find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ahle HAdees ki TAdadKam Kyu HAi?

Kya Aap Akshariyat Ke Picche JA Rahe HAi, Ahle HAdees Ki Itni Tadad KAm Kyu HAi

کیا آپ اکثریت کے پیچھے چل رہے ہیں؟
ایک بار سیدنا عمر رضى الله  بازار میں چل رہے تھے، وہ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو دعاء کر رہا تھا.
"اے الله مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر، اے الله! مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر"
سیدنا عمر رضى الله  نے اُس سے پوچھا، یہ دعا تم نے کہاں سے سیکھی؟ وہ بولا، الله کی کتاب سے، اس لئے کہ ...
الله نے قرآن میں فرمایا ہے:
"اور میرے بندوں میں صرف چند ہی شکر گزار ہیں۔"
(القرآن 34:13)
سیدنا عمر رضي الله عنه یہ سُن کر رو پڑے اور اپنے آپ کو نصیحت کرتے ہوئے بولے،  "اے عمر! لوگ تم سے زیادہ علم والے ہیں، اے الله مجھے بھی اپنے اُن چند لوگوں میں شامل کر۔"
ہم دیکھتے ہیں کہ جب ہم کسی شخص سے کوئی گناہ کا کام چھوڑنے کا کہتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ یہ اکثر لوگ کرتے ہیں، میں کوئی اکیلا تو نہیں۔
اگر آپ قرآن پاک میں "اکثر لوگ" تلاش کریں تو آپ یہ پائیں گے ...
"اكثر لوگ نہیں جانتے"(7:187)
"اكثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے"(2:243)
"اكثر لوگ ایمان نہیں لائے"(11:17)
اگر آپ "زیادہ تر" کو تلاش کریں، تو آپ کو ملے گا کہ ...
"زیادہ تر شدید نافرمان ہیں"۔ (5:59)
"زیادہ ترجاہل ہیں" (6:111)
"زیادہ تر راہ راست سے ہٹ جانے والے ہیں۔" (21:24)
"زیادہ ترسوچتے نہیں۔" (29:23)
"زیادہ تر سنتے نہیں" (8:23)
تو اپنے آپ کو "چند لوگوں" میں شامل کریں جن کے بارے میں الله نے فرمایاِ ...
"میرے تھوڑے ہی بندے شکر گزار ہیں"(34:13)
"اور کوئی ایمان نہیں لایا سوائے چند کے"(11:40)
"مزے کے باغات میں پچھلوں  میں زیادہ ہيں اور بعد والوں میں تھوڑے" (56:12-14)
"چند لوگوں" میں اپنے آپ کو شامل کریں اور اس کی پرواہ نہ کریں کہ اورکوئی اس راستے میں نہیں اور آپ اکیلے ہیں.
كتاب الزھد: احمد بن حنبل رحمة الله
المُصنف: ابن ابى شيبة رحمة الله
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS