بسْــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيـــــْــمِ
السَّـــــــلاَمُ و عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
کبھی سوچا کہ جو کام ہم روز کررہے ہیں تو کیوں کر رہے ہیں؟؟
کیا ہم دنیا میں صرف اس لیے آئے ہیں کہ کھائیں پیئیں؟؟
نئے نئےمہنگےکپڑے پہن کہ خوش ہوں؟؟
شادیاں کر کے بچے پیدا کریں؟؟
اور پھر بوڑھے ہو کر مر جائیں۔؟؟
جانور بھی تو ایسے ہی زندگی گذارتے ہیں نا۔
کھا لیا پی لیا سو گیا بچے پیدا کر لیئے اور پھر مر گیا؟؟
ہم اشرف المخلوقات کیوں پھر؟؟
کیا یہی سب کرنے آئے ہیں؟؟
قبروں میں پڑے لوگ کہاں گئے؟؟
کہاں گئیں انکی ڈگریاں جو اتنے سال لگا کہ انہوں نے کمائیں؟؟ کہاں گئیں انکی پراپرٹیز جس کے لیئے دن رات ایک کیئے؟؟
کیا کافر یہ سب نہیں کرتا؟
اگر ہم مسلمان ہو کر یہ سب کریں تو کیا فرق ہے کافر اور ہم میں؟؟
خدارا یہ دو دن کی زندگی کھانے پینے اور مزے اڑانے کے لیے نہیں ملی۔
یہ دو دن کی زندگی تو ہمیشہ کی مزے کی زندگی (جنت)تک پہنچنے کے لیے امتحان گاہ ہے۔۔
یہ دنیا examination hall اور یہ زندگی test ہے جسکا رزلٹ کل قیامت کے دن ملے گا۔اچھا یا برا۔
جیسا testدیا ویسا result۔
کہیں پڑھا تھا کہ قید تو ضروری ہے۔
جو دنیا میں اللہ کے احکامات پر عمل کرتا ہے تو دنیا اسکے لیئے قید خانہ ہے اور آخرت میں وہ آزاد۔
جنت میں جو چاہے پائے گا
مگر جو دنیا کو جنت سمجھ کر اللہ کے احکامات سے خود کو آزاد سمجھ کر زندگی گذارتا ہے کل اسے جہنم میں قید ہونا پڑے گا۔
ہم پر منحصر ہے کہ کونسی قید چاہیے،،،
فانی یا ابدی؟؟؟
واللہ یہ دنیا دھوکہ ہے اسکی رنگینیوں میں کھو کر اللہ کو نہ بھولیں،
آخر جانا تو اسی کے پاس ہے کیا منہ لے کر جائیں گے کہ اتنی زندگی گزار دی اور مقصد تک نہیں جانا اس زندگی کا؟؟
واللہ وہاں سے پلٹنا ممکن نہیں، آج وقت ہے پلٹنے کا، اپنے اندر جھانکیئے خود سوچیئے کیا کر رہے ہیں ہم؟؟
خود دل بتا دے گا کہ اللہ کے ساتھ کیسا تعلق ہے۔
خدارا کچھ وقت لگا کر جو زندگی کے اتنے سال گزار دیئے اسکے بارے میں ضرور سوچیں۔
کیا پایا؟؟
جو پایا وہ قبر میں کتنا کام آئے گا؟؟
کیا وہ جنت میں لے جانے کے لیئے کافی ہے؟؟
اللہ فرماتے ہیں قرآن میں
The Dominion (Al-Mulk):2
اسی نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں کون اچھے عمل کرتا ہے۔ اور وہ زبردست (اور) بخشنے والا ہے
The Human (Al-'Insān):3 -
(اور) اسے (انسان کو)رستہ بھی دکھا دیا۔ (اب) وہ خواہ شکرگزار ہو خواہ ناشکرا
The Day of Resurrection (Al-Qiyāmah):36 -
کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟
The Day of Resurrection (Al-Qiyāmah):13 -
اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گے
The Break of Day (Al-Fajr):24 -
(اس دن انسان)کہے گا کاش میں نے اپنی زندگی (جو ہمیشہ کی زندکی ہے اس کے لیے) کچھ آگے بھیجا ہوتا
The Human (Al-'Insān):29 -
یہ تو نصیحت ہے۔ جو چاہے اپنے پروردگار کی طرف پہنچنے کا رستہ اختیار کرے
جزاک اللہ خیر
No comments:
Post a Comment