find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Wuzu ka Masnoon Tarika Quran o Hadees ki Raushani me.

🔰📚 *وضو کا مسنون طریقہ-قرآن مجید اور احادیث کی روشنی میں-قرآن مجید کے آیات مبارکہ اور احادیث کے حوالے بھی درج ہیں* 📚🔰
*Wuzoo ka masnoon Tariqa with Quran & Hadith references*

💎  *بسم اللہ پڑھ کر وضو شروع کریں.*
[نسائی: 78]
[مسند احمد: 12724]

💎  *’’بِسْمِ اللّٰہِ‘‘ پڑھے بغیر وضو نہیں ہو گا۔*
[ابو داؤد: 101]
[ترمذی: 25]
[ابن ماجہ:397]

💎  *وضو کرتے ہوئے ہر عضو میں پہلے دائیں طرف، پھر بائیں طرف دھوئیں.*
[بخاری:5854]
[مسلم:268]

💎  *دونوں ہاتھ کلائیوں تک دھوئیں.*
[بخاری: 186]
[مسلم:235]

💎  *ہاتھوں کی انگلیوں کے درمیان خلال کریں۔*
[ابو داؤد:142]
[ترمذی:38]
[نسائی:114]

💎  *ایک چلّو میں پانی لیں، آدھے سے کلی کریں اور آدھا ناک میں ڈالیں۔*
[بخاری:186]
[مسلم:555]

💎  *منہ اور ناک کے لیے علیحدہ علیحدہ پانی لینا بھی جائز ہے.*
[التاریخ الکبیر لابن أبی خیثمۃ:141]

💎  *ناک میں پانی ڈالتے ہوئے مبالغہ کریں یعنی اوپر تک پانی چڑھائیں۔ اگر روزہ ہو تو بھر مبالغہ نہ کرے۔*
[ابو داؤد:142]
[نسائی:87]
[ابن ماجہ:407]

💎  *نیند سے بیدار ہونے کے بعد جب وضو کیا جائے تو پانی چڑھا کر تین بار ناک جھاڑنا چاہیے، کیونکہ شیطان ناک کے بانسے میں رات گزارتا ہے اور اس کے علاوہ ایک یا دو بار بھی جائز ہے۔*
[بخاری:3295]
[مسلم:238]

💎  *ناک کو (بائیں) ہاتھ سے تین مرتبہ جھاڑیں (اور صاف کریں).*
[بخاری:186]
[مسلم:235]

💎  *پھر تین مرتبہ چہرہ دھوئیں.*
[بخاری:185]
[مسلم:235]

💎  *ایک چلّو پانی لے کر تھوڑی کے نیچے داڑھی میں داخل کریں اور خلال کریں۔*
[ابو داؤد:145]
[ترمذی:31]
[ابن ماجہ:432]

💎  *پھر دایاں ہاتھ کہنی سمیت دھوئیں، پھر بایاں ہاتھ کہنی سمیت دھوئیں.*
[بخاری:186]
[مسلم:235]

💎  *پھر سر کا مسح کریں، اس طرح کہ دونوں ہاتھ پانی سے تر کر کے سر کے اگلے حصے پر رکھیں اور گدی تک لے جائیں، پھر پیچھے سے آگے اسی جگہ لے آئیں جہاں سے شروع کیا تھا. اور یہ ایک مرتبہ کریں.*
[بخاری:185,186]
[مسلم:235]

💎  *کان کے مسح کے لیے اپنی شہادت کی انگلیاں دونوں کانوں کے سوراخوں میں ڈال کر (کانوں میں بنے ہوئے راستوں میں گھمائیں، جب آخر تک پہنچ جائیں تو) کانوں کی پشت پر انگوٹھوں کے ساتھ مسح کر لیں۔*
[نسائی:102]
[ابن ماجہ:439]
[ترمذی:36]

💎  *سر کے مسح کے لیے لیے گئے پانی سے کانوں کا مسح کرنا بھی درست ہے.*
[سنن الدار قطنی:327]
[السلسلۃ الصحیحۃ: 36]

💎  *تاہم کانوں کے مسح کے لیے نیا پانی لینا بھی سے ثابت ہے۔*
[السنن الکبری للبھقی:308]

💎  *بعض لوگ مکمل سر کا مسح نہیں کرتے، آدھے یا چوتھائی سر کا مسح کرتے ہیں، یہ غلط ہے، کیونکہ قرآن میں مکمل سر کے مسح کا حکم ہے اور سنت سے بھی پورے سر کا مسح ثابت ہے۔*

💎  *وضو میں گردن کا مسح کرنا جائز نہیں ہے، کیونکہ اس کے متعلق روایات موضوع (من گھڑت) ہیں.*
📚  امام ابن قیمؒ فرماتے ہیں:
*"گردن کے مسح کے بارے میں قطعاً کوئی صحیح حدیث نہیں ہے۔"*
[زاد المعاد:195/1]

💎  *پاؤں ٹخنوں سمیت دھوئیں۔*
[بخاری:186]
[مسلم:235]

💎  *بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے پاؤں کی انگلیوں کے درمیان خلال کریں۔*
[ابو داؤد:148]
[ترمذی:40]

💎  *وضو کے بعد شرمگاہ کی طرف چھینٹے مارنے چاہییں (اس سے پیشاب کے قطرے نکلنے کا وسوسہ ختم ہو جاتا ہے)*
📚  حکم بن سفیان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا اور اپنی شرمگاہ پر (کی طرف) چھینٹے مارے۔‘‘
[نسائی:135] [ابن ماجہ:461] [مصنف ابن ابی شیبہ:167/1]

💎  *وضو کے بعد آسمان کی طرف انگلی اٹھانا کسی بھی صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔*
[ابو داؤد:170] کی ایک روایت میں نظر آسمان کی طرف اٹھانے کا ذکر ہے، *لیکن وہ بھی محدثین کے ہاں ضعیف ہے
♦   🕋 *قرآن و حدیث* 📚  ♦

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS