find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Maa apne bacho ko peshab karne ka tarika kaise bataye?

Maa apne bacho ko peshab kaise karaye?
Bacho ke peshab ka hukm islam me.

بچوں کے پیشاب کا حکم

بہت ساری مسلمان عورتیں نمازنہ پڑھنے کے لئے بچوں کے پیشاب کا بہانہ بناتی ہیں جبکہ بچوں کے پیشاب کا معاملہ بہت آسان ہے ۔ دودھ پیتے لڑکے کے پیشاب پرچھینٹا مارنا کافی ہے اورشیرخوار بچی کا پیشاب دھونا ہے۔ یہ کوئی مشکل نہیں بلکہ بہت آسان ہے ۔ ہم اپنے گھر کی عورتوں کی اصلاح کریں۔
حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی حدیث کے الفاظ ہیں :
إن رسول اﷲ ﷺ کان یُـؤتٰی بالصبیان فیبرک علیھم ویحنکھم فأُتي بصبي فبال علیہ فدعا بماء فأتبعہ بولہ ولم یغسلہ). (صحیح مسلم:286)
''نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بچے لائے جاتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مبارکباد دیتے اور گھٹی دیتے۔ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بچہ لایا گیا تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پیشاب کر دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا، اس پر ڈال ؍ چھڑک دیا لیکن اسے دھویا نہیں ۔''
اُمّ قیس ؓ کی حدیث میں لفظ فأتبعہ کی بجائے فنضحَہ مذکور ہے۔ (صحیح بخاری :223)
حضرت علی ؓ کی روایت جس کو موضوع قرار دیا گیا ہے یہ ہے :
یغسل من بول الجاریة ویُنَضَح من بول الغلام ما لم یَطعم (صحیح بخاری :223)
حضرت اُمّ فضل ؓ کی روایت میں مذکر و مؤنث ہر دو بچوں کا تذکرہ ہے :
إنما یُنضح من بول الذکر ویغسل من بول الأنـثٰی (سنن ابن ماجہ :522)
اس موضوع پر یہ اور دیگر متعدد احادیث اس امر پر متفق ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شیر خوار بچے کے پیشاب کو محض چھینٹے مارتے تھے اور شیر خوار بچی کے پیشاب کو دھویا کرتے تھے۔
روایات میں یہ صراحت سے موجود ہے کہ ایسا فرق صرف عرصۂ رضاعت میں روا رکھا جاتا ہے۔ یہاں (لم یطعم طعامًا) سے مراد دودھ ،کھجور اور شہد __ جس سے گھٹی دی جاتی ہے__ کے علاوہ دیگر غذائیں ہیں ۔( فتح الباری:4312)

ظاہری بات ہے کہ ان غذاؤں کا استعمال عرصۂ رضاعت کے ابتدائی چند ماہ میں ہی ہوتا ہے۔
آخر میں اللہ تعالی سے دعاہے کہ ہمارے گھر کی عورتوں کو صحیح سمجھ دے تاکہ وہ نماز کے لئے پیشاب کا بہانہ نہ بنائے ۔ آمین مستفاد از محدث فورم

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS