find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Anjeer ke Fazail o Fawaid.

٭٭•┈••✦
*انجیر کے فضائل و فوائد*
✦••┈•٭٭

🔮 *انجیر کے فضائل* 🔮

📗انجیر کی فضیلت کے لئے یہی کافی ہے کہ خود اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس کی قسم کھائی ہے، جو اِس کے عظیم اور بابرکت ہونے کی نشانی ہے۔وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ.(التین :1)

📗نبی کریمﷺ نے انجیر کھانے کی تلقین فرمائی  اور اسے جنت کا پھل قرار دیا ۔چنانچہ ارشاد نبوی ہے:
كلوا التين فلو قلت إن فاكهة نزلت من الجنة قلت هذه لأن فاكهة الجنة لا عجم فيها فكلوه فإنه يقطع البواسير وينفع من النقرس.
ابن السني وأبو نعيم والديلمي - عن أبي ذر.(کنز العمال:٢٨٢٨٠)
*ترجمہ:*
انجیر کھایا کرو اگر میں کہتا کہ کوئی پھل جنت سے اترا ہے تو میں کہہ دیتا کہ وہ یہی پھل ہے اس لئے کہ جنت کے پھل میں گٹھلی نہیں ہے(اور انجیر میں بھی گٹھلی نہیں ہوتی اور وہ پورا کھایا جاتا ہے)لہاذا تم لوگ اسے کھایا کرو اس لئے کہ یہ بواسیر کو ختم کرتا ہے اور جوڑوں کے درد میں نفع دیتا ہے

📗حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
أهدي إلى رسول الله صَلَّى الله عَليْهِ وَسلَّم طبق فيه تين فأكل وقال لأصحابه: كلوا التين
ایک دفعہ نبی کریمﷺ کی خدمت میں ایک طباق پیش کیا گیا جس میں انجیر تھیں ، آپﷺ نےخود بھی اُس میں سے تناول فرمایا اور حضرات صحابہ کرام ﷢کو بھی کھانے کی تلقین فرمائی۔.(الطب النبوی لابی نعیم: 468)

❇ *انجیر کے چند فوائد* ❇

1⃣بواسیر کے ختم کرتی ہے ۔

2⃣گنٹھیا یعنی جوڑوں کے درد میں مفید ہے ۔

3⃣گردہ اور مثانہ سے پتھری کو حل کرکے نکال دیتی ہے ۔

4⃣زہر کے اثرات سے محفوظ رکھتی ۔

5⃣حلق کی سوزش ،سینہ کے بوجھ اور پھیپھڑوں کی سوجن میں مفید ہے ۔

6⃣جگر اور تلی کو صاف کرتی ہے ۔

7⃣بلغم کو پتلا کرکے نکال دیتی ہے ۔

8⃣یہ پیاس کو بجھاتی اور آنتوں کو نرم کرتی ہے ۔

9⃣پرانی بلغمی کھانسی میں مفید ہے ۔

🔟پیشاب آور ہے ۔

1⃣1⃣آنتوں سے قولنج اور سدوں کو دور کرتی ہے ۔

2⃣1⃣اسے نہار منہ کھانا عجیب و غریب فوائد کا باعث ہے ۔

3⃣1⃣اس کے ساتھ اگر بادام بھی کھائے جائیں تو پیٹ کی اکثر بیماریاں بھاگتی ہیں ۔

(بحوالہ طبِ نبوی،غزنوی :1/30)
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS