find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Jazbat ke Bahao me aaker Koi Faisla Nahi Le. (Fitno se Bachne ka Tarika)

Jmane Ke fitno Se Bachne Ke Liye chand Nasihatein.

فتنوں سے بچنے کیلئے چند مفید رہنما اصول
عربی تحریر: شیخ سلیمان بن سلیم  الرحیلی حفظہ اللہ
اردو ترجمانی: حافظ عبدالرشید عمری
1)جذبات کے بہاؤ میں مت بہا کرو اور اپنے جذبات کو شریعت کے دائرے میں محدود رکھو ،
2)ہر بات اور خبر کی خوب چھان بین کرو اور جلد بازی سے گریز کرو،
3)اپنے آپ کو جہالت کے عار سے بچاتے ہوئے حصول علم پر خوب توجہ دو ،*
4)اختلافی امور اور مسائل میں علم و فہم میں پختہ عمر رسیدہ علماء کرام کی طرف رجوع کرو،*
*5)بدعات و خرافات سے اپنے آپ کو بچاتے ہوئے سنت کا دامن تادم حیات تھامے رکھو،*
*6)زندگی بھر دین و دنیا کے ہر فتنہ سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرو،*
*7)فتنہ کےدلدل میں پھنس کراس کےکیچڑکی صفائی سےبہتریہی ہےکہ اس میں کودا ہی نہ جائے،*
⛔ *8)فتوی دینے کے موقع پر خواہش نفس سے بچو*
*اور قرآن و سنت اور فہم سلف کو بنیاد بنا کر دلائل روشنی میں فتوی دیا کرو،*
*9)عوام کا طبقہ ہر عالم کے پیچھے پڑ کر صرف اپنے مطلب کا فتوی حاصل کرنے کی کوشش نہ کرے*
*بلکہ اپنے دور کے سب سے بڑے عالم کے فتوے پر اعتماد کرے،*
*10)وقت اور حالات کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے کے لئے ایمان کا سودا نہ کرو،*
 *بلکہ تاریک سے تاریک حالات میں بھی قرآن و سنت کی روشنی میں دین اسلام پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کرو،*

*11)اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے قرآن و سنت کے نصوص سے چھیڑ چھاڑ مت کرو،*
 *بلکہ اپنی خواہشات کو قرآن و سنت سے ثابت شدہ تعلیمات کا پابند بناؤ،*
*12)فرقہ بندی سے بچتے ہوئے جماعت سے بندھے رہو،*
*13)نہ ہی خودظلم وستم کرو اور نہ ظالموں ہی کا ساتھ دو زندگی بھرنیکی اورعدل و انصاف کا دامن تھامے رہو اور انصاف پسندوں اور نیک لوگوں کا ساتھ دو،*
*14)فتنوں کی جستجو میں نہ رہو بلکہ ہمیشہ اللہ تعالٰی سےان کےشر سے محفوظ رہنے کے لئے دعاؤں کا خصوصی اہتمام کرتے رہو،*
*15)فتنوں کی چکا چوند سے دھوکہ میں مت پڑو بلکہ ایمانی بصیرت سے اس کے انجام بد پر غور کرو،*
*16)شدت پسندی اور انتہا پسندی سے بچتے ہوئے اعتدال پسندی(میانہ روی )اختیار کرو،*
*17)والدین کی نافرمانی سے بچو اور ان کے حقوق کی ادائیگی کی کوشش کرو،*
*18)ناقص علم وفہم کی بنیاد پر  حق کی جستجو کرنے کے بجائے علم وفہم کے دائرے کو وسیع سے وسیع تر کرنے کی کوشش کی جائے،*
*تاکہ حق کی صحیح معرفت کے حصول کےلئےاصلی مصادر  ومراجع کی طرف رجوع کیا جاسکے اور پختہ اور  ٹھوس دلائل کی روشنی میں حق  تلاش کیا جاسکے،*
*اللہ تعالٰی ہمارے اندر بھی اسلاف کرام جیسا حصول علم کا سچا شوق اور جذبہ پیدا فرمائے اور ہمیں حقیقی معنوں میں عالم باعمل بنائے،*
اردو ترجمانی:*. *حافظ عبدالرشید عمری ۔*
*مقیم حال:دوحہ-قطر*
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS