Mulk Badal Raha hai In Sha Allah Bihar bhi Badlega.
Jis Tarah Delhi ke Awam ne ek Behtareen Raste ka intekhab kiya ab Yahi Bihar ke Awam ko bhi Karna hai to kya Aap Sb Iske liye Taiyar hai? Pure Hausale ke sath Hm Desh Aur Constitution (संविधान) ke liye larenge aur Apni Mulk Hindustan ki Hifazat me apni Jan ki bhi Qurbani deni paregi to hm isme bhi Pichhe nahi hatenge In Sha Allah
दिल दिया है जां भी देंगे ऐ वतन तेरे लिए
ملک بدل رہا ہے بہار بھی بدلے گا ان شاء اللہ
تقریباً دوماہ پہلے ملیہ کے سپوتوں نے ایک جرات مندانہ قدم اٹھایا تھا پورے ملک نے اس کا استقبال کیا. ان بچوں کی آواز پورے ملک کی آواز بن گئی اور آج ان کی وہ کمزور سی آواز ایک طاقت ور ترین تحریک میں تبدیل ہو چکی ہے جسے بیان کرنے کی ضرورت نہیں رہ گئی.
دہلی چناؤ کا نتیجہ اسی تحریک کی کامیابی کا ایک مظہر ہے. دلی والوں کو بھی اور ملک کے تمام انسانیت نوازوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد. آج دلی والوں نے ثابت کردیا کہ عوام کو بانٹنے والی طاقتیں اس ملک میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں. کیوں کہ جس زہر آلود ماحول میں یہ انتخاب ہوا تھا شاید اس سے زیادہ نہ ہو سکے.
دہلی والوں نے پھر ایک شروعات کی ہے اور پورے ملک کو ایک پیغام دیا ہے. اس کا بھی ویسے ہی استقبال ہونا چاہیے جیسا ملیہ والوں کے پیغام کا ہوا تھا.
کیا ہم اس کے لیے اپنے آپ کو تیار پارہے ہیں؟
اگر ہاں تو بہار کی جنتا تیاری میں لگ جائے.
دیش بدل رہا ہے بہار بھی بدلے گا.
(اسعد اعظمی)
No comments:
Post a Comment