Akser Ameer Log Kisi ki madad karne ke Bzaye uski Gareebi ka majak kyu bnate hai?
Gareebo ki Madad Kijiye Allah Aapki Madad karega.
السّلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
🌹سبق آموز کہانیاں
💧🍥💧🍥💧🍥💧🍥💧🍥💧
_پیسے کی امیری تو عام بات ہے
دل کی امیری خدا کسی کسی کو دیتا ہے۔۔
مجھے بازار جانا تھا ، دوست کے لئے بہترین سا تحفہ خریدنے کے لئے۔۔!! گاڑی نکال ہی رہا تھا، کہ ایک مرد قریب آکر کھڑا ہو گیا، بولا بھائی جی! بہت غریب ہوں کچھ مدد کر دیں، مجھے غصہ آگیا، میں نے کہا بس تم لوگ جہاں گاڑی دیکھتے ہو فورا پہنچ جاتے ہو اپنی ضرورتیں بتانے، وہ بولا! نہیں بھائی جی، جھوٹ نہیں کہہ رہا میں واقعی ضرورتمند ہوں، سردی بہت ہے اور میرے پاس کوئی گرم کپڑا نہیں ہے مجھے کوئی گرم کپڑا دے دیں آپ کا بھلا ہو گا، میں نے پھر کہا ہوگئی تمہاری فرمائشیں شروع ۔۔؟؟ اگلی فرمائش بھی ابھی بتا دو، میں نے طنزیہ کیا، وہ گاڑی کے ساتھ ساتھ چلنے لگا، اس نے کہا نہیں بھائی جی اور کچھہ نہیں مانگتا بس گرم کپڑا دے دو، اپنی کوئی اترن دے دو میرا وقت گزر جائے گا ۔۔ اپنی اترن ہی دے دو بھائی جی، میرا غصہ اور بڑھ گیا ہٹو راستے سے مجھے دیر ہو رہی ہے کہہ کر میں نے گاڑی آگے بڑھائی۔۔!! وہ سہم کر پیچھے ہٹ گیا اور میں نے گاڑی کی رفتار تیز کر دی۔
بازار سے اپنے دوست کیلئے تحفہ لے کر لوٹ ہی رہا تھا کہ گاڑی ٹریفک جام میں پھنس گئی پتہ چلا کہ سڑک پر مرمت کا کام ہو رہا ہے اس لئے نکلنے میں وقت لگے گا۔۔ سخت کوفت ہوئی مگر مجبوری تھی رکنا پڑا۔ وقت گزارنے کے لئے ادھر ادھر دیکھنے لگا۔۔!!*
قریب ہی فٹ پاتھ پر ایک بوڑھا بھکاری پاؤں پھیلائے بیٹھا تھا، میری نظر اس پر ٹک گئی اس کے بائیں طرف بیٹھے بھکاری کے ہاتھ میں دو روٹیاں تھیں ان پر سالن نام کی کوئی چیز رکھی تھی، پھیلی ہوئی گود میں بھی روٹی کے کچھ ٹکڑے پڑے تھے وہ بوڑھا اسے ہی دیکھ رہا تھا، جانے کیا سوچ کر دوسرے بھکاری نے اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی روٹی سالن اور گود میں رکھی روٹی بھی بوڑھے شخص کے آگے رکھ دی، کہا لے تو کھا لے، میں اس کی آواز بخوبی سن سکتا تھا (یہ وہی شخص تھا جس نے مجھ سے گرم کپڑا مانگا تھا) وہ بولا میرا کیا ہے اتنی گاڑیاں کھڑی ہیں، ابھی اٹھ کے مانگوں گا، کوئی ڈانٹے گا، کوئی دھتکارے گا، اور کوئی مدد بھی کر دے گا ، میرا پیٹ بھر جائے گا مگر تو بے زبان اور معذور کیسے اٹھے گا، تیرا تو پاؤں بھی زخمی ہے، یہ کہہ کر وہ بے نیازی سے اٹھا اور گاڑیوں کی لمبی قطار میں گم ہو گیا، مجھے یوں لگا جیسے میں آسمان سے زمین پر آ گرا ہوں مجھ سے تو اس نے صرف اترن مانگی تھی، منہ کا نوالہ نہیں۔۔۔!!
copy/paste.
سبق:- غریبوں کی مدد کیجئے دل کو سکون ملے گا۔۔!!
●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●
اسمیں کسی بھی قسم کی "کاٹ چھانٹ" کر کے گنہگار نہ بنیے۔
*Ismein kisi bhi Qism ki "Tabdeeli" Karkay Gunehgar na banein*
◆◇◆◇◆◇◆◇◆◇◆◇◆◇◆◇◆◇◆◇◆◇
🌹سبق آموز کہانیاں
_✍ الشیخ محمد مستقیم اشاعتی
=============================
No comments:
Post a Comment