find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Shadi Karne Se Kis Tarah Hm Burai Se Bachte Hai?

Nikah Karna Sunnat Bhi Aur Pareshaniyo Se Nijat Bhi.

निकाह करना किस तरह परेशानियों का हल है?
 
شادی کر نا سنت بھی اور پریشانیوں کا حل بھی.
===========================
رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :۔
’’ اے نوجوانو، تم میں سے جو شخص نکاح (کے اخراجات) کی استطاعت پائے وہ نکا ح کرے اس لئے کہ نکاح نظر کو نیچا کرتا ہے اور شرمگاہ کو تحفظ عطا کرتا ہے اورجو شخص اخراجات برداشت نہ کر سکے وہ روزے رکھے اس لئے کہ روزے اس کی جنسی شہوت کو توڑ دیں گے ‘‘.  (بخاری،مسلم)
’’چار باتوں کی و جہ سے کسی عورت سے نکاح کی ر غبت کی جاتی ہے : اس کے ما لدار ہونے کی بناپر، اس کی خاندانی شرافت کے سبب ،اس کی خوبصورتی کے پیش نظر اور اس کی دینداری کی و جہ سے۔(نیز فرمایا اگر) تم دیندار عورت کو نکاح میں لائے تو اللہ تعالیٰ تمہیں بھلائی عطاکرے گا۔‘‘ (بخاری،مسلم)
’’محبت کر نے والی اور زیادہ بچے جننے والی عورتوں سے نکاح کرو تاکہ میں دیگر امتوں پر تمہاری (کثرت کی ) وجہ سے فخر کرسکوں‘‘. (ابوداؤد ، نسائی)
’’ولی کے بغیر نکا ح نہیں ہے۔‘‘
(بخا ر ی ، ترجمۃ ا لباب ترمذی )
’’بلا شبہ برکت کے اعتبار سے سب سے اچھا نکاح وہ ہے جس میں کم اخراجات ہوئے ہو ں۔ ‘‘
(مشکوٰۃ۔ عن عائشہ رضی اللہ عنہا )
’’جس عورت کا ایک بار نکاح ہوچکا ہو(اور پھر شوہرکی موت یا طلاق مل جانے کی و جہ سے عدت گزار کر دوسرا نکاح کرنا ہو) تو اس کا نکاح اس وقت تک نہ کیا جائے جب تک اس سے وضاحت کے ساتھ زبان سے اجازت نہ لے لی جائے اور اسی طرح جس (بالغ) لڑکی کا نکاح پہلے نہیں ہوا ہے اس کا نکاح اس وقت تک نہ کیا جائے جب تک اس سے بھی اجازت نہ لے لی جائے .
(بخاری، مسلم ۔عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ )
’’مومن بندہ نے تقویٰ کی نعمت کے بعد کوئی ایسی بھلائی حاصل نہیں کی جو اس کے حق میں نیک بیوی سے بڑھ کر ہو(پھر نیک بیوی کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا) اگر شوہر اسے حکم کرے (جو خلاف شرع نہ ہو) تو اس کا کہا مانے اور شوہر اس کی طرف دیکھے تو شوہر کو خوش کرے اور اگر شوہر کسی کام کے بارے میں قسم کھا بیٹھے کہ ضرور تم ایسا کروگی (اور وہ کام شرعاً جائز ہو) تو اس کی قسم سچی کردے اور اگر وہ کہیں چلا جائے اور یہ اس کے پیچھے گھر میں رہ جائے تو اپنی جان و عزت اور اس کے مال کے بارے میں اس کی خیر خواہی کرے۔‘‘ (ابن ما جہ۔عن ابی اما مہ رضی اللہ عنہ )
’’تین اشخاص پر اللہ تعالیٰ نے جنت حرام فرمادی ۔
1 جو شراب پیتا رہتا ہے 
2 جو ماں باپ کو تکلیف دیتا ہے
3۔ جو اپنے گھر والوں میں نا پاک کام (زنا اور اس کی طرف بلانے والے کام
مثلاً بے پردگی، غیر َمردوں میں میل جول وغیرہ) کو برقرار رکھتا ہے۔‘‘ (نسائی،ا حمد)
’’جب کوئی شوہر بیوی کو اپنے بستر پربلائے اور وہ ( شرعی عذر کے بغیر) اس کے بستر پر جانے سے انکار کرے جس کی و جہ سے شوہر ناراضگی میں رات گزارے تو صبح ہونے تک فرشتے اس عورت پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔ ‘‘ (بخاری، مسلم۔ عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ )
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS