find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Larke aur ladkiya Chhup kar Nikah kyu kar rahe hai?

Larke aur ladkiya Chup kar Nikah kyu karte hai?
kya bagair wali ke Nikah Jayez hai?

آدھی مذہبی"

لڑکیاں چھپ کر نکاح کیلئے راضی کیوں ہوتی ہیں۔۔۔۔؟؟؟

آخر کیوں۔۔۔؟
بطور رائٹر ہونے کے ناطے میرے پاس اکثر ایسی لڑکیوں کے میسیج موصول ہوتے ہیں جو کسی لڑکے کی باتوں میں آکر چھپ کر نکاح کر لیتی ہیں۔۔۔
اور جب ان کا چھپ کر بنایا ہوا تعلق کچھ ٹائم چلنے کے بعد بری طرح ناکام ہوجاتا ہے تو وہ اپنا درد کسی سے نہیں بیان کر پاتیں،
اور ڈپریشن کا شکار ہوجاتی ہیں۔۔۔!
ہمارے معاشرے میں چھپ کر نکاح کرنے کی بیماری بڑھتی جارہی ہے۔۔۔
اس لیے آج ہم آپ سے چھپ کر نکاح کرنے کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہیں۔

تاکہ لڑکیاں غلط فیصلے لے کر اپنی زندگیاں خراب کرنے سے بچ جائیں۔ چھپ کر نکاح کرنے والوں میں شادی شدہ مرد اور لڑکے دونوں شامل ہیں۔ یہاں اس بات کو سمجھنا بہت اہم ہے کہ لڑکے یا مرد چھپ کر نکاح کرتے کیوں ہیں۔۔۔؟

کوئی مرد چھپ کر نکاح کیوں کرتا ہے؟
ہمارے ہاں بےشمار" آدھی مذہبی" یا خود کو "سمجھدار" سمجھنے والی لڑکیاں جب کسی لڑکے کو اپنے جسم کو ہاتھ نہیں لگانے دیتیں تو لڑکا خود کو سچا ثابت کرنے اور لڑکی کو اپنے ساتھ جسمانی تعلق کے لیے راضی کرنے کے لیے چھپ کر نکاح کرنے کا پلان پیش کرتا ہے۔
اور اکثر کچھ ہوس کے مارے لوگ نکاح نہیں کرتے۔۔۔
لڑکا لڑکی کو سمجھاتا ہے کہ:
" نکاح کرنے سے ہمارا آپس میں بات چیت کرنا اور ملنا حلال ہو جائے گا۔
ہم دونوں گناہ اور زنا سے بچ جائیں گے۔ "
مذہب کے علاوہ بھی شادی شدہ مرد جب کسی لڑکی کا جسم حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ اسے سمجھاتا ہے کہ:
" ابھی ہم چھپ کر نکاح کرلیتے ہیں جس کا اصل مطلب یہ ہوتا ہے کہ ابھی ہم چھپ کر سیکس کرلیتے ہیں۔ وقت آنے پر سب کو بتا دیں گے "
اور وہ وقت حقیقت میں کبھی نہیں آتا۔۔۔
اگر آبھی جائے تو اپنے ساتھ ذلت اور زمانے بھر میں رسوائی کہ علاوہ کچھ نہیں لاتا۔

لڑکیاں چھپ کر نکاح کیوں کرتی ہے؟
لڑکیاں چھپ کر نکاح کے لیے اس لیے راضی ہوجاتی ہیں کہ انھیں لگتا ہے کہ اس طرح وہ اپنی محبت یا پسند کے مرد کو حاصل کرلیں گی۔۔۔
حالانکہ وہ اس بات سے ناواقف ہوتی ہیں کہ بیوی یا شوہر انعام کی طرح ہوتا ہے،
جو معاشرے میں عزت کا باعث بنتا ہے۔۔۔
چوروں کی طرح بنائے کسی رشتے کا معاشرتی کوئی مقام نہیں ہوتا۔۔۔۔
دوہری زندگی گزارنا انسان کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرتا ہے۔
میں نے بےشمار علماء دین سے چھپ کر نکاح کے موضوع پر کھل کر بات کی ہے اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ نکاح کا مطلب اعلان ہے۔۔۔
آپ جس رشتے کا" اعلان" نہیں کر سکتے اسے بنانے کا کوئی بہانہ قبول نہ کریں۔۔
اللہ رب العزت سننے سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔۔
آمین ثم آمین⁦۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS