find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ek Bahen ko Shadi ke Waqt di gayi kuchh Nasihatein

Shadi Se Pahle Larki ko di Jane wali Kuch Nasihatein.

Shadi Se Pahle Larki ko di Jane wali Kuch Nasihatein., Ek Bahen ko Shadi ke Waqt di gayi kuchh Nasihatein

ایک بہن کو شادی کے وقت کچھ #نصیحتیں

شادی سے پہلے کسی لڑکی کو شادی کے بعد کیسے زندگی گزارنی چاہئے اپنے سسرال والوں کے ساتھ اور شریک حیات کے ساتھ۔
 خلوت وجلوت میں تقوی الہی ساتھ رکھیں، اللہ سبحانہ وتعالی کو راضی کرنے کیلئے احکام کی تعمیل اور ممنوعات سے پرہیز کرتے ہوئے نیکیاں کریں، احسن انداز سے اسی کی طرف متوجہ رہیں، اور اچھے انداز سے توکل کرتے ہوئے اسی سے ہر قسم کی مدد کے طلبگار رہیں۔
Ek Bahen ko Shadi ke Waqt di gayi kuchh Nasihatein
Ek Bahen ko Shadi ke Waqt di gayi kuchh Nasihatein

 اپنے خاوند کو راضی کرتے ہوئے اللہ کی رضا تلاش کریں، چنانچہ امام احمد حصین بن محصن سے روایت کرتے ہیں کہ انکی ایک پھوپھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کسی ضروری کام سے آئیں، اور انہوں نے اپنا ضروری کام جب مکمل کرلیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: (کیا تم شادی شدہ ہو؟)
تو اس نے جواب دیا: جی ہاں!
تو آپ نے فرمایا: (تم اسکے لئے کیسی ہو؟)
تو اس نے جواب دیا: میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دیتی الا کہ معاملہ میری طاقت سے باہر ہوجائے،
تو آپ نے فرمایا: (دیکھتے رہنا! تمہارا اپنے خاوند کے ہاں کیا مقام ہے، یقینا وہی تمہاری جنت اور تمہاری جہنم ہے).
اسے البانی نے صحیح الجامع میں (1509) حسن قرار دیا ہے۔
حدیث کے عربی متن میں مذکور: " ما ألوه " کا مطلب ہے کہ : میں اسکی خدمت اور راضی کرنے کیلئے کسی قسم کی کسر باقی نہیں چھوڑتی۔
چنانچہ خاوند کے ساتھ اپنی زندگی کی ابتداء اسکی اطاعت ، فرمانبرداری، اور اسکی حاجات و ضروریات کو پورا کرتے ہوئے کرو ، بشرطیکہ اللہ کی نافرمانی اس میں نہ ہو۔
 اطاعتِ الہی کیلئے باہمی معاونت نکاح کے مقاصد میں سے ہونی چاہئے، جیسے کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ :
(اللہ تعالی اپنے اس بندے پر رحم کرے جو رات کو قیام کرنے کیلئے کھڑا ہو، اور نماز پڑھ کر اپنی بیوی کو بھی قیام کیلئے اٹھاتا ہے، اگر بیدار نہ ہو تو اسکے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارتا ہے، ایسے ہی اللہ تعالی اس عورت پر رحم کرے جو رات کو قیام کیلئے جاگتی ہے، اور نماز پڑھ کر اپنے خاوند کو بھی جگاتی ہے، اگر خاوند نہ جاگے تو اسکے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارتی ہے)
اسے ابو داود (1308) نے روایت کیا ہے اور البانی نے "صحيح ابو داود" میں اسے صحیح قرار دیا ہے۔
 اپنے لباس اور زیب وزینت کا خاص خیال رکھنا، اور اسکے سامنے ہمیشہ اسکی پسندیدہ اچھی سے اچھی صورت میں رہنا ، اور کوشش کرنا کہ جب بھی وہ آپکی طرف متوجہ ہو تو آپکے چہرے پر مسکراہٹ ہونی چاہئے۔
 اپنی ذاتی اور گھریلو صفائی ستھرائی کا خوب اہتمام کرنا، پورے گھر میں ہر چیز بہترین انداز میں مرتب نظر آئے، اور ہر وقت خوشبوئیں پھوٹیں۔
 اسکے پسندیدہ کھانوں کے متعلق بھی خیال کرنا، کیونکہ آدمی عام طور پر ڈیوٹی سے تھکا ہوا آتا ہے، اور اپنے گھر میں پیار ومحبت اور مسرت دیکھنا چاہتا ہے، تاکہ تھکاوٹ ختم ہو جائے، اور یہ چیزیں کسی نیک خاتون کی بہترین پلاننگ ، اور اسکے اندازِ استقبال و اظہار  ِمحبت سے ہی ممکن ہے۔
 کسی دن اسے غصہ آبھی جائے تو جلدی سے اُسے منانے کی کوشش کرنا، چاہے آپکی غلطی نہ بھی ہو پھر بھی، اسکی وجہ سے آپ جنت کی خواتین میں شامل ہوسکتی ہیں۔
 غور کرنا کہ وہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے کس چیز کو پسند کرتا ہے، اور پھر اس کام کو کر گزرنا، اور جس چیز کو پسند نہ کرتا ہو اس سے پرہیز رکھنا۔
 بحث و تکرار مت کرنا، کیونکہ یہ اچھی عادت نہیں ہے، اور اسکے نتائج بھی اچھے نہیں ہوتے، شوہر کو بھی ایسا ہی سلوک کرنا چاہے۔
 اگر اسے کسی گناہ میں ملوث دیکھ لو تو اچھے انداز و گفتگو سے اسے روکنا، اور اللہ کی یاد دلانا۔ حرام اور حلال، جائز اور نہ جائز کاموں کو یاد دلانا اور برائیوں سے روکنا یہ شوہر اور بیوی دونوں کے لیے محبت کی مشال ہے۔
 اگر خاوند کی طرف سے کوئی تکلیف یا اذیت پہنچے تو صبر کرنا، اور اپنے اہل خانہ یا رشتہ داروں میں کسی کو بتلانے میں جلد بازی سے کام نہیں لینا، چنانچہ اگر گھر کے رازوں سے پردہ اٹھ جائے اور دوسروں کے سامنے بات نکل پڑے تو اس سے خاوند کو تکلیف ہوگی اور جھگڑا کھڑا ہو  جائے گا۔
 اسکے والدین اور بہنوں کا خاص خیال کرنا، حقیقت میں یہ ایک ایسی نیکی ہے جس کی وجہ سے ایک عورت اپنے خاوند کے مزید قریب ہو سکتی ہے۔
آخر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کو ذہن نشین کر لیں کہ: (جب کوئی خاتون پانچوں نمازیں پڑے، ایک ماہ کے روزے رکھے، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے، اور خاوند کی اطاعت کرے تو اسے کہا جائے گا: جنت میں جس دروازے سے چاہو داخل ہو جاؤ)
اسے امام احمد نے (1664) عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے اور البانی نے صحیح الجامع (660) میں اسے صحیح قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسکا موضوع ہی ہے کے ایک لڑکی کو شادی کے بعد كس طرح زندگی بشر کرنی چاہیے، کچھ لوگ یہ سمجھ لینگے کے ساری نصیحتیں صرف اور صرف لڑکیوں کے لیے ہی ہے اور سارے اصول، پابندی اور حرام حلال لڑکی کے لیے ہی ہے تو ایسا سوچنا بیوقوفی کے سوا کچھ نہیں کیو کے جو موضوع رہتا ہے اسی پے  مضمون لکھتے ہے نہ کہ کسی اور مسئلے پر، اور اس میں کچھ ہی باتیں حدیث سے کہیں گئی ہے جسکا دلیل دیا گیا ہے، اور باقی سب معاشرے کے اصولوں کے مطابق ہی ہے یعنی کے وہ ایک مشورے کے طور پر ہے، کچھ لوگ ایسی تحریر کو یہ سمجھ لیتے ہیں کے ساری باتیں اور پابندیاں صرف عورتوں کے لیے ہی ہے، اسے کیسے کھانا ہیں، کیسے باتیں کرنا ہے، کس طرح کے لباس پہننا ہے، کہا جانا ہیں اور کب جانا ہے یہ سب ہم لڑکیوں کے لئے ہی ہے لڑکوں (مردوں) کے لیے کچھ بھی نہیں، تو انہیں دوسری باتیں بہت آسانی سے سمجھ آجاتی ہے (سائنس، ریاضی، تاریخ وغیرہ) مگر یہاں اتنی بھی عقل نہیں کے جو ٹاپک ہوتا ہے، جسکا جو ہیڈنگ ہوتا ہے جس کتاب کا جو نام ہوتا ہے اس میں اُسی کے متعلق باتیں کہیں جاتی ہیں نہ کے آپ جو چاہتے ہے وہ۔
اب یہ خواتین کے اصلاح کے لیے تحریر لکھی گئی ہے تو اس میں یہ تلاش کرنا کے مردوں کے لیے تو کوئی جائز نہ جائز کی باتیں ہے ہی نہیں اسے تو اسلام میں پوری آزادی ہے، اس کے لیے کوئی پابندی نہیں کوئی روک ہی نہیں ہے کے کیا پہننا ہے اور کیا نہیں۔ مطلب کے اسلام تو صرف مردوں کا ہی مذہب ہی بہت ساری خواتین یہاں تک کہ دیا کرتی ہے ایسے لوگوں کو حدیث کی معلومات بہت ہی کم ہیں، یہ اپنی ناقص علم کے سبب اس طرح کی جاہلانہ باتیں کرتی ہیں۔ اللہ انہیں عقل شرعی عطا کر اور دین کی سمجھ عطا کر، آمین ثمہ آمین
اگر آپ دین سے دور رہنگے تو ایسا ہی آپ کے ساتھ بھی ہوگا، اگر آپ مردوں کی اصلاح والی تحریر پڑھنا چاہتے ہیں تو سرچ باکس میں لکھ کر تلاش کرے، یہ پھر سیکشن میں جائے، نہیں تو ٹیگ سے تلاش کریں آپ کے سامنے وہ ساری تحریریں آجائینگی جو آپ پڑھنا چاہتے ہیں يا اگر آپ کسی دوسرے مسئلے پے ہی مجید جانکاری حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے متعلق الفاظ سرچ باکس میں لکھے ، یہاں دین کی باتیں ہی بتائی جاتی ہے، کسی خاص طبقے کے لوگوں کو  یا کسی کی بھی طرفداری نہیں کی جاتی، جنس  پرستی یا شخصیت پرستی کے بنا پر کوئی بھی تحریر سایع نہیں کیا جاتا ہے۔
اللہ ہمیں حق اور باطل کی پہچان کرنے کی صلاحیت دے، صحیح سننے اور صحیح سمجھنے کی طاقت دے، یہ اللہ مسلمانوں کے پریشانیوں کو دور کر اور اسے مشکل راستوں سے نجات دلا، ہمیں نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرما، یا اللہ تو سارے مسلمانوں کو شرک، بدّت اور کفر جیسی کبیرہ گناہوں سے پاک و صاف رکھ۔ آمین یارب العالمین

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS