find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Khuloot Ke Gunaah. (part 2)

🌵خلوت کے گناہ 🌵

قسط نمبر 2

خلوت کے گناہ انسان کے عزم و ارادے کو متزلزل کر کے رکھ دیتے ھیں یوں ان میں خود اعتمادی اور معاملات میں شفافیت سے بھی ھاتھ دھو بیٹھتا ھے.

اِتَّقِ اللّہ......!

اللّہ تعالٰی ہم سب کی مغفرت فرمائے.

قُل آمِین...!

قیامت کے دن کچھ لوگوں کی پہاڑ جیسی نیکیاں گردوغبار کی طرح اڑا کر بے وزن کردی جائیں گی،پوچھا گیا یہ کون لوگ ہوں گے فرمایا،یہ وہ لوگ ہوں گے جو خلوت میں اللہ تعالی کی مقرر کردہ حدود کو پامال کرتے تھے۔ ،،،

مفہوم حدیث،باختصار،بحوالہ سنن ابن ماجہ




آج کل لوگ کہتے ہیں کوئی نہیں روز حشر باقیوں کے ساتھ بھی یہی ہو گا۔۔۔۔ابتسامہ
مطلب آپس کی عداوتوں یا رنجشوں کو قیامت کے روز بھی موخر رکھا ہوا ہے۔جو اللہ سے ڈرتا ہے اسے قطعا ان چیزوں کی پرواہ نہیں ہوتی۔


خلوت میں انسان برائی اور اچھائی کے درمیان جمع ہو جاتا ہے، ایک طرف شیاطین زور لگاتے ہیں کہ برائی کرو کوئی نہیں دیکھ رہا تو دوسری طرف اچھائی یاد کرواتی ہے کہ "اللہ بصیر بالعباد"

"کراما کاتبین، یعلمون ما تفعلون"
"ولمن خاف مقام ربہ جنتان"...

دونوں امور میں سے جیت ایک کی ہو جاتی ہے،

*تاہم خلوت میں کیا گیا عمل ہمیں ہماری پہچان دیتا ہے کہ ہم اصلاً اچھے ہیں یا بُرے*

لوگوں میں اچھا ہونا تو رکھ رکھاؤ ہے اصل انسان کا ظاہر تو اس کی تنہائی ہے خود کی تنہائی کا محاسبہ کریں آپ جیسا عمل کرتے ہیں جان لیں کہ آپ دراصل ویسے ہی ہیں...

*شرم بہت بڑی نعمت ہے جو انسان خلوت میں اللہ سے شرماتا ہے اللہ اس کے ظاہری عیوب پر بھی پردہ ڈال دیتے ہیں...*

*اپنی تنہائیوں کو اللہ سے سرگوشیوں کا عادی بنا لیں یقین جانیں وہ دنیا کے غموں سے دور کر دے گا اور سکون کے ثمرات کی لذت کا مزہ دے گا...*

*ان شاءاللہ.*​

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS