find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Aasma jahangir ke bare me Gaur Tala Aamor

Aasma Jahangir KAun Thi Uska Aqeeda Kya Tha, Islam Se Uska Kya Talluq Tha

عاصمہ جہانگیر کے بارے میں غور طلب امور

اللہ مالک الملک جس کو چاہے معاف کرے ، جسے چاہے عذاب دے ، یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ اخروی اور برزخی معاملات میں فیصلے کا اختیار مخلوق کے پاس نہیں ،  خالق کے پاس ہے۔
لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ کسی کے غلط عقائد و نظریات سے صرف نظر کر لیا جائے۔ لہٰذا کسی بھی مرنے والے کے ظاہری اقوال و افعال کو مد نظر رکھتے ہوئے ، کسی فیصلے پر پہنچنا ضروری ہے ۔ اہل علم و دانش کی یہ ذمہ داری ہے کہ ظاہری قرائن کی روشنی میں حقائق کو واضح کرنے کے لیے رائے دیں ۔
*چنانچہ عاصمہ جہانگیر  کے عقائد و نظریات اور اسکی زندگی کی تگ و تاز  کے مطالعہ کے بعد  درج ذیل حقائق سامنے آتے ہیں کہ موصوفہ* :
1۔  شریعت محمدی میں کھلم کھلا من مانی کرتی تھیں ، اور تاریخ شاہد ھے کہ انہوں نے عورت کی آدھی گواہی کے قرآنی قانون کے خلاف شور مچایا۔
2 ۔ کئی دفعہ اشاروں کنایوں میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کی ، اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت اُمّی کا بھی استہزاء کیا۔ اسی طرح بلاگرز کے خلاف جسٹس صدیقی کے فیصلہ پر ناروا تنقید کی۔
3۔ اسلامی شعائر کا مذاق اڑانے والی تھیں ، سزائے موت کی منکر تھیں۔ یہاں تک کہ معصوم بچوں کی آبرو ریزی کرنے والوں اور سفاکی کے ساتھ قتل کرنے والوں کے قتل کی بھی مخالف تھیں اور عدلیہ میں مذہبی عناصر کا مذاق اڑاتی تھیں۔
4۔  اعلانیہ ایک قادیانی کی بیوی تھیں ، جبکہ.کوئی مسلم عورت کسی کافر سے نکاح نہیں کرسکتی ۔
5۔ گستاخان رسول کی پشت پناہی کی۔ جیسے کہ ملعونہ آسیہ کی حمایت کرنا سب کے سامنے ہے۔
6۔ بذات خود مذہب سے بیزاری کا اظہار کرتی رہیں کہ ’ میں تمام مذہبوں کو ایک جیسا سمجھتی ہوں ، میرا اپنا کوئی مذہب ہے ہی نہیں ‘ گویا یہ دین برحق اسلام اور دوسرے ادیان و مذاہب میں فرق نہیں سمجھتی تھیں ، سب کو ایک جیسا مانتی تھیں ۔
7۔عمر بھر توہین رسالت اور ختم نبوت اور دیگر اسلامی قوانین کے خلاف عملی جدو جہد کا حصہ رہیں۔  بلکہامتناع قادیانیت آرڈیننس کے خلاف عدالت میں گئیں۔
8۔ پاکستان کے نظریہ کی نفی کرتی رہیں اور پاکستان کو سیکولر اسٹیٹ قرار دینے کی جدوجہد میں ملکی اداروں کی ، گالی کی حد تک مخالفت کرتی رہیں۔
9-مبینہ طور پر پاکستان توڑنے کی قرار داد شیخ مجیب نے ان کے والد کے گھر میں بیٹھ کر تیار کی تھی۔ اسی قسم کی کاوشوں کے تناظر میں بنگالی حکومت نے انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔
*ان نو نکات کی روشنی میں  ہر ایک مسلمان بخوبی فیصلہ کر سکتا ہے  کہ*
*ایسی میّت کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے یا انکی موت سے عبرت حاصل کرنی چاہیے اور اس قسم کے عناصر سے کلی برات کا اظہار کرنا چاہیے* ؟
*ہر درد مند مسلمان کو اپنے ضمیر سے پوچھنا چاہیے کہ اللہ اور اسکے رسول کی علانیہ مخالفت اور پھر ملک و ملت سے غداری کرنے والے ہماری محبت کے حقدار ہیں یا ہمیں ان سے برات کا اظہار کرنا چاہیے*
*علامہ حافظ ابتسام الہی ظہیر*
*اس تحریر کی تائید کرنے والے علمائے کرام* :

1. شیخ مفتی عبد الستار حماد ( میاں چنوں )
2. مولانا شاہ شفیق الرحمن دراوی ( مکہ مکرمہ )
3. شیخ مفتی مبشر احمد ربانی ( لاہور)
4. پروفیسر ڈاکٹر مطیع اللہ باجوہ ( لاہور)
5. علامہ حافظ ہشام الہی ظہیر ( لاہور)
6. مولانا انجینئر عبد القدوس سلفی (اسلام آباد)
7. قاری ابو انشاء خلیل الرحمن جاوید ( کراچی )
8. حافظ عابد الہی  ( گوجرانوالہ )
9. مولانا حبیب الرحمن خلیق ( فیصل آباد )
10. مولانا یحیٰ عارفی ( لاہور)
11. ڈاکٹر حافظ حسن مدنی  ( لاہور )
12. ڈاکٹر فیض الابرار صدیقی ( کراچی )
13. حافظ ضیاء اللہ برنی روپڑی ( لاہور )
14. حافظ شاہد  رفیق ( گوجرانوالہ )
15. حافظ ارشد محمود ( گوجرانوالہ )
16. حافظ عبد المنان ثاقب ( ماموں کانجن )
17. مولانا عبد الرحمن ثاقب ( سکھر )
18. مولانا عبد الحفیظ روپڑی ( کراچی )
19. مولانا ابوبکر قدوسی ( لاہور)
20. حافظ خضر حیات ( مدینہ منورہ)
21. مولانا محمد احمد صدیق ( حویلی لکھا)
22. مولانا رفیق طاہر ( ملتان )
23. مولانا عبد المنان راسخ ( فیصل آباد)
24. حافظ عبید اللہ ارشد ( لاہور)
25. مولانا شفقت الرحمن مغل ( مدینہ منورہ)
26. حافظ اظہارالحق ( مریدکے)
27. پروفیسر حافظ محمد اسلم ربانی  ( ڈسکہ)
28. حافظ عبد القیوم عبد الغفور  ( جدہ )
29. حافظ سیف اللہ ارشد ( لاہور)
30. مولانا ابو ذکوان عبد الستار مدنی ( مدینہ )
31. مولانا ابو محمد احسان اللہ ( جنوبی کوریا )
32. مولانا نوید شوکت ( برطانیہ)
33. مولانا حماد الحق نعیم ( لاہور)
34. مولانا غلام مصطفی فاروق ( سمبڑیال)
35. مولانا عبد اللطیف ( کراچی )
36. مولانا طاہر طیب بھٹوی ( گوجرانوالہ )
37. مولانا شفیع طاہر (چونیاں )
38. مولانا حمید اللہ خان عزیز (احمد  پور شرقیہ )
39. حافظ معتصم الہی ظہیر ( لاہور )
40. ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی  ( لاہور)

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS