Ahle HAdees Awan Se Mukhleshana Gujarish
اھلحدیث عوام وخواص سے مخلصانہ گذارشات
ھم سب اسلام کے نمائندے اور جمعیت اھلحدیث کے خادم ھیں لہذا اپنی غلط بیانی، نادانی اور جہالت سے جمعیت کے image کو ھرگز نہ بگاڑین،
✒ کسی کے بارے میں بد گمانی، بہتان تراشی اور جھوٹ ٹ ٹ ٹ سے کام نہ لیں
✒ بغیر ثبوت و تحقيق کوئی بیان؛ کوئی خبر اور پیغام سوشل میڈیا پر نہ ڈالیں
✒ اپنے مفاد یا کسی سے دشمنی کی خاطر عزتوں سے نہ کھیلیں، اور کسی کی ماضی کی غلطیوں کا حوالہ دے کر ان کو شرمندہ نہ کریں
✒ سب کے دل کا حال اللہ خوب جانتا ہے، ھم اپنے اندر اخلاص پیدا کریں.
✒ انتخابات کے سلسلے میں ھرگز ھرگز کسی کی چاپلوسی نہ کریں اور نہ بیجا فضائل بیان کریں، علم، اخلاص، عمل، جماعت کے لیے محنت کرنے والے، دور اندیش، ھمدرد، بے لوث افراد کو امانت (عھدہ) کے لیے منتخب کریں.
✒ عہدہ کی لالچ رکھنے والے، تخریب پسند، مفاد پرست افراد کی تائید نہ کریں، اور نا اھل افراد کو عہدہ دینا قیامت کی نشانی ھے
، مساجد اللہ کا گھر ھیں، اسکے سب خادم بنیں، انتظامیہ میں مداخلت نہ کریں اور اسکو اپنی جاگیر نہ سمجھیں.
جمعیت کی ترقی کے لئے سب منظم و متحد اور متحرک ھوجائیں.
تنگ نظری چھوڑ یں. دل میں کینہ بغض اور حسد نہ رکھیں
✒ صرف انتخابات کی حد تک جوش اور سرگرمی نہ دکھائیں بلکہ ھمیشہ جمعیت سے جڑکر رھنے کا عہد کریں.
ایک دوسرے سے حسن ظن رکھیں.
غلو سے بچیں اور افواہوں پر دھیان نہ دیں
جماعت سے تعلق مضبوط کریں اور جو بھائی ناراض ھیں، وہ سب عفو در گذر سے کام لیں اور سلام کر کے پہل کریں، اس میں عزت گھٹتی نہیں بلکہ بڑھتی ھے.
اللہ کے لئے انا کو فنا کریں اور اپنے اندر انکساری، پیدا کریں، سنئیے حدیث، من احب لله ابغض لله واعطي لله ومنع لله فقد استكمل الإيمان.
اللہ تعالٰی ھم سب پر رحم فرمائے.
آمین.
آمین.
آپ سب کا جماعتی بھائی، عبدالقدوس عمری
(ناظم عمومی تنظیم جمعیت اھلحدیث سبعہ مدھیہ پردیش )
(ناظم عمومی تنظیم جمعیت اھلحدیث سبعہ مدھیہ پردیش )
جزاکم اللہ خیرا ایھا الا خوان
No comments:
Post a Comment