✍️اپنے قدموں کے نشاں✍️
🌸🌸🍃🍃🌹🍃🍃🌸🌸
اپنے قدموں کے نشاں دیکھتا ہوں
وقت لے آیا کہاں دیکھتا ہوں
جیت اور ہار کے تقابل میں
سود کو چھوڑ زیاں دیکھتا ہوں
آس جب ٹوٹ پھوٹ جاتی ہے
پھر سے جذبات جواں دیکھتا ہوں
دیر سے سفر کئیے جاتا ہوں
دور منزل کا نشاں دیکھتا ہوں
اب تو انجم بھی قریں لگتے ہیں
اِک نرالا ہی جہاں دیکھتا ہوں
وہ جو کل پاس ہوا کرتا تھا
گرد میں آج نہاں دیکھتا ہوں
قافلہ اجل کے پروانوں کا
موج در موج رواں دیکھتا ہوں
🌸🌸🍃🍃🌹🍃🍃🌸🌸
No comments:
Post a Comment