find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Aadam Alaihe Salam ki lambai aur unke bad ke logo ki lambai kitni thi?

Aadam Alaihe Salam ki lambai se tajjub kyu hai?
آدم علیہ السلام کی لمبائی سے تعجب کیوں ہے؟

یہ الفاظ ابوھریرہ رضي اللہ تعلی عنہ کی حدیث میں ہیں جس میں وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ نے فرمایا :

( آدم علیہ السلام کو اللہ تعالی نے پیدا فرمیا تو ان کی لمبائ ساٹھ ھاتھ تھی پھر اللہ تعالی نے انہیں فرمایا کہ جاؤ ان فرشتوں کو سلام کرو تو جو وہ جواب دیں اسے سنو کیونکہ وہی تیرا اور تیری اولاد کا سلام ہوگا ، تو آدم علیہ السلام نے السلام علیکم کہا تو انہوں نے جواب میں رحمۃ اللہ کا اضافہ کر کے علیکم السلام ورحمۃ اللہ کہا تو جو بھی جنت میں داخل ہوگا وہ آدم علیہ السلام کی صورت پر داخل ہوگا ، تو آج تک مخلوق گھٹ رہی ہے )
صحیح البخاری حدیث نمبر ( 3336 ) صحیح مسلم حديث نمبر ( 7092 ) ۔

اور مسلم کے لفظ یہ ہیں (تو جو بھی جنت میں داخل ہوگا وہ آدم علیہ السلام کی صورت پر داخل ہوگا اور اس کی لمبائ ساٹھ ھاتھ ہوگی ، تو آج تک مخلوق گھٹ رہی ہے )۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ (تو آج تک مخلوق گھٹ رہی ہے ) کے بارہ میں حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تعالی فتح الباری میں لکھتے ہیں کہ:

یعنی ہر نسل اور دور میں قد پہلے دور سے کم ہوگا اور قد کی یہ کمی امت محمدیہ پر آکر ختم ہو چکی ہے اور یہ معاملہ یہاں پر آکر ٹھر چکا ہے ۔
ا ھـ ۔ فتح الباری ( 6 / 367 ) ۔

تو مسلمان پر ضروری اور واجب ہے کہ وہ ہر اس خبر جس کی دلیل قرآن وسنت میں مل جاۓ اور حدیث بھی صحیح ہو تو اس پر ایمان لاۓ ، امام شافعی رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ :

( میں اللہ تعالی اور جو کچھ اللہ تعالی کے متعلق وارد ہے اللہ تعالی کی مراد کے مطابق ایمان لایا اور اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور جو کچھ ان کے بارے میں آیا ہے اس پررسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد کے مطابق ایمان لایا ) دیکھیں : الارشاد شرح لمعۃ الاعتقاد ص ( 89 ) ۔

تو مومن پر یہ واجب اور ضروری ہے کہ وہ جس چیز کی اللہ تعالی نے خبردی ہے اس پر ایمان لازم رکھے اور اسی طرح جس چیز کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خبردی ہے اگر وہ صحیح طور پر ثابت ہو تو اس پر بھی ایمان لانا ضروری ہے ، اور اس ایمان میں ذرہ برابر بھی شک نہیں ہونا چاہیے ۔

اور ضروری ہے کہ اس خبر کی سمجھ آۓ یا نہ آۓ اسے اجمالی اور تفصیلی طور پر مانا جاۓ ان خبروں پر تعجب ہویا نہ ہو اس لیے کہ یقینی طور پر صحیح اور ثابت ہونے والے امر کا عدم کونہ پانا یہ معنی نہیں رکھتا کہ وہ ثابت ہی نہیں لیکن معاملہ یہ ہے کہ اس کی عقل اس کا احاطہ کرنے اور سمجھنے سے قاصر ہے ۔

اور اللہ سبحانہ وتعالی نے تو ہمیں یہ حکم دیا ہے کہ ہمیں اللہ تعالی نے اپنے متعلق جو کچھ بتایا ہے یا پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالی کے بارہ میں جو بتایا اس پر ایمان لائيں ۔

اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :

مومن تو وہ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر پکا ایمان لائیں پھر اس میں شک وشبہ نہ کریں اور اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے اللہ تعالی کے راہ میں جہاد کرتے رہیں تو یہی لوگ ( اپنے دعوی ایمان میں ) سچے اور راست گو ہیں
الحجرات ( 15 ) ۔

اورایمان میں سے ہی ایمان بالغیب بھی ہے ، اوریہ حديث جو اس وقت ہمارے سامنے ہے وہ بھی انہیں غیبی امورمیں سے ہے ، اللہ تعالی نے غیب پرایمان لانے والوں کی تعیرف کرتے ہوۓ فرمایا ہے :

الم ، اس کتاب میں کوئ شک نہیں ، متقی اورپرہیزگاروں کوراہ دکھانے والی ہے ، جولوگ غیب پرایمان لاتے ہیں اور نماز ۔۔۔ البقرۃ ( 1 - 3 ) ۔

عزیزبھائ آپ کویہ علم ہونا چاہيے کہ اللہ تبارک وتعالی ہرچيز پرقادر ہے توجس طرح اللہ تعالی نے انسان کواس کی موجودہ شکل میں پیدا فرمایا وہ اس پربھی قادر ہے کہ وہ اسے اس سے بڑی یا چھوٹی شکل میں پیدا فرماۓ ۔

تواگر پھر بھی آّپ کواس مسئلہ میں کوئ مشکل پیش آۓ توآّپ ان ٹھگنے قد کے لوگوں کوجنہیں ہم بچوں جتنے قد کاٹھ میں دیکھتے ہیں سے عبرت حاصل کریں ، تواگر یہ واقعتا اورحقیقتا موجود ہے توپھر اس میں کیا چيزمانع ہے کہ اس کے برعکس لمبے قد نہ ہوں جن کا قد ساٹھ ھاتھ نہ ہو ، اورتاریخ انسانی اس پرگواہ بھی ہے جیسا کہ آثار قدیمہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بشری تاریخ میں بہت زیادہ لمبے قد کے لوگ پاۓ جاتے تھے ۔

اوراصل مسئلہ تویہی ہے کہ اللہ تعالی کی قدرت کاملہ اوراللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ کی دی گئ خبروں کوتسلیم کیا جاۓ اورہم بھی وہی کہيں جس طرح علم میں رسوخ رکھنے والے کہتے ہیں :

ہمارا اس پر ایمان ہے کہ سب کچھ ہمارے رب کی طرف سے ہے آل عمران ( 7 ) ۔

ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں حق کو حق دیکھنے اور اس پر چلنے اور باطل کو باطل سمجھنے اور اس سے اجتناب کرنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین یارب العالمین ۔

واللہ تعالی اعلم .

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS