں اور ان کاموں کو کرنے والوں کی حوصلا افزائی کرے اور اُنہیں بدّتی نہیں کہے؟
غلام  مصطفی ظہیر امن پوری

اتحاد امت صرف مسلک اہل السنہ پر استوار ہوسکتا ہے۔   جس طرح حق و باطل  ایک دوسرے میں گڈ مڈ نہیں ہوسکتے، بعینہ اسی طرح حق کا باطل کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا۔
حق و باطل کی آپس میں جنگ ازل سے چلی آرہی ہے اور تا ابد چلتی رہے گی۔ اتحاد نام ہے سلف امت کے اصول و ضوابط کے مطابق عقیدہ و عمل اپنانے کا۔ حقیقی اہل سنت دنیا کے جس بھی کونے پر ہوں، وہ آپس میں متحد ہیں، وہ قوم قبیلے، حسب نسب کی بنا پر ایک دوسرے سے دشمنیاں نہیں پالتے،  نہ وہ ایک دوسرے کو گمراہ اور ضال مضل کہتے ہیں۔
لیکن جب کوئی شخص اہل سنت کے عقیدے سے ہٹ کر نیا نظریہ اور عقیدہ اپناتا ہے، اس سے کسی قسم کا اتحاد ممکن نہیں ہے۔ اس سے اتحاد کرنے کا مطلب بدعت سے اتحاد کرنا ہے اور بسا اوقات کفر اور شرک سے اتحاد کرنا ہے۔ اسلام  کفر ، شرک اور بدعت کو مٹانے آیا تھا، اس لے اہل سنت بھی ان چیزوں  کو مٹانے کی جدو جہد کرتے رہیں گے۔ کفر ، شرک اور بدعت کے ساتھ اتحاد نہیں بلکہ ان کے ساتھ جہاد کیا جائے گا۔ چاہے وہ جہاد ہاتھ کے ساتھ ہو، زبان کے ساتھ ہو یا دل کے ساتھ ہو۔

ہمارے ہاں اتحاد کا مفہوم  بھی بدل کر رکھ دیا گیا ہے،  ہم نے لبرل ازم کے نظریے کو اتحاد امت کا نام دے رکھا ہے۔  حالاں کہ لبرل ازم اور اسلام باہم متصادم ہیں۔
وحدت امت کی اصطلاح ایک نئی اصطلاح ہے، جس کے نام پر بیان حق سے منع کیا جاتا ہے، بلکہ عملی طور پر سمجھایا جاتا ہے کہ کسی بدعتی کو بدعتی نہ کہیں، کسی شرک کرنے والے کے شرک کا رد نہ کریں ، صحابہ کی توہین کرنے والے کی عزت افزائی کریں  اور عقیدہ الولاء والبراء پر زد آتی ہے تو آنے دیں، الحاد، ناصبیت و رافضیت اور انکار حدیث کو پروموٹ کیا جائے تو چپ ہو جاو، وحدت امت پر زد پڑتی ہے۔
اس قسم کی اصطلاحات اور نظریات کو قبول کرنے کا سیدھا مطلب ہے کہ آپ اسلام کے عقیدہ اولولاء والبراء سے انکار کر دیں، محدثین کو من حیث المجموع فرقہ پرست قرار دے دیں، ائمہ اسلام کو متشدد اور وحدت امت کا دشمن کہہ دیں، کیوں کہ انہوں نے کسی دور میں بھی بدعت سے صلح نہیں کی ،  نہ اہل بدعت سے راہ و رسم رکھے ہیں، انہوں نے کتابیں لکھی ہیں، الرد علی الجہمیہ، الرد علی المعتزلہ، درء تعارض العقل والنقل، منہاج السنۃ، تو یہ تمام کتب ، اہل بدعت کے رد پر ہی لکھی گئی ہیں، اس سے ہمیں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اتحاد کی دعوت کا مطلب حق کی طرف بلانا، بدعت سے حذر کرنا، شرک سے بچنے کی تلقین کرنا  اور فہم سلف پر کاربند رہنے کی طرف بلانا ہے، اتحاد کا مطلب الحاد کو قبول کرنا ہر گز نہیں ہے۔
ہمارے یہاں عجیب طرز کے نعرے لگائے جاتے  ہیں،  اجی دشمن یہ نہیں دیکھتا کہ کون سنی اور کون شیعہ ہے، وہ سب کو مارتا ہے۔
لیکن اس قسم کے نعرے لگانے والے بھول جاتے ہیں کہ اسلام نے قلت و کثرت کو کبھی معیار بنایا ہی نہیں ہے، مسلمان چاہے کم ہوں یا زیادہ ہوں، اگر صحیح اعمال و عقائد پر ہوں گے، انہیں تب ہی نصرت ملے گی،  ورنہ جتنی بھی کثرت میں ہوں سمندر کی جھاگ ہوں گے۔
دشمن کے دل میں رعب عقیدہ اور عمل کا ہوتا ہے، کثرت کا نہیں ہوتا، کثرت کو تو وہ بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں، جن کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS