✍🏻✍🏻✍🏻✍🏻✍🏻✍🏻✍🏻✍🏻
تھا حکومت کا فرعون کو بھی نشہ
ظلم پر ظلم وہ خلقت پہ کرتا رہا
جب سمندر میں ڈوبا تو کہنے لگا
اس حکومت کے حاصل سے کیا فائدہ
🍥🔻🍥🔺
کتنا معروف قصہ ھے شدداد کا
روح جب اس تن سے نکلی گئی
مرتے وقت وہ لوگوں سے کہتا گیا
ایسی جنت بنانے سے کیا فائدہ
🍥🔻🍥🔺
مالداري میں مشہور قارون تھا
وہ مخالف تھا موسی و ھارون کا
جب زمین میں دھنسايا گیا تو کہنے لگا
ایسے بے جان خزانے سے کیا فائدہ
🍥🔻🍥🔺
قابل ذکر قصہ ھے نمرود کا
وہ بھی انکار کرتا تھا معبود کا
اس کے بھیجےکو مچھر نےکھا کر کہا
یوں بڑائی جتانے سے کیا فائدہ
🍥🔻🍥🔺
اپنی شہرت پہ یوں نہ مچل
ایک دن آ دبوچے گي تجھ کو اجل
روح کو صاف کر نیک اعمال کر
جسم ِظاہر بنانے سے کیا فائدہ
🍥🔺🍥🔻
خواب ِغفلت میں سوئے ہوئے مومنو
عیش و عشرت بڑھانے سے کیا فائدہ
آنکھ کھولو اور یاد رب کو کرو
عمر یوں ھی گنوانے سے کیا فائدہ
No comments:
Post a Comment