🌹💫تمہیں اس کی وجہ سے رزق دیا جاتا ہو۔
🌟🌹 *انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں دو بھائی تھے۔ ان میں سے ایک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا،( اور ایک روایت میں ہے: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سننے کے لیے آپ کی مجلس میں حاضر ہوتا) دوسرا بھائی محنت مزدوری یا کاروبار کرتا، محنت مزدوری یا کاروبار کرنے والے نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے بھائی کی شکایت کی( اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! (یہ) میرا بھائی کسی کام میں میری مدد نہیں کرتا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ممکن ہے تمہیں اس کی وجہ سے رزق دیا جاتا ہو۔*
📕سلسلہ صحیحہ رقم 2485
No comments:
Post a Comment