find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Musalmanon ki Pareshaniya Aur uska Hal.

ummat-E-Muslema ke Masail aur unka Hal.
Muslim Muashare Me Itni Jahiliyat kyu hai aur yah Sb ka Jimmedar kaun Hai?
what is the reason behind of this situation?
why Muslim Community is very uneducated in India and also This world?
why they are Falling darkness?
मुस्लिम समाज की दुर्दशा और पिछड़ेपन कि वजह।
मुस्लिम समाज आज शिक्षा के मामले में इतना पिछरा क्यों है?
मुस्लिम समाज के पिछड़े पन की वजह और उसका हल क्या है?
मुस्लिम समुदाय शिक्षा, जागरूकता, साइंस एंड टेक्नोलॉजी, वगैरह के क्षेत्र में क्यों सबसे ज्यादा पिछड़ा है और इसका जिम्मेदार कौन है, भारतीय मुसलमानों में शिक्षा का अभाव क्यों है, क्यों इस समुदाय में सबसे ज्यादा अनपढ़ लोग मौजूद है? इन सारी चीजों के जिम्मेदार कौन है कौम के रहनुमा, हुक्मरान या खुद मुस्लिम समुदाय के लोग और इनका कयादत करने वाले?
امت مسلمہ کے مسائل اور ان کا حل

اتحادو اتفاق کا فقدان: ittehad o ittefaq
اس وقت امت مسلمہ کے مسائل و مشکلات کی ایک بڑ ی وجہ اتحاد و اتفاق کا فقدان ہے۔ ہمارے ہاں مذہبی بنیادوں پر ،مسلکی بنیادوں پر ،علاقائی بنیادوں پر اور لسانی بنیادوں پر نفرتوں کے ایسے بیج بوئے گئے ہیں کہ ان کی فصل اب بالکل تیار ہے۔ دشمن نے ”لڑاؤ اور حکومت کرو“ (Divide And Rule) پالیسی کے تحت ہمیں یوں آپس میں دست و گریباں کیا کہ ہمارے مابین دوریوں کی خلیج حائل ہو گئی اور امت کا شیرازہ بری طرح بکھر کر رہ گیا۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عصبیت کے جن کلموں کو بدبودار باتیں کہہ کر چھوڑنے کا حکم دیا تھا انہی چیزوں نے اس امت واحدہ کو بانٹ رکھا ہے۔ ہمارے مسلکی اختلافات مخالفت اور تشدد کی شکل اختیار کر جاتے ہیں اور پھر نہ ختم ہونے والے فساد اور انتشار کا دروازہ کھل جاتا ہے۔اگر آج مسلکی ہم آہنگی ،عصبیت کے خاتمے ،علاقائی اور لسانی تفریق کو مٹانے اور جدید و قدیم کی خلیج کو پاٹنے کی کوشش کی جائے کوئی وجہ نہیں کہ مسائل و مشکلات ہمیں یوں ہی گھیرے رکھیں اور اگر آج ہم نیل کے ساحل سے لے کر کاشغر تک پھیلی ہوئی اسلامی دنیا کو اتحادو اتفاق کی لڑی میں پرونے اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے پر آمادہ کر نے میں کامیاب ہو جائیں تو ہمارا مقدر یقیناً بدل سکتا ہے۔آج اگر یورپی یونین کی شکل میں یورپی ممالک کا بلاک موجود ہے ،افریقی ممالک آپس میں معاہدے کر کے ایک قوت بن سکتے ہیں ،سارک ممالک اکٹھے ہوسکتے ہیں تو اسلامی دنیا مشترکات پر اکھٹی ہو کر اپنا ایک بلاک بنا لینے کی ہمت کیوں نہیں کرتی ؟یا د رکھئے جب تک اس پہلو پر توجہ نہیں دی جائے گی اس وقت تک ہماری پریشانیاں کم ہونے کے بجائے بڑھتی ہی رہیں گی۔

تعلیم کی کمی:Talim (Education) ki kmi
امت مسلمہ کے مسائل کی ایک بڑی وجہ تعلیم کی کمی ہے۔ اور یہ بھی ایک ایسا سبب ہے جس کے ذمہ دار افراد بھی ہیں اور مسلمان معاشرے بھی ،عوام بھی ہیں اور حکمران بھی ایک ایسی امت جس کی پہلی وحی کا آغاز اقرا سے ہوتا ہے ،ایک ایسی امت جس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو قل رب زدنی علماً  کا حکم ہوتا ہے، ایک ایسی امت جس کی شناخت اور پہچان ہی تعلیم و تعلمہے اگر وہ امت تعلیم کے میدان میں دنیا سے پیچھے رہ جائے تو اس پر افسوس کے اظہار کے سوا اور کیا کیا جا سکتا ہے؟ مسلمانوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کے ذمہ دار جہاں حکمران ہیں کہ انہوں نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام، تعلیمی سہولیات و ضروریات کی فراہمی ،اعلیٰ معیار کی درس گاہوں کے انتظام و انصرام ،تعلیم کے لیے معقول بجٹ مختص کرنے اور اپنی قوموں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کر نے کے معاملے میں ہمیشہ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا وہیں عوام نے بھی انفرادی طور پر اس معاملے میں افسوسناک حد تک تغافل برتا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی ہو یا جدید ایجادات، میڈیکل اور انجینئرنگ ہو یا کوئی دوسرا علم، ہم اپنے شاندار اور تابناک ماضی کے حوالے تو دیتے ہیں ، چند مسلمان سائنسدانوں کا تذکرہ تو کرتے ہیں لیکن کیا ہم نے سوچا کہ آج وہ بڑے بڑے سائنسدان کیوں جنم نہیں لیتے؟ آج ہم ہر معاملے میں غیروں کے محتاج کیوں ہیں ؟ آج اسلامی دنیا میں شرح خواندگی اتنی کم کیوں ہے؟ آج دنیا کی معیاری درسگاہیں اور رصد گاہیں عالم اسلام میں کیوں نہیں؟ یونیورسٹیز کی ریٹنگ میں اسلامی دنیا کے تعلیمی اداروں کا سراغ تک کیوں نہیں ملتا؟

ہمیں اس معاملے پر خوب سوچ و بچار کر کے اس کے تدارک کی حکمت عملی وضع کرنی ہوگی ورنہ مستقبل مزید تاریک سے تاریک تر ہوتا چلا جائے گا۔

سستی، کاہلی اور عیشی پرستی:
laziness and luxurious life
امت مسلمہ کے مسائل میں سے ایک اور بڑا مسئلہ ہماری اجتماعی اور انفرادی سستی ،کاہلی اور عیش پرستی بھی ہے۔ ہم لوگ محنت سے جی چراتے ہیں ، کام کر نے سے جان چھڑاتے ہیں، ہمارے حکمرانوں کا شاہانہ طرزِ زندگی ہو یا امراؤ و روساء کی عیش پرستی ،عوام کی سہل پسندی ہو یا نوجوانوں کی عیش کوشی ان چیزوں نے نہ صرف یہ کہ ہمیں زوال و انحطاط سے دوچار کیا بلکہ دنیا کے سامنے تماشا بنا کر رکھ دیا ہے۔ ہمارے نوجوان شمشیر وسناں چھوڑ کر طاؤس ورباب کے دلدادہ ہو گئے، فحاشی و عریانی کے زہر نے ہماری پوری نسل کو کھوکھلا کر ڈالا ،لایعنی مشاغل اور فضولیات و لغویات میں انہماک نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔ وہ لوگ جو ایمان کی دولت سے بھی محروم ہیں اور اللہ کی نصرت و مدد کا بھی ان سے کوئی وعدہ نہیں لیکن جب انہوں نے محنت کو اپنا شعار بنایا تو کامیابی و کامرانی ان کا مقدر بنتی چلی گئی اور ہم ہاتھوں پر ہاتھ دھرے اچھے مستقبل کے انتظار میں بوڑھے ہوتے چلے گئے۔ ہمیں اس اجتماعی اور انفرادی کمزوری کا احساس بھی کرنا ہوگا اور اس معاملے پر قابو پانے کی کوشش بھی کرنی ہوگی۔

وسائل کا ضیاع اور اسراف:
جس طرح ہم وقت اور انسانی صلاحیتوں کو بے دریغ ضائع کرتے ہیں اس سے کہیں بڑھ کر ہم قدرتی وسائل کو بھی ضائع کر رہے ہیں۔ اللہ رب العزت کا خصوصی فضل و کرم ہے کہ عالمِ اسلام کے پاس ہر قسم کے وسائل کی فراوانی ہے، سیال سونے کے کنویں موجود ہیں ، معدنیات کے ذخائر موجود ہیں ، جغرافیائی اعتبار سے دیکھا جائے یازرعی لحاظ سے، معدنی اعتبار سے بات کی جائے یاموسمی اعتبار سے سب سے زیادہ و سائل اور ترقی کے مواقع عالم اسلام کے پاس ہیں لیکن ہم نے انہیں بروئے کار لانے اور منصوبہ بندی سے برتنے کا اہتمام ہی نہیں کیا، اسلامی دنیا سے تیل دشمن نکال کر لے جاتے ہیں، ریکوڈک سے سونا نکالنے کا ٹھیکہ ہم کسی اور کو اونے پونے داموں میں دے دیتے ہیں، دریاؤں پر ڈیم بنانے کی ہمیں توفیق نہیں ہوتی، ہمیں تو و اعدو لھم مااستطعتم من قوة و من رباط الخیلکاحکم تھا لیکن ہم دشمن کے خلاف قوت جمع کرنا تو کجا اپنی ضرورت کے وسائل کو سلیقے سے برتنے کی توفیق سے بھی محروم ہیں اور پھر ستم بالائے ستم یہ کہ وسائل کے ضیاع کے ساتھ ساتھ اسراف جسے قرآن نے شیطان کے بھائیوں والا کام قرار دیا ہے اس کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ہمارے حکمرانوں کی بیگمات کے سونے اور زیورات کے قصے آپ نے سنے اور پڑھے ہوں گے اور شادی بیا ہ سے لے کر لباس و پوشاک تک اور موبائل فون سے لے کر پانی و بجلی کے استعمال تک عام لوگوں کے طرز عمل کا مشاہدہ بھی کیا ہوگا۔ وسائل کے بے دریغ ضیاع اور فضول خرچی و اسراف کی عادت میں ہم نے سب کو مات دے دی اور یہی وہ کمزوری ہے جس نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا اگر اس معاملے میں ہم سیدنا یوسف علیہ السلام والی حکمت عملی اپنائیں اور جس طرح انہوں نے دیانت ،کفایت شعاری اور منصوبہ بندی کے صرف تین گر اپنا کر پورے مصر کو قحط سالی میں ریلیف مہیا کیا ہم بھی ان تینوں چیزوں یعنی دیانتداری، کفایت شعاری اور بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے پورے عالم اسلام کے فقر و افلاس اور زوال وانحطاط کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

کرپشن اور بد دیانتی:
کر پشن اور بد دیانتی ہمارے معاشرے کا ایسا ناسور ہے جس نے آج ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔حکمران ہو ں یا عوام جس کو جب، جہاں اور جیسا موقع ملتا ہے وہ لوٹ کھسوٹ ،بددیانتی اور کرپشن سے خود کو نہیں بچا پاتا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شاید انہی حالات کے بارے میں پیشین گوئی فرمائی تھی کہ قرب قیامت میں دیانت و امانت کو اٹھا لیا جائے گا لوگ کہیں گے کہ فلاں قبیلے یا فلاں علاقے میں ایک شخص ہے جو بڑا امانت دار اور دیانت دار ہے۔ آج اگر ہماری ریاستیں، ہمارا معاشرہ، ہمارے ممالک، ہمارے ادارے اور ہماری انفرادی زندگی کرپشن اور بد دیانتی کی لعنت سے پاک ہو جائے تو دنیا کا نقشہ بدل سکتا ہے۔

ظلم و زیادتی اور ناانصافی:
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا مشہور قول ہے کہ معاشرے کفر کے ساتھ تو باقی رہ سکتے ہیں لیکن ظلم کے ساتھ باقی نہیں رہ سکتے۔ آج ہمارے ہاں ظلم کی جو مختلف شکلیں رائج ہیں، ناانصافی کے جو افسوسناک مناظر دیکھنے میں آتے ہیں ان کی وجہ سے بھی امت مسائل و مشکلات کا شکار ہے۔ غیروں اور دشمن کے مظالم اور زیادتیاں تو اپنی جگہ لیکن ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں ہر طاقت ، قوت، دولت اور اثر رسوخ رکھنے والا دوسروں کو اپنے ظلم و زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے ،انصاف اور مساوات کے تصورات معدوم ہوتے چلے جارہے ہیں ،جب تک ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر انصاف کی بالادستی اور نظامِ عدل کے نفاذ کے لیے کوشش نہیں کر یں گے اس وقت تک ہما رے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے چلے جائیں گے۔

احساس کمتری:
ہمارے مسائل کی ایک بڑی بنیاد احساس کمتری بھی ہے۔ اس احساس کمتری کی وجہ سے مرعوبیت ، دوسروں کی غلامی اور حاشیہ نشینی ،بیرونی قوتوں کی مداخلت اور ڈکٹیشن قبول کرنے سے لے کر اپنی اقدار و روایا ت کو ترک کر کے دوسروں کی نقالی اور ان کی تہذیبوں کو فخر کے ساتھ اپنانے کی جو روش چل نکلی ہے اس سے بھی نجات حاصل کر نا از حد ضروری ہے جب تک ہمیں سر اٹھا کر جینے کا ہنر نہیں آجاتا، اپنی خود مختاری کی حفاظت کا سلیقہ نہیں آتا، اپنی اقدار و روایات پر ناز کرنے کی ہمت نہیں ہوتی اس وقت تک ہم کسی کو کیا الزام دے سکتے ہیں ؟

طبقاتی تفریق:
ہمارے مسائل و مشکلات کی ایک بڑی وجہ طبقاتی تفریق بھی ہے۔ V.I.P کلچر ،جا گیر دارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام اور بیوروکریسی کی مختلف شکلیں اس طرح ہمارے اوپر مسلط ہیں کہ کبھی یوں محسوس ہونے لگتا ہے جیسے ہم نے طبقاتی اور معاشرتی اونچ نیچ اور ذات پات کے چکر میں ہندوؤں کو بھی مات دے دی ہو، ہمارے قواعد و ضوابط اور قوانین ِ جزا و سزا ہر ایک کے لئے الگ الگ ہیں۔ امیر اور طاقتور ہر قسم کے قاعدے اور ضابطے سے مستثنیٰ ہے اور غریب ہر ظلم و زیادتی کا شکار ہیں حالانکہ ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے اس صورتحال کو سابقہ قوموں کی تباہی و بربادی کی بنیادی وجہ قرار دے کر اس سے اجتناب کا درس دیا تھا۔

ذرائع ابلاغ پر غیروں کا غلبہ:
اسی طرح ہمارا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ذرائع ابلاغ وہ کسی بھی شکل میں ہوں ان پر کسی نا کسی درجے میں غیروں کی چھاپ نظر آتی ہے۔ اگرچہ میڈیا کے بعض ادارے اور کچھ افراد اپنی طرف سے اصلاح احوال کی کوششوں میں بھی مصروف عمل ہیں اور انفرادی طور پر کئی لوگ ایسے ہیں جنہیں اس شعبے میں امید کی کرن کہا جا سکتا ہے لیکن مجموعی طور پر جس طرح ذرائع ابلاغ فحاشی و عریانی پھیلانے، اپنی اقدار و روایات کو ختم کر کے غیروں کی تہذیب مسلط کرنے اور فکری حوالوں سے غلط فہمیاں اور گمراہی پھیلانے میں جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ کسی سے مخفی نہیں عالمی سطح پر میڈیا کی اسلام دشمن ، مسلم کش، اخلاق باختہ اور حیاسوز پالیسیوں کے تدارک کے لیے امت مسلمہ نے کبھی سنجیدگی سے نہیں سوچا نہ اس صورتحال کی تلافی کی کوئی سنجیدہ کوشش کی جس کا خمیازہ آج ہم سب کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اس لیے ہم سب کو بالخصوص ہمارے حکمرانوں اور میڈیا سے وابستہ ہمارے مسلمان بھائیوں کو امت کو اس سنگین مشکل سے نجات دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

دوسروں کی اصلاح اور خود سے غفلت:
یہ بھی ہمارا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے کہ ہمارے ہا ں جو بھی امت مسلمہ کے مسائل ومشکلات کے اسباب کی نشاندہی کر کے ان کے تدارک اور امت کی اصلاح کا بیڑہ اٹھاتا ہے وہ ہمیشہ اصلاح کا عمل دوسروں سے شروع کرتا ہے اور خود کو بھول جاتا ہے۔عوام حکمرانوں کو کوستے ہیں اور حکمران عوام کو تمام خرابیوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ اگر ہم دیکھیں تو اس وقت ہمارے حکمرانوں اور عوام کا رخ اور ترجیحات ہی مختلف ہیں۔حکمران غیروں کے مقاصد کی تکمیل میں لگے ہیں اور انہیں عوامی مسائل ومشکلات سے نہ صرف یہ کہ کوئی سروکار نہیں بلکہ عوامی اضطراب کا احساس وادراک تک نہیں۔ یہ اعتماد کا فقدان اور الزام تراشی کی روش صرف عوام اور حکمرانوں کے مابین ہی نہیں ہے بلکہ مختلف طبقات اور مختلف افراد بھی اس کا شکار ہیں بلکہ بحیثیت مجموعی ہم سب قول وفعل کے بدترین تضاد میں مبتلا ہیں اس لیے ہمیں سب سے پہلے اپنی اصلاح کرنی ہو گی،معاشرے میں پھیلی تاریکیوں اور ظلمت شب کا شکوہ کرنے کی بجائے اپنے حصے کا چراغ جلانا ہوگا، اور امت کو اجتماعی ، انفردی ، حکومتی اور عوامی مسائل و مشکلات سے نجات دلانے کےلئے تن من دھن کی بازی لگانی ہوگی۔اللہ رب العزت ہمیں اس کی توفیق مرحمت فرمائے ۔آمین ۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS