*مسجدیں بلاتی ہیں*
کیوں اداس پھرتےہو راحتیں بلاتی ہیں
آؤ اے مسلمانو ! مسجدیں بلاتی ہیں
آؤ اے مسلمانو ! مسجدیں بلاتی ہیں
رب کی بندگی کرکے تم فلاح پاؤگے
ہر اذان میں تمکو نُصرتیں بلاتی ہیں
ہر اذان میں تمکو نُصرتیں بلاتی ہیں
تم سے ہار جائےگی ساری مادّی طاقت
رب کےگھرمیں آجاؤ،قوتیں بلاتی ہیں
رب کےگھرمیں آجاؤ،قوتیں بلاتی ہیں
نغمۂ اذاں کا یہ ،، مختصر تعارف ہے
تمکودین ودنیاکی، شوکتیں بلاتی ہیں
تمکودین ودنیاکی، شوکتیں بلاتی ہیں
خلدکی طلب کی تھی خوب تمنےرمضاں میں
آؤ ! آکے لے لو تم ، جنتیں بلاتی ہیں
آؤ ! آکے لے لو تم ، جنتیں بلاتی ہیں
مغفرت کی خاطرتم روئے گڑگڑائےتھے
اب نہ منہ کوپھیرو تم ، بخششیں بلاتی ہیں
اب نہ منہ کوپھیرو تم ، بخششیں بلاتی ہیں
مال و زر کےچکر میں رب کو بھول بیٹھے ہو
سرکورکھدوسجدےمیں، نعمتیں بلاتی ہیں
سرکورکھدوسجدےمیں، نعمتیں بلاتی ہیں
جوبھی چاہئےتمکو سب یہاں سے پاؤگے
خالقِ دو عالم کی ، قربتیں بلاتی ہیں
خالقِ دو عالم کی ، قربتیں بلاتی ہیں
تمکو راستہ دینگی خود رکاوٹیں ساری
پست ہو اگرتم تو ، رفعتیں بلاتی ہیں
پست ہو اگرتم تو ، رفعتیں بلاتی ہیں
مسجدوں کوچھوڑاتو سب ہی چھوٹ جائیگا
رب کے بندو آجاؤ، عظمتیں بلاتی ہیں
رب کے بندو آجاؤ، عظمتیں بلاتی ہیں
چاہتی ہے یہ دنیامومنوں کی رسوائ
مسجدوں میں آؤتم، عزتیں بلاتی ہیں
مسجدوں میں آؤتم، عزتیں بلاتی ہیں
عافیت، تمہیں بڑھکر خود پناہ میں لےگی
آو ! امن کی تمکو سرحدیں بلاتی ہیں
آو ! امن کی تمکو سرحدیں بلاتی ہیں
سب عطاکیا رب نےپھر بھی تم پریشاں ہو
تم نماز کو آو ،، برکتیں بلاتی ہیں
تم نماز کو آو ،، برکتیں بلاتی ہیں
زندگی کےلمحوں کالطف ہےعبادت میں
آو ! زندگانی کی لذتیں بلاتی ہیں
آو ! زندگانی کی لذتیں بلاتی ہیں
خانۂ الٰہی میں تو بھی اے فریدی چل
تجھکو علم وحکمت کی وسعتیں بلاتی ہیں
تجھکو علم وحکمت کی وسعتیں بلاتی ہیں
No comments:
Post a Comment