find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Agar Biwi Roj roj shauhar se talaq mangati ho to use kya karna chahiye?

Agar Biwi bat bat par Shauhar ko talaq dene ko kahe to use kya karna chahiye?
Agar Biwi shauhar ke sath bad saluki kare aur roj talaq mange to use kya karna chahiye?

عورتوں کی ازدواجی بدہضمی اور اسکا علاج۔۔۔!
عورت کو جب بد ہضمی ھو جائے اور وہ اپنے گھر اور شوہر کے ساتھ بدسلوکی  کرنا شروع کر دے، روز طلاق مانگے اور ایسا  شوھر مجھ سے مشورہ کرے تو میں اس کو کہتا ھوں کہ طلاق تمہارے ھاتھ میں ھے، کونسا ایکسپائری ڈیٹ لکھی ھے طلاق پر ، جب دل چاھا دے لیں گے ، اتنی جلدی کیا ھے ، بندہ بھی بغیر علاج مر جائے تو دل کو افسوس رھتا ھے کہ علاج نہیں کرایا شاید بچ جاتا ، تم اس کو تین ماہ کے لئے اس کے والدین کے گھر بھیج دو ، یہ ابھی تک اپنے شئیرز کی قیمت شادی سے پہلے والی سمجھ رھی ھے ،،، اس کے بعد اگر ٹھیک نہ ھوئی تو پھر طلاق وھیں بھیج دینا ،،،،،،،،،،،

عورت جب والدین کے گھر جاتی ھے تو وہ گھر اب اُن کا نہیں رھتا ،، وہ ایک ناپسندیدہ مہمان ھوتی ھے ، دو چار دن کے بعد اس کی بھابھیا بولنا چھوڑ دیتی ھیں اور کوشش کرتی ھیں کہ گھر کا سارا کام وہ سنبھال لے تا کہ ماسی کو چھٹی کرائی جائے ،، اگر اس کے ساتھ بچہ ھو تو گھر کے بچے اسے صبح دوپہر شام دو دو جوتے ضرور مارتے ھیں اور ساتھ یہ طنز بھی کہ جب سے یہ آیا ھے ھمارے بچے پڑھ نہیں سکتے ،، باھر نکلتی ھے تو ھر عورت پوچھتی ھے ، بیٹا واپس کب جا رھی ھو ؟ دو چار دن ادھر ادھر کی باتیں کرتی ھے ،، مگر ایک ماہ کے بعد سوال کی نوعیت تبدیل ھو جاتی ھے ،، کیوں بیٹا کہیں میاں سے جھگڑا تو نہیں کرکے آگئی ہے ؟ اور وہ تردیدیں کرتی پھرتی ھے کہ قسم سے ایسا نہیں ھے ،آج بھی اُن کا فون آیا تھا کہ جلد واپس آؤ ،،مگر میں سوچتی ھوں بچوں کے ساتھ روز روز تو نہیں آیا جاتا ناں ،،خیر دو ماہ میں لوگ اس خاتون کو دھو بھی دیتے ھیں اور استری کر کے اس کی ساری سلوٹیں نکال کر پہلے دن کی طرح کر دیتے ھیں ،، اب وہ بہانہ بناتے ہوئے فون کرنا شروع کرتی ھے ، منا آپ کو بہت یاد کرتا ھے ،کب سے بیمار ھے ، ابا ابا کرتا رھتا ھے آپ اس کو آ کر لے جائیں ،،، ابا منا لینے آتا ھے تو ساتھ  منی بھی چلی آتی ھے ،،یوں لوگ گھر بسا دیتے ھیں۔
تو یہ ہوئی ہمارے طرف سے ایک مشورہ، مگر کچھ بھی کرنے سے پہلے ہزار مرتبہ ضرور سوچے، سوچنے کے پیسے نہیں لگتے اور اس سے بھی نہ ہو تو کسی عالم دین سے مشورہ لیے، سب سے بہتر طریقہ ہمارے نبی کا طریقہ ہے لہذا قرآن و سنت کے روشنی میں اسکا فیصلہ نکالے، بیوی کو سمجھائے اور خود کی غلطیوں کی اصلاح کرے، زیادہ ماڈرن دکھانے کی کوشش نہ کرے، اگر سمجھوتہ کر لینے سے ہماری زندگی بن سکتی ہے تو کو نہ ہم آپس میں تال میل بناکر رہے، خیال رہے کہ اس میں شیطان کو کبھی خوش نہیں ہونے دینا ہے، شیطان ہمیشہ دو لوگوں کے بیچ تنازع کھڑا کرنا چاہتا ہے، ہمیں غصے میں آکر کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، اللہ ہم سب کو صحیح عمل کرنے کی توفیق عطا فرما، اللہ مسلم عورتوں کو مغربی تہذیب سے دور رکھ، انہیں نیک اور فرمانبردار بیوی بنا، اللہ مسلم مردوں کو فحش ویڈیوز اور تصاویر سے بچا، اُسے پکہ سچا مومن بنا۔ آمین ثمہ آمین

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS