find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Shauhar Agar Bura Rawaiya Ekhtiyar Kare to Kya Karna Chahiye islmic urdu post

Shauhar Agar Bura Rawaiya Ekhtiyar Kare to Kya Karna Chahiye islmic urdu post


_*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*_

*✍🤕سبق آموز کہانیاں🎭🤔*

*شوہر کا برا رویہ.............. حل کیا ہے⁉*

اکثر اوقات جب بھی کوئی بہن مجھ سے اکیلے میں اپنے ازدواجی زندگی کے معاملات نصیحت لیتی ہے، بے شمار کا *ایک ہی مسئلہ! میرے شوہر بہت غصہ کرتے ہے ،بات بات پر بہت چڑتے ہے، طعنہ دیتے ہے* میں تو کہو گی دوسری ساس کا کردار با خوبی نبھانے کا شوق رکھتے ہے۔ ذرا ذرا سی بات پر صبر نہیں کر پاتے ۔۔۔

 *قسم سے میں بہت اب دل برداشتہ ہو چکی ہو ! میرا دل ایسے لگتا ہے پھٹ جائے گا ، دن میں کئی بار ایسا محسوس ہوتا مجھے دل کا دورہ ہی نہ پڑ جائے ۔۔۔ میرے جسم سے جان نکل رہی ہوتی ہے !!! پر انہیں میرا کوئی خیال نہیں ہے !!! میں نہیں برداشت کر سکتی شوہر کا یہ رویہ ، بتائے میں کیا کرو ؟* ⁉

سب سے پہلے تو دعا کریں۔ یقینا بہت زیادہ تکلیف پہنچتی ہے ایسے بد اخلاقی سے آزمائے جانے پر۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

🌹 *درگزر سے کام لیں* : معاملات بہت حکمت سے کریں کہ شوہر کو مزید غصہ کرنے کی گنجائش ہی نہ ملے۔ یاد رکھیں! جو حق بات پر ہوتے ہوئے بھی جھگڑے سے پیچھے ہٹ جائے ﷲﷻ کا اس شخص کے لیے جنت کے گھر کا وعدہ ہے۔

🌹 *مٹی ڈال دو* : شوہر آپ کا دل دکھائیں تو إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ پڑھیں۔ اور اس بات کو بار بار نہ سوچیں بس اپنے آپ کو مصروف کریں جیسے کہ کسی اچھے سے لیکچر سننے میں یہ اپنی پسند کا کوئی بھی کام کرلیں جتنا جلدی اپ اس دکھ کی کیفیت سے نکلے گی اتنا آپ آہستہ آہستہ کر کے بہت مضبوط عورت بن جائے گئ۔ مختصرا اپنی زندگی بے مقصد نہیں گزاریں۔۔۔

🌹 *شوہر کا مزاج سمجھیں* :

شوہر جب گھر داخل ہو آپ ان کو خاص توجہ دیں۔ بہت اچھا استقبال کریں اور بتائے آپ نے کتنا انتظار کیا اور چاہت کے ساتھ ان کے کام کریں، ایسی باتوں کو شوہر کے سامنے نہ دوہرایں جن پر وہ غصہ کریں۔

🌹 *شوہر کے لیے ہدایت کی دعا* : جب شوہر بہت جزباتی اور حد سے زیادہ غصہ میں ہو تو اکثر خواتین تنگ آ کر بددعا دینا شروع کر دیتی ہے ! بہتر ہوگا، آپ اس وقت خاموش رہیں اور صرف خاص دعا کریں وہ بھی اپنی اور ان کی ہدایت کے لیے۔ ان کے رویے پر جلے کوڑے نہیں۔ خیر کی دعا کریں اور اچھے اخلاق سے معاملہ کی ہر ممکن کوشش کریں۔ ان شاء الله ضرور حالات پہلے سے بہتری کی طرف جائے گیں۔

🌹 *جتنا غصہ اتنا زیادہ خیال کریں* : اپنے آپ کو بہت organize رکھیں، سب کام طریقے اور سلیقے سے کریں۔ جن دنوں میاں زیادہ غصہ کریں آپ ان کی خدمت اور زیادہ کرنا شروع کر دیں ان کے کام first priority اوّل فہرست ہو۔شوہر کے لاڈ اٹھائے ! ان کو hug کریں۔


🌹 *شوہر کی تعریف کریں* : جب وہ اپنی تعریف آپ سے سنے گیں تو بہت اچھا محسوس کریں گے اور نتیجتاً ان کا دل چاہے گا کہ غصہ کرنا چھوڑ دیں کیونکہ ان کو آپ کی خوشی اور مطمئن رویہ مجبور کریں گا، شوہر کے اندر خود اعتمادی لائے گا کہ وہ اچھے شوہر بنیں۔

🌹 *الحمدلله يارب العالمين* :شوہر میں اگر ایک خوبی بھی موجود ہے تو اپ آج سے اس پر شکر ادا ( الحمدلله ) کہنا شروع کریں، جب دل میں شکر ہو گا تو زبان پر بھی آئے گا! اور آہستہ آہستہ زندگی ایک الگ موڑ لے گی ان شاء الله ۔

🌹 *ﷲﷻ  سے مضبوط تعلق* : اپنی نماز کی حفاظت کریں حقیقی معنوں میں، اپنا محاسبہ کریں !!! کیا میں نماز سے سکون حاصل کرتی ہو؟ کیا مجھے نماز سے سکینت ملتی، یا جلدی جلدی پڑھی کر بس سر سے ایک بوجھ اتارا؟ میری پیاری بہن اگر آپ کی نماز صحیح نہیں تو سمجھ لیجئے کہ آپ پھر کسی بھی فتنے میں پر سکتی ہے!!! ﷲﷻ مومن کی حفاظت فرماتا ہے ایک نماز سے دوسری تک بے شک وہ شوہر سے لڑائی ہی کیوں نہ ہو ، ﷲﷻ اس پر بھی آپ کی حفاظت فرمائے۔ *سبحان الله وبحمده* 

🌹 *کچھ تسبیح لازم پکڑ لیں*
سارا وقت کثرت سے استغفار کریں۔
سو 💯 مرتبہ دن میں لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير پڑھیں۔
سو 💯 مرتبہ لاحول ولا قوة إلا بالله پڑھیں۔
سو 💯 مرتبہ سبحان الله وبحمده کی تسبیح پڑھیں۔
صبح شام کے اذکار کی پابندی لازمی کریں۔
سورہ البقرہ کی تلاوت کریں بہت برکت ہے اس سورة میں سبحان الله اور آیت ۱۰۲ کی تکرار بھی کی جا سکتی جیسے ۳ بار پڑھ لیں۔ آپ رقیہ یعنی شرعی دم کر کے گھر کا ماحول بہت خوش گوار بنا سکتی ہے۔ ان شاء الله

🌹 *آزمائش*
شوہر کی بداخلاقی بہت بڑی آزمائشی ہے۔ جن پر بیتے وہی جانتے ہے کہ کیا کچھ روز سہنا پڑتا ہے! پیاری بہن میری طرف خاص متوجہ ہو جاؤ ! ذرا سوچو کیا میں اللہ کی حدود کا خیال رکھتی ہو! میں خود اپنا جائزہ لوں کہ میں اپنے رب کے بتائے احکامات کو اپنی زندگی میں کس حد تک اپناتی ہو! اگر فجر قضا ہو جائے تب بھی دل پھٹنے والا ہو جاتا ہے؟ جب کسی کی غیبت کرتی ہو تب بھی چکر آتے ہے؟ جب بے پردہ گھومتی ہو تو تب بھی سینا گھٹتا ہے؟ پیاری بہن ذرا سوچو یہ سب دل کی کیفیت تب ہی صرف ہوتی ہے جب شوہر دل دکھاتا ہے! الله اكبر
اپنی اصلاح کی طرف آؤ !
اگر ہم ﷲﷻ کی اطاعت کریں گیں تبہی شوہر کی اصلاح خود با خود آسان ہو جائے گی۔ اپنی اصلاح ہی پہلا step ہے !

 *❀ آنکھوں کی ٹھنڈک بننے والے زوج کی دعا کرنا ❀*

رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ أَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا۝ *اے ہمارے رب! ہمیں ہمارے ازواج اور ہماری اولادوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا* ۔(الفرقان:74)
آمين يا حي يا قيوم

اوپر بیان کی گئی باتوں پر عمل کرنا آسان نہیں کیونکہ انسان چاہتا ہے کہ میرا مخالف مجھے اگنور کر رہا ہے بے رخی برت رہا ہے تو میں بھی بدلے میں برا رویہ رکھوں گی مگر یاد رکھیں اگر آپ نے اپنے نفس کو مار کر اس پر عمل کر لیا جیت آپ کی ہو گی کیونکہ میرے رب کا وعدہ ہے

ادفع بالتی ھی احسن فاذ الذی بینک و بینہ عداوۃ کانہ ولی حمیم.
 *برائی کا جواب اچھائی کے ساتھ دو اس کا فائدہ یہ ہے کہ تمہارے دشمن اور تمہارے درمیان جو دشمنی ہے اللہ اسے دوستی میں بدل دے گا.*


*جزاك الله خيرا كثيرا*


*اگر آپ کو یہ تحریر (Post) پسند آئی ہو تو اپنے دوست و احباب کو ضرور شیئر کریں*
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS