کیا پتہ دنیا کو میں کس شان کی قوت میں ہوں
علم کی ، عرفان کی ، ایمان کی قوت میں ہوں
آنکھ کی تاثير کے اسباب میں ہے تزکیہ
یوں نہ سمجھو میں کسی شیطان کی قوت میں ہوں
مجھ پہ دشمن کا ہر اک وار خالی جائے گا
میں مسلم دین کی ، قرآن کی قو ت میں ہوں
مجھ کو ڈرنا ہی نہیں ہے توپ سے تلوار سے
میں اگر حسن عمل ، رحمن کی قوت میں ہوں
میری سج دھج کو کسی بھی غیر سے مت جوڑیے
میں تو خود اپنے ہی دل کی جان کی قوت میں ہوں
مجھ کو اتنی کب ملی فرصت کہ تجھ کو دیکھتا
ان دنوں میں میر کے دیوان کی قوت میں ہوں
مجھ کو ساگر اس لیے تو ظلمتوں سے بیر ہے
میں قرآن پاک کے امکان کی قوت میں ہوں
آنکھ کی تاثير کے اسباب میں ہے تزکیہ
یوں نہ سمجھو میں کسی شیطان کی قوت میں ہوں
مجھ پہ دشمن کا ہر اک وار خالی جائے گا
میں مسلم دین کی ، قرآن کی قو ت میں ہوں
مجھ کو ڈرنا ہی نہیں ہے توپ سے تلوار سے
میں اگر حسن عمل ، رحمن کی قوت میں ہوں
میری سج دھج کو کسی بھی غیر سے مت جوڑیے
میں تو خود اپنے ہی دل کی جان کی قوت میں ہوں
مجھ کو اتنی کب ملی فرصت کہ تجھ کو دیکھتا
ان دنوں میں میر کے دیوان کی قوت میں ہوں
مجھ کو ساگر اس لیے تو ظلمتوں سے بیر ہے
میں قرآن پاک کے امکان کی قوت میں ہوں
غزل
ساگر تیمی
کیوں میرے الفاظ میں قوت نظر آنے لگی
آپ کو بھی کیا مری دولت نظر آنے لگی
اب بلندی کی جو منزل پا گیا تو دیکھیے
میرے بدخواہوں کو بھی محنت نظر آنے لگی
ایک دو مضمون لکھا فیس بک پر اور اب
حال یہ ہے کہ میاں شہرت نظر آنے لگی
جب ہوئی پیدا تو کتنا باپ پریشان تھا
بعد میں کہتا پھرے برکت نظر آنے لگی
کیا ملی ہے آنکھ کو یہ نعمت حسن نظر
رب کی ہر اک چیز میں حکمت نظر آنے لگی
زندگی میں کچھ کمی بھی تھی اسے انکار کب
رب پہ تھا ایمان تو رحمت نظر آنے لگی
ساگر تیمی آپ سے وہ بد گماں تھا کس قدر
مل لیا ہے تو اسے عظمت نظر آنے لگی
ساگر تیمی
کیوں میرے الفاظ میں قوت نظر آنے لگی
آپ کو بھی کیا مری دولت نظر آنے لگی
اب بلندی کی جو منزل پا گیا تو دیکھیے
میرے بدخواہوں کو بھی محنت نظر آنے لگی
ایک دو مضمون لکھا فیس بک پر اور اب
حال یہ ہے کہ میاں شہرت نظر آنے لگی
جب ہوئی پیدا تو کتنا باپ پریشان تھا
بعد میں کہتا پھرے برکت نظر آنے لگی
کیا ملی ہے آنکھ کو یہ نعمت حسن نظر
رب کی ہر اک چیز میں حکمت نظر آنے لگی
زندگی میں کچھ کمی بھی تھی اسے انکار کب
رب پہ تھا ایمان تو رحمت نظر آنے لگی
ساگر تیمی آپ سے وہ بد گماں تھا کس قدر
مل لیا ہے تو اسے عظمت نظر آنے لگی
No comments:
Post a Comment