Musalman Bhai Bhai hai Isliye ek dusre ki Madad Kiya Kare.
میٹھی میٹھی سنتیں ...
سيدنا ابو هريرة رضي الله عنه سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا :
سيدنا ابو هريرة رضي الله عنه سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا :
"اللہ کے بندو! بھائی بھائی بن جاؤ ؛ پس حسد نہ کرو، دھوکہ نہ دو، غصہ نہ کرو اور جب مسلمان بھائی کو مدد کی ضرورت ہو تو پیٹھ مت پھیرو، اور کسی کی بیع پر اپنی بیع/سودا مت کرو !!
اور دیکھو! مسلمان مسلمان کا بھائی ہے ؛ سو نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اسے ذلیل کرتا ہے، اور نہ ہی اس کی تحقیر کرتا ہے!! اور یہ بھی جان لو کہ تقوی دل میں ہوتا ہے۔ کسی کے برا ہونے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے !
یاد رکھو! کسی مسلمان کیلئے اپنے مسلمان بھائی کا نہ خون حلال ہے، نہ مال اور نہ ہی عزت!! اور خوب سمجھ لو کہ اللہ تمہارے جسموں اور شکلوں کو نہیں دیکھتا بلکہ وہ تمہارے دلوں کو دیکھتا ہے !!"
|[ صحیح مسلم :٢٥٦٤ ]|
اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
|[ صحیح مسلم :٢٥٦٤ ]|
اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
No comments:
Post a Comment