find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Hamad.

الہٰی! تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں
سراپا فقر ہوں ، عجز و ندامت ساتھ لایا ہوں

بھکاری وہ کہ جس کے پاس جھولی ہے نہ پیالہ ہے
بھکاری وہ جسے حرص و ہوس نے مار ڈالا  ہے

متاعِ دین و دانش نفس کے ہاتھوں  سے  لٹوا  کر
سکونِ قلب کی پونجی ہوس کی بھینٹ چڑھوا کر

لٹاکر ساری پونجی غفلت و عصیاں کی دلدل میں
سہارا لینے آیا ہوں_____ ترے کعبے کے آنچل میں

گناہوں کی  لپٹ  سے  کائناتِ  قلب  افسردہ
ارادے مضمحل ، ہمت شکستہ ، حوصلے مردہ

کہاں سے لاؤں طاقت دل کی سچی ترجمانی کی
کہ کس جنجال میں گزری ہیں گھڑیاں زندگانی کی

خلاصہ یہ کہ بس جل بھن کے اپنی روسیاہی سے
سراپا فقر بن کر_____ اپنی حالت کی تباہی سے

ترے دربار میں لایا ہوں اب اپنی زبوں حالی
تری چوکھٹ کے لائق ہر عمل سے ہاتھ ہے خالی

تری چوکھٹ کے جو آداب ہیں_________
میں ان سے خالی ہوں________________
نہیں جس کو سلیقہ مانگنے کا________
میں وہ سوالی ہوں____________

یہ تیرا گھر ہے ، تیرے مہر کا دربار ہے مولیٰ!
سراپا نور  ہے_____اک مہبطِ انوار ہے مولیٰ!

یہ آنکھیں خشک ہیں یارب! انھیں رونا نہیں آتا
سلگتے داغ ہیں دل میں جنھیں دھونا نہیں آتا

زباں غرقِ ندامت دل کی ناقص ترجمانی پر
خدایا رحم____میری اس زبانِ بے زبانی پر
کلام:

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS