find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Naye Hizri Saal Ki Aamad Se Koi Dua Saabit Nahi.

سال نو کی آمد پر کوئی دعا ثابت نہیں
 ہجری سال نو کی مناسبت سے آج کل سوشل میڈیا پر ایک دعا گشت کر رہی ہے اور یہ تاکید کی جارہی ہے کہ اس دعا کا اہتمام  کیا جائے۔حالانکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہجری سال نو کی مناسبت سے کوئی دعا ثابت نہیں۔
اس حوالے سے جو ثابت ہے وہ محض یہ ہے جیسا کہ مسند احمد کی روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ وسلم نیا چاند دیکھنے پر یہ دعا پڑھتے تھے:
اللهم أهله علينا بالأمن و الايمان والسلامه والاسلام ربي وربك الله
"الہی! تو ہم پر یہ چاند امن و ایمان٬ سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرما٬ اے چاند میرا اور تیرا رب اللہ ہے"۔
رہی بات ہجری سال نو کی مناسبت سے پڑھی جانے والی دعا کی تو یہ معجم الطبرانی کی روایت ہے جس میں آیا ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ وسلم کے اصحاب جب ماہ نو داخل ہوتا یا سال کا آغاز ہوتا تو وہ یہ دعا کرتے تھے:
اللهم أدخله علينا بالامن و الايمان و السلامه و الاسلام ورضوان من الرحمن وجوار من الشيطان.
لیکن واضح ہو کہ اس حدیث کی سند میں رشدین بن سعد الفہری ضعیف راوی ہیں٬ اسی لئے امام البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اس روایت کو سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة (8/6 حدیث نمبر 3504) میں ضعیف قرار دیا ہے۔




Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS