find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Tauba ki Fazilat.

*’’توبہ کی فضیلت‘‘*
سیدنا اغر بن یسار مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
’’اے لوگو!اللہ کی طرف رجوع کرو اور اسی سے مغفرت مانگو،میں بھی ہر روز سو مرتبہ اسکی طرف رجوع کرتا ہوں‘‘
... حوالہ:مسلم،کتاب الذکر و الدعاء،باب استحباب الاستغفار و الا ستکثار منہ:
۲۷۰۲
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا :
’’اللہ کی قسم!میں ایک دن میں ستر سے زیادہ مرتبہ اللہ سے توبہ اور استغفار کرتا ہوں‘‘
حوالہ:بخاری کتاب الدعوات،باب استغفار النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فی الیوم و اللیلۃ:
۶۳۰۷
خادم رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدنا ابو حمزہ انس بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
’’اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ پر اس آدمی سے بھی زیادہ خوش ہوتے ہیں جس کی سواری جنگل میں گم ہونے کے بعد مل گئی ہو(جتنی خوشی اسے ہو گی اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والے سے اس سے بھی زیادہ خوش ہوتے ہیں)‘
‘بخاری کتاب الدعوات،باب التوبۃ:
۶۳۰۹
مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
’’اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ پر جب وہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے،اس آدمی سے بھی زیادہ خوش ہوتے ہیں جس کی سواری جنگل میں گم ہو گئی،جس پر اس آدمی کے کھانے پینے کا سامان تھا،سو وہ اس سے ناامید ہو گیاپھر مایوسی اور نا امیدی کی حالت میں ایک درخت کے سائے تلے لیٹ گیا۔پس جب وہ اس پریشانی میں مبتلا تھاتو ناگہاں اسکی سواری اس کے قریب آکھڑی ہوئی،اس نے سواری کی لگام تھام لی،پھر اس نے فرطِ مسرت سے اس طرح کہہ دیا:’’اے اللہ!تو میرا بندہ ہے اسر میں تیرا رب ہوں۔‘‘اس نے بہت زیادہ خوشی کی وجہ سے غلطی کی(یعنی الٹ کہہ دیا)۔‘‘
مسلم کتاب التوبہ،باب فی الحض توبہ:
۲۷۴۷
سیدنا ابو موسیٰ عبداللہ بن قیس اشعری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
’’اللہ تعالیٰ رات کو اپنا ہاتھ پھیلا دیتا ہے تاکہ دن کا گناہگار توبہ کر لے اور دن کو اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ رات کا گناہگار توبہ کرلے اور یہ اس وقت تک رہے گا جب تک سورج مغرب کی جانب سے طلوع نہ ہو۔‘‘
مسلم کتاب توبہ،باب قولہ التوبہ من الذنوب:
۲۷۵۹

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS