Aaj Bacche to paida Hote hai magar Koi Sultan Salahuddin Ayyubi jaisa Kyu nahi hota?
*آج مائیں محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی جیسے بچے کیوں نہیں پیدا کررہیں*❓
بہت حساس طبیعت رکھنے والی لڑکی ہمیشہ اپنے آپ سے یہ سوال کرتی اور سوچتی ....
آج کی مائیں پچھلے دور کی ماؤں سے تربیت میں زیادہ ہلکان نظر آتی ہیں ,پڑھی لکھی بھی زیادہ ہیں ,بچوں کی تربیت کیلیے نت نئی ویب سائٹس اور ورکشاپس بھی اٹینڈ کرتی ہیں ..ماں ,باپ دونوں بچوں کو اچھا انسان بنانے کیلیے مشین بنے ہوئے ہیں
پھر بھی نجانے کیا بات ہے امت مسلمہ کو جس قسم کے ہیروز کی ضرورت ہے وہ شازونادر ہی کہیں نظر آتے ہیں ...
*آخر بہت جستجو کے بعد امت مسلمہ کا درد رکھنے والی لڑکی کو جواب مل ہی گیا*
جب اس نے ایک بہت اچھے پلیٹ فارم پہ دین کی کلاسز کا اشتہار لگایا ..کافی وقت گزرنے کے بعد کسی کا ریسپانس نہیں آیا ..چند ایک نے صرف انفارمیشن لیکے فرض پورا کیا ..
خیر وہ پھر بھی مطمئن رہی کیونکہ اسکو یقین تھا کہ اسکی جلائی گئی شمع پر دین کے پروانے آئیں گے ضرور چاہے کم آئیں
2 دنوں بعد جب کپڑوں کا اشتہار لگایا تو حیرت کی انتہا نہ رہی وہی سب عورتیں ٹوٹ پڑیں .. وہ سوچ رہی تھی کہ کیا یہ وہی عورتیں ہیں جو 1000,1500 دین کیلیے نکالتے ہوئے سو بار بجٹ کو دیکھ رہی تھیں. گھر کے اور بچوں کے خرچے بار بار ذہن میں آرہے تھے,گیس ,بجلی کے بل انکو خوف میں مبتلا کررہے تھے
یہ سوچ کے وہ خود کو آزاد کررہی تھیں کہ دین کے بغیر تو گزارہ ہوجائیگا ,اچھے سٹیٹس ,اچھی گاڑی ,خوبصورت گھر کے بغیر گزارہ نہیں ہوگا ..
آج وہ 5000 کا سوٹ لیکر اور پہن کر بھی مطمئن نظر نہیں آرہیں تھیں .خواہش تھی جو اچھے سے اچھے اور مہنگے سے مہنگے کپڑے پہننے کیلیے بے لگام ہوئی جارہی ہے ..
بھلا یہ مائیں کیسے محمد بن قاسم پیدا کریں گی!!❓
کیسے صلاح الدین ایوبی جیسے جنگجو ,بہادر اور رب کے شیر پیدا کریں گی ..❓
جن ماؤں کی priority صرف دنیا ہے ان کے بچے رب کے دین کی خاطر کیسے دشمن کے سامنے سینہ سپر ہونگے ..
جو مائیں خود بچوں کو جہنم کا ایندھن بنارہی ہیں بھلا کل روز قیامت سروں پر تاج لگانے کے خواب کیسے دیکھیں گی ..؟
جس ماں کو خود دین کی تعلیم کی اہمیت نہیں معلوم بھلا وہ بچوں میں رب اور دین کی محبت کیسے پیدا کریگی؟
بھلا جو مائیں فیشن اور بیوٹی پراڈکٹس میں ہزاروں لگا کے خود پہ ترس کھائیں اور خواہشات پوری نہ ہونے کا رونا روئیں ,ایسی مائیں عالم ,اسکالرز اور دین کے مجاھد کیسے پیدا کریں گی .. ؟
جو ماں آدھی زندگی دنیا کے علم میں صرف کرکے رب کا دین سیکھے بغیر اس دنیا سے چلی جائے بھلا وہ اسلام کے ہیرو اور رب کے مجاھد کیسے پیدا کریگی ؟
یہ مائیں بچے پیدا کریں گی
ہاں !! ضرور کریں گی ..!!!!
*لیکن افسوس یہ بچے امت مسلمہ کا فخر نہیں بلکہ امت کے ناسور ہونگے .*
ہاں *امت کے ناسور* ----!!!!
حقیقت کا در وا ہوتے ہی حساس لڑکی کو اپنا دل پاتال میں گرتا ہوا محسوس ہوا....
〰〰〰
No comments:
Post a Comment