Jo Dusro Ki dalali ke liye apno se gaddari kare uska anjaam kaisa hona chahiye?
Jab Badshah ne Gaddaro ko uske anjam tak pahunchaya.
غدار چکور
ایک بادشاہ کے پاس ایک شخص ایک چکور لایا جسکا ایک پاؤں نہیں تھا۔ جب بادشاہ نے اس سے چکور کی قیمت پوچھی تو اس شخص نے اس کی قیمت بہت مہنگی بتائی۔ بادشاہ نے حیران ہو کر اس سے پوچھا کہ اسکا ایک پاؤں بھی نہیں ہے پھر بھی اس کی قیمت اتنی زیادہ کیوں بتارہے ہو؟
تو وہ شخص بولا کہ جب میں چکوروں کا شکار کرنے جاتا ہوں تو یہ چکور بھی شکار پر ساتھ لے جاتا ہوں۔ وہاں جال کے ساتھ اسے باندھ لیتا ہوں تو یہ بہت عجیب سی آوازیں نکالتا ہے اور دوسری چکوروں کو بلاتا ہے۔ اس کی آوازیں سن کر بہت سے چکور آجاتے ہیں اور میں انہیں پکڑ لیتا ہوں۔
بادشاہ سلامت نے اس چکور کی قیمت اس شخص کو دے کر چکور کو ذبح کر دیا۔ اس شخص نے پوچھا کہ اتنی قیمت دینے کے باوجود اس کو کیوں ذبح کیا؟
سلطان نے اس پر تاریخی الفاظ کہے:
*"جو دوسروں کی دلالی کیلئے اپنوں سے غداری کرے اس کا یہی انجام ہونا چاہیے"*
No comments:
Post a Comment