find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Aeitekaaf Se Joodi Kuchh Zaeef Hadees. (Jayeza Quran-O-Sunnat se )

Kya Aeitekaaf ke Dauran Kisi Marij ki Ayadat Nahi Kar sakte Ya Jnaze Me Sharik Nahi Ho Sakte Hai?

ﺑِﺴْـــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ
تحریر و تحقیق : مدثر جمال راز السلَفی بانہالی
       ضعیف حدیث
امام ابو داؤد رحمہ الله فرماتے ہیں : حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنَا خَالِدٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الزُّهْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُرْوَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَائِشَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّهَا قَالَتْ:‏‏‏‏   *السُّنَّةُ* عَلَى الْمُعْتَكِفِ *أَنْ لَا يَعُودَ مَرِيضًا ، وَلَا يَشْهَدَ جَنَازَةً* وَلَا يَمَسَّ امْرَأَةً وَلَا يُبَاشِرَهَا وَلَا يَخْرُجَ لِحَاجَةٍ إِلَّا لِمَا لَا بُدَّ مِنْهُ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا اعْتِكَافَ إِلَّا بِصَوْمٍ، ‏‏ *وَلَا اعْتِكَافَ إِلَّا فِي مَسْجِدٍ جَامِعٍ*  .
اُم المؤمنین سیدہ عائشه صدیقه رضی الله عنھا بیان فرماتی ہیں کہ سنت یہ ہے کہ اعتکاف کرنے والا *کسی مریض کی عیادت نہ کرے، نہ جنازے میں شریک ہو* ، نہ عورت کو چھوئے، اور نہ ہی اس سے مباشرت کرے، اور نہ کسی ضرورت سے نکلے سوائے ایسی ضرورت کے جس کے بغیر کوئی چارہ نہ ہو، اور بغیر روزے کے اعتکاف نہیں، اور *جامع مسجد کے سوا کہیں اور اعتکاف نہیں* ۔
سنن ابو داؤد کتاب الصیام ح 2374 و سنن دارقطنی 2/201 سندہ ضعیف ۰
یہ روایت امام زھری رحمه الله کے عنعنہ کی وجہ سے ضعیف ہے ۰
امام محمد بن مسلم عبیدالله بن عبدالله بن شھاب الزھری رحمه الله مشھور مدلس ہیں ۰
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمه الله نے مدلسین کے تیسرے طبقہ میں ذکر کرنے کے بعد کہا " وصفه الشافعی و الدارقطنی و غیر واحد بالتدلیس " انہیں امام شافعی امام دارقطنی اور کئی نے مدلس قرار دیا ۔
   طبقات المدلسین ص 62  ت 102 المرتبۃ الثالثۃ ۰
حافظ ابو زرعہ العراقی رحمه الله نے کہا " مشھور بالتدلیس " وہ تدلیس کے ساتھ مشھور ہیں
قلتُ : حکی الطبری فی تھزیب الآثار عن قوم انه من المدلسین "
میں (ابو زرعہ العراقی) کہتا ہوں ابن جریر الطبری نے تھزیب الآثار میں ایک قوم سے نقل کیا کہ زھری مدلسین میں سے تھے
   کتاب المدلسین ت 60 ص 90 .
حافظ جلال الدّین السیوطی رحمہ الله نے کہا " مشھور بالتدلیس "
   اسماء المدلسین للسیوطی ص 84 ت 48 .
طحاوی حنفی نے کہا " انما دلس به ای الذھری "
   شرح معانی الآثار 1/55 باب مس الفرج .
حافظ العلائی رحمه الله نے کہا " مشھور *به* "
جامع التحصیل فی احکام مراسیل ص 109 ت 44 .
انکے علاوہ امام ذھبی رحمه الله اور انکے شاگرد امام ابو محمود المقدسی رحمه الله نے بھی مدلس قرار دیا ۰ دیکھئے طبقات المدلسین بتحقیق شیخ زبیر علی زئی رحمه الله ص 85 ، 86 .
امین اوکاڑوی دیوبندی کذاب نے بھی ایک روایت پر کلام کرتے ہوئے پہلی علت لکھی " اول تو اس میں زہری کا عنعنہ ہے " جزء القرات ترجمہ و تحریفات امین اوکاڑوی دیوبندی کذاب ص 21 .
اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ امام ذھری رحمه الله بالاجماع مدلس ہیں لہذا انکی معنعن روایات بغیر تصریح سماع یا بغیر معتبر متابعت کے غیر صحیحین میں حجت نہیں ۰ والله أعلم
اُم المؤمنین سیدہ عائشه صدیقه رضی الله عنھا بیان سے یہ بات ثابت ہے کہ وہ اعتکاف میں ہوتی تو کسی کی عیادت نہیں کرتی لیکن بغیر رُکے چلتے چلتے ۰ موطا امام مالک سندہ صحیح ۰
صحیح مسلم میں ہے " سیدنا و محبوبنا رسول اللہﷺکی زوجہ سیدہ عائشه صدیقه رضی الله عنھا  نے فرمایا : ( جب میں اعتکاف میں ہوتی تو ) قضائے حاجت کے لیے گھر میں داخل ہوتی ، اس میں کوئی بیمار ہوتا تو میں بس گزرتے گزرتے ہی اس سے ( حال ) پوچھ لیتی اور اگر رسول اللہ ﷺ مسجد سے میرے پاس ( حجرے میں ) سر داخل فرماتے تو میں اس میں کنگھی کر دیتی ، جب آپ اعتکاف میں ہوتے تو گھر میں کسی( حقیقی )ضرورت کے بغیر داخل نہ ہوتے "
تنبیہ : عورت سے مباشرت کرنے سے بالاتفاق اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے ، قضائے حاجت کے لیے جانے پر بھی اتفاق ہے ۔باقی کئی مسلے اس ضعیف روایت میں ہیں جن میں سلف صالحین کے درمیان اختلاف ہے
امام سعید بن جبیر رحمہ الله نے کہا " جمعہ میں حاضر ہو ، مریض کی عیادت کرے ، جنازے میں شریک ہو اور حاکم وقت کی اطاعت کرے "
امام حسن بصری رحمہ الله نے کہا " مریض کی عیادت کرے ، جنازے میں پڑھے "
امام عامر الشعیبی رحمہ الله نے کہا " مریض کی عیادت کرے ، جمعہ پڑھنے کے لیے جائے اور دروازے پر کھڑا ہو " 
امام زھری رحمه الله نے کہا " نہ مریض کی عیادت کرے ، نہ جنازے پڑھے اور نہ کسی کی دعوت قبول کرے "
امام عروہ بن زبیر نے کہا " نہ مریض کی عیادت کرے ، نہ جنازے میں شریک ہو اور نہ کسی کی دعوت قبول کرے "
ان آثار کے لیے دیکھئے مصنف ابن ابی شیبۃ 3/88،89 دوسرا نسخہ 4/142 ، 143 مکتبۃ الرشد ،  تیسرا نسخہ بتحقیق محمد عوامہ (التقلیدی) 6/302 - 304 ۰
   والله اعلم بالصواب
مدثر جمال راز السلَفی بانہالی
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS