find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kya Bagair Mehar ke Nikah Ho Sakta hai?

Muslim Me Shadi ke liye Mehar kyu jaruri hai?
Kya Kisi Musalman Shakhs ke liye Jayez hai ke wah apni beti ka Nikah Bagair Mehar ke Allah ki Rza ke liye kar de?
निकाह के लिए मेहर क्यों जरूरी है?
इसलाम में शादी के लिए मेहर क्यों दिया जाता है?
अगर किसी मर्द के पास मेहर अदा करने की हैसियत नहीं हो तो क्या उसका निकाह (शादी) नहीं होगा?
क्या औरत को बगैर मेहर दिए हम उससे शादी कर सकते है?
کیا عورت کو بغیر مہر دیے ہم اس سے نکاح کر سکتے ہیں؟
نکاح کے لیے مہر کیو ضروری ہے؟
اگر کسی شخص کے پاس مہر دینے کے لئے کچھ بھی نہیں ہو تو اس کا نکاح کیسے ہوگا؟
غریب اور مجبور لوگ جنہیں مہر کا رقم ادا کرنے کی حیثیت نہ ہو تو اسکا نکاح کیسے ہوگا؟
سوال: كيا مسلمان شخص كے ليے جائز ہے كہ وہ اپنى بيٹى كا نكاح بغير مہر اللہ كى رضا كے ليے كر دے؟
جواب کا متن
الحمد للہ:
" نكاح ميں مال كا ہونا ضرورى ہے،
️كيونكہ اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:
 اور ان عورتوں كے علاوہ اور عورتيں تمہارے ليے حلال كى گئيں ہيں كہ اپنے مال كے مہر سے تم ان سے نكاح كرنا چاہو برے كام سے بچنے كے ليے نہ كہ شہوت رانى كے ليے اس ليے جن سے تم فائدہ اٹھاؤ انہيں ان كا مقرر كيا ہوا مہر دے دو النساء ( 24 ).
اور بخارى ومسلم كى سہل بن سعد رضى اللہ تعالى عنہ كى حديث ميں ہے كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اپنے آپ كو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو ہبہ كرنے والى عورت سے نكاح كے ليے پيش كرنے والے شخص سے فرمايا:
" جاؤ كچھ تلاش كرو چاہے لوہے كى انگوٹھى ہى لے آؤ "
اور جب انسان كسى عورت سے بغير مہر شادى كرے تو اسے مہر مثل دينا ہو گا.
اور عورت كو قرآن مجيد يا حديث يا كوئى اور نفع مند علم سكھانے كے عوض نكاح كرنا جائز ہے، كيونكہ مذكورہ عورت سے نكاح كرنے والے شخص كو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا تھا كہ اسے جو قرآن مجيد ياد ہے وہ عورت كو سكھا دے، كيونكہ اسے مال نہيں ملا تھا.
اور پھر مہر عورت كا حق ہے جب وہ عقل و دانش والى ہو كر مہر نہ لے اور اسے معاف كر دے تو يہ صحيح ہو گا كيونكہ اللہ عزوجل كا فرمان ہے:
 اور عورتوں كو ان كے مہر راضى و خوشى دے دو، ہاں اگر وہ خود اپنى مرضى و خوشى سے كچھ مہر چھوڑ ديں تو اسے شوق سے خوش ہو كر كھاؤ النساء ( 4 ).
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS