find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Aaj ka Nawjawan nasal Maut se bhi badtar zindagi gujar rahi hai.

Aaj ka Naw jawan nasl maut se bhi badtar zindagi kyu gujar rahi hai?
kya Apni man marji karna aur Apni Aazadi se Dusro ki Aazadi ko khatm karna hi hamare zindagi ka maqsad ban chuka hai?

"its okay
نوجوان نسل موت سے بدتر زندگی کیوں گزار رہی ہے؟

کیوں کہ ہم لوگ حد سے زیادہ practical ہوچکے ہیں۔
ہم ہر چیز کو materialistic way میں سوچتے ہیں۔
ہمیں کوئی بولتا ہوا انسان چپ نظر آتا ہے تو ہم کہتے ہیں۔
"ایسے ہی کسی سے بات کرنے کا دل نہیں کر رہا ہوگا اسی لیے چپ ہے۔ its okay.
ہمیں کوئی انسان چھپ کر روتا ہوا دکھتا ہے تو ہم کہتے ہیں۔
" رونے دو دل ہلکا ہوجاۓ گا۔ its okay
ہمیں کوئی انسان اکیلا بیٹھا نظر آتا ہے تو ہم کہتے ہیں۔
"کوئی بات نہیں اسکا نیچر ہی ایسا ہی کسی سے بات کرنا پسند نہیں۔  its okay"
ہمیں کوئی انسان الجھا ہوا نظر آتا ہے تو ہم کہتے ہیں
"رہنے دو ذہنی دباؤ کی وجہ سے ایسا کر رہا ہے۔ خود ہی ٹھیک ہوجاۓ گا۔  its okay
ہم سمجھتے ہی نہیں کہ ہمارا ایک "its okay" اُس "not okay" انسان کی آخری امید بھی توڑ دیتا ہے اور وہ شخص ہمیشہ کہ لیے اپنے منہ پر its okay کا tag لگا لیتا ہے کیوں کہ ہم اسے یہ احساس دلاتے ہیں کہ ہمارے لیے اسکی خاموشی، اسکا رونا، اسکا اکھڑپن کوئی معنیٰ نہیں رکھتا ہمیں فرق ہی نہیں پڑتا اسکی کسی بھی چیز سے۔
اور وہ انسان اپنی تنہائیوں اور پیچیدگیوں میں مزید ڈوبتا جاتا ہے۔
ہمارے لیے ہر چیز بہت normalized ہوچکی ہے کیوں ہماری problems list کافی بدل چکی ہے۔ ہمارے لیے پروبلمس کیا ہیں؟
میرے پاس گھر نہیں ہے۔
میرے پاس بڑی گاڑی نہیں ہے۔
میری جاب نہیں لگ رہی۔
میری تنخواہ کم ہے۔
میرا ٹیسٹ clear نہیں ہورہا۔
میری طلاق ہو گئی ہے۔
میرا شوہر اچھا نہیں ہے۔
میری بیوی اچھی نہیں ہے۔
کیوں کہ ہمارے دماغوں کو materialism نے مفلوج کر دیا ہے۔
ہمارے نزدیک ہمارے بچوں کی feelings انکے emotions انکے behavior کی کوئی value ہی نہیں ہے۔
ہمیں لگتا ہے ہم کھلا رہے ہیں پلا رہے ہیں یا پڑھا رہے ہیں تو بس ہوگیا فرض پورا۔
ہمارا مسئلہ یہی ہے کہ ہم اپنے لوگوں کو پاس بٹھا کر ان سے سے سوال نہیں پوچھتے کہ کیا بات ہے؟ کیوں خاموش ہو؟ کیوں رو رہے ہو؟
ہم اپنے بچوں سے انکی مرضی نہیں پوچھتے ہم ان پر اپنی مرضی مسلط کردیتے ہیں انکے ساتھ زبردستی کرتے ہیں۔
میں نے ایک لڑکی کو کہتے سنا کہ
"مجھ سے 19 سال کی زندگی میں کسی ایک انسان نے یہ نہیں پوچھا کہ میں کیا چاہتی ہوں اسی لیے اب میں کسی کو بتانا ہی پسند نہیں کرتی۔"
ہم وہ لوگ ہیں جو خود ہی اپنے بچوں کو  ذہنی طور پر معذور بناتے ہیں اور بعد میں خود ہی انھیں psychologists کے پاس لے کر جاتے ہیں انکے sessions کرواتے ہیں۔ لیکن ان سے پوچھتے نہیں۔
ہم پوچھتے بھی تب ہیں جب اپنے بچوں کو پنکھوں سے لٹکتا دیکھتے ہیں تب ہمیں ان کے آنسو بھی دِکھنے لگتے ہیں تب ہمیں انکا احساس بھی ہونے لگتا ہے۔
لیکن افسوس اس وقت تک وہ اس دنیا میں نہیں رہتے😰
اسلئے آج کا نوجوان نسل موت سے بھی بدترین زندگی جی رہا ہے۔ کیو نہ ہم ایک دوسرے سے اسکے مسائل کا حال کرنے کو کوشش کرے؟
کیا تنہا رہنا ہی ہمارے زندگی کا مقصد بن چکا ہے؟
کاپی/پیسٹ

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS