find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Larki ke Paidaish pe uska baal Katwana kaisa hai?

Kya Larki ki Paidaish pe uske sar ka Baal katwana mna hai?
Sawal: Kya Larki ki Paidaish ke Satwe 7th din Balon ki Cuting karwana mna hai, maine suna hai ke yah Hukm Sirf Larke ke liye hai. Larki ke balo ko utarne se mna farmaya hai kya yah Sahi hai? Is Masle pe Braye Meharbani meri Rahnumai Farmaye.
اسلام علیکم
کیا لڑکی کی پیدائیش کے ساتویں دن بالوں کی کٹنگ کروانا منع ہے میں نے سنا ہے کہ یہ حکم صرف لڑکے کے لیئے ہے۔ لڑکی کے بالوں کو اتارنے سے منع فرمایا ہے کیا یہ صحیح ہے لڑکی کی ساتویں دن کی ٹنڈ کے بارے کوئی مستند حدیث ہے تو برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں
جزاکم اللہ خیرا

نومولود کے سر کے بال مونڈوانا

بچے کی ولادت کے ساتویں دن بچے کے بال مونڈنا ایک مستحب عمل ہے۔ اس سلسلے میں متعدد احادیث وارد ہیں:

سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :

"مع الغلام عقيقة فأهريقوا عنه دما، وأميطوا عنه الأذى"

" بچے کے ساتھ عقیقہ ہے ، لہذا اس کی طرف سے خون بہاو اور اس سے میل کچیل دور کرو (یعنی سرمنڈاو)" ۔ (رواه البخاري معلقا مجزوما به، وأحمد وأبوداود وغيرهما)

حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن رضی اللہ عنہ کی طرف سے ایک بکری عقیقہ کی اور فرمایا :

"يا فاطمة احلقي رأسه وتصدقي بزنة شعره فضة فوزناه فكان وزنه درهما أو بعض درهم"

" اے فاطمہ ! اس کا سرمنڈواو اور اس کے بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کرو، پھر انھوں نے اس کا وزن کیا تو اس کا وزن درہم یا درہم کا کچھ حصہ ہوا"

(رواه الترمذي والحاكم ، وصححه الألباني في صحيح الجامع)

نومولود کے بال کتروانے کے سلسلے میں جمہور فقہاء کے نزدیک شرعی حکم یہی ہے کہ ساتویں دن نومولود کے بال کترواکر ان بالوں کے وزن کی چاندی صدقہ کرنا مستحب ہے۔

حضرت ابورافع کی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب حضرت حسن کی ولادت ہوئی تو فاطمہ رضی اللہ عنہا سے کہا :

"احلقي رأسه وتصدقي بوزن شعره فضة على المساكين والأوفاض "

"اس کا سرمنڈواو اور اس کے بالوں کے وزن کی چاندی مساکین اور فقراء کو صدقہ کرو۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS