find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ilm Aur Amal Ki Ahmiyat (insaan Ke Liye ilm ki ahmiyat)

Ilm Ke Sath Sath Insaan Ke Liye Amal Ki Kitni Jarurat Hai?

علم وعمل کی اہمیت:
اللہ تعالی کا فرمان ہے:. {هو الذي أرسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله} (سورہ توبہ:33، سورہ فتح:28، سورہ صف:9)
"اسی (اللہ) نے اپنے رسول (محمد صلی اللہ علیہ وسلم) کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا کہ اسے تمام ادیان پر غالب کر دے۔"
#مفسرین نے اس آیت کی تفسیر میں ذکر کیا ہے کہ ہدایت سے مراد "علم نافع" اور دین حق سے مراد "عمل صالح" ہے۔
#اسلام اللہ کا بنایا ہوا دین ہے جسے اس نے اپنے آخری نبی ورسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ تمام انسانوں کی رشد وہدایت کے لئے بھیجا ہے۔
#رسول رحمت محمد صلی اللہ علیہ وسلم علم وعمل کا پیغام لے کر آئے تھے تاکہ دنیائے انسانیت جہالت وبدعملی کے برے اثرات اور سنگین نتائج سے محفوظ ہو جائے۔
#دین اسلام علم وعمل کا نام ہے، یہی سیدھا راستہ ہے اور اسی پر چلنے سے ہدایت وسعادت اور انعام واکرام حاصل ہوتا ہے جیساکہ انبیاء وصالحین کو حاصل ہوا۔
#علم وعمل سے محرومی سراپا محرومی ہے، علم بلا عمل قدرت کے غضب کو دعوت دیتا ہے اور عمل بلا علم راہ حق سے گمراہی کا موجب ہے جیساکہ یہودیوں اور نصرانیوں کے ساتھ ہوا۔
#اسلام تمام ادیان وملل پر غالب اور بلند ہونے کے لئے آیا ہے تاکہ لوگوں میں عدل قائم ہو، ہر ایک کو اس کا حق ملے اور پوری دنیا امن وشانتی کا گہوارہ بن جائے۔
#فکر ونظر، حقائق ومعارف، دلائل وبراہین اور اوصاف وکمالات کے اعتبار سے اسلام تمام ادیان وملل پر ہمیشہ سے غالب رہا ہے اور رہےگا۔
#جہاں تک مسلمانوں کی بات ہے تو وہ ہمیشہ کی طرح آج بھی دنیا کی تمام امتوں پر دینی وشرعی لحاظ سے غالب ہیں، اور جب تک علم وعمل کے میدان میں آگے رہے دنیاوی اعتبار سے بھی سب پر غالب رہے۔
#مسلمان اگر اب بھی اپنا بھولا ہوا سبق یاد کر لیں اور علم وعمل کے میدان میں آگے بڑھ جائیں تو کوئی شک نہیں کہ ایک بار پھر سے ان کی عظمت رفتہ واپس آ جائے اور وہ تمام قوموں پر پہلے کی طرح غلبہ وبرتری حاصل کر لیں۔
#فرد ہو یا امت ہر کسی کے لئے فتح وکامرانی کا جھنڈا گاڑنے، ظفر وکامیابی کا پرچم لہرانے اور عظمت وبلندی کا رتبہ پانے کے لئے علم وعمل کے میدان میں آگے بڑھنا انتہائی ضروری ہے۔
#لہذا بحیثیت فرد اور امت ہم تمام مسلمانوں کا فرض بنتا ہے کہ ہر حال میں اپنی زندگی کو علم کی شمع سے روشن اور عمل کے زیور سے آراستہ وپیراستہ کریں تاکہ رشد وہدایت پر قائم رہیں، رحمت وبرکت کے مستحق ٹھہریں اور امامت وقیادت کے درجے پر فائز ہو سکیں۔
(افتخار عالم مدنی)
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS