سوال:اسلام و علیکم
کیا نماز جنازہ جوتے نکال کر ادا کرنے کا حکم ہے یا جوتے سمیت بھی ادا کر سکتے ہیں؟
الجواب:نماز جنازہ ہو یا کوئی نماز جوتا پہن کر نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے مگر اس بات کا خیال رہے کہ جوتے یا چپل وغیرہ میں گندگی یا نجاست نہ لگی ہو ، نجاست کی صورت میں اس میں نماز ادا کرنا جائز نہیں ہے کہ نماز کے لئے بدن ، جگہ ، لباس وغیرہ کا پاک ہونا شرط ہے۔
دلیل: حدیث انس بن مالک رضی اللہ عنہ:( أَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي نَعْلَيْهِ قَالَ نَعَمْ )۔ [صحیح بخاری حدیث نمبر:386 صحیح مسلم حدیث نمبر:555]۔
انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ کیا نبی علیہ السلام اپنے نعلین میں نماز ادا کرتے تھے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں۔
یہ اس بات کی دلیل ہے کہ نماز اگر جوتے وغیرہ میں ادا کی جائے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
دوسری دلیل:ایک دوسری حدیث میں ہے کہ نبی مکرم علیہ السلام نے فرمایا کہ یہود کی مخالفت کرو وہ لوگ جوتوں اور موزہ پہن کر نماز ادا نہیں کرتے تھے۔[ابوداود 652 ، شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے صحیح ابوداود حدیث نمبر:607]۔
اسے بھی ثابت ہوا کہ جوتے وغیرہ میں نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں بشرط کہ اس میں کوئی نجاست نہ ہو۔
هذا ماعندي والله اعلم بالصواب.
Home »
» Kya Namaj-E-Janaza me jute nikal kr ada krne ka hukm hai ya jute samet bhi Ada Kar Sakte Hai.
No comments:
Post a Comment