find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Waise Mard jo Apni Maa ki bato me aakar Biwi pe Zulm karte hai.

waise Shauhar jo Apni Maa ki baaton me aakar Biwi se Jhhagra karte hai.
Sasurali Jhhagra me Shauhar ki sakht pakar.

سسرالی ظلم میں شوہر کی سخت پکڑ ..!

میں نے کچھ مہینے پہلے ایک پوسٹ کی تھی کہ معاشرے میں سسرالی ظلم میں شوہر کی سخت پکڑ ہوسکتی یے جس کے بعد چند ممبر کے مسیج آۓ اور کہنے لگے یہ اپ کیسی باتیں کر رہے ہیں شوہر کی پکڑ کیوں ہوگی تو میں نے انہیں جواب دیا کہ انشاءاللہ اگلی پوسٹ میں واضح کرکے لکھوں گا۔

جناب مختصر بات ہے ساس بہو معاملات پر کافی بار لکھ چکا ہوں، یہ ساس بہو جھگڑے ہر دوسرے گھر کا مسئلہ ہیں، جنہوں نے گھروں کا سکون ختم کرکے رکھ دیا ہے جنہوں نے زندگیاں اجاڑ کر رکھ دی ہیں ان مسئلوں کی وجہ سے کئ خواتین کو طلاقیں ہوچکی ہیں، اور انکی زندگیاں تباہ ہوگئ ہیں کئ خواتین لمبے عرصے سے میکے بیٹھی ہیں،
اکثر جگہ وجہ یہ پائی جاتی ہے کہ شوہر ماں کے کہنے میں آکر بیوی کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہے، پورے گھر کے سامنے بیوی کو بے عزت کرتا یے، بعض لوگ تو گندی گالیاں تک نکالنے پر آجاتے ہیں اور کہیں ہاتھ اٹھانے تک کی نوبت آجاتی ہے۔

جب بہو نے ساس کے کھانے میں زہر ملا کر مارنے کی کوشش کی۔
باس کی غلامی کرنے والی عورتیں اُن عورتوں کو ذلیل کرتی ہے جو اپنے گھر میں خاوند کی خیدمت کرتی ہے۔

میرے بھایئوں! کبھی بھی غلطی مت کرنا کہ ماں نے کچھ کہا اور بغیر تصدیق کیے بیوی پر گرما گرمی دکھادی، کبھی غلطی مت کرنا کہ بہن نے کچھ کہا تو بغیر کچھ معلوم کیۓ بیوی کو بے عزت کردیا، ہمارے معاشرے میں اکثریت ایسے شوہروں کی ہے جو ماں کے کچھ بھی کہنے پر فورن بیوی پر برس پڑتے ہیں۔ میرے بھائ یہ ظلم کبیرہ ہے، یہ گناہ کبیرہ ہے، اگر بغیر تصدیق کیے بیوی سے بدسلوکی کی جاۓ تو مالک الملک کا قانون حرکت میں آتا ہے، وہ صرف آپ کی بیوی نہیں ہے پہلے بھی کہ چکا ہوں وہ صرف آپ کی بیوی نہیں ہے، وہ اللہ کی بندی بھی ہے، وہ رسول اللہﷺ کی امتی بھی یے اور کوئ شک نہیں کہ اللہ اپنے بے قصور بندوں پر ظلم کا بدلہ ضرور لیتا ہے۔

ذرا سوچیں، ایک لڑکی اپنے ماں باپ بہن بھائ، اپنا گھر بار سب کچھ چھوڑ کر صرف اور صرف آپ کے لیۓ چلی آئ، آپ کے ساتھ جینا مرنے پر راضی ہوگئ، آپ کے ماتحت زندگی گذارنے پر راضی ہوگئ، آپ کے ساتھ سوتی یے، اپنا جسم شیئر کرتی یے، اپنا سکھ دکھ اپ کے ساتھ شیئر کرتی یے، دھوبی بن کر آپ کے اور آپ کے گھر والوں کے کپڑے دھوتی ہے، استری کرتی ہے، باورچن بن کر آپ کا اور گھر والوں کا کھانا بناتی ہے، آپ کے جوتے صاف کرتی یے، آپ کا گھر صاف رکھتی ہے، بچوں کو پالتی ہے انکی پرورش کرتی یے، جب اپ بیمار پڑ جاتے ہو تو ہر اعتبار سے خدمت میں پیش رہتی ہے، دنیا کے بڑے سے بڑے عالم کے پاس مفتی کے پاس ولی اللہ کے پاس چلے جاؤ یہ تمام کام اس عورت کی ذمہ داری نہیں ہے، اگر وہ یہ سب کرنے سے منع کردے تو کسی قسم کے گناہ کی مرتکب نہیں ہوگی۔ لیکن وہ یہ سب کرتی ہے اور اسکے باوجود اس کے ساتھ  ایسا سلوک کہ ماں نے کچھ کہا تو بغیر تصدیق کیۓ بیوی کو ذلیل کردیتے ہو، بہن نے کچھ کہا تو بغیر سچ جانے بیوی کو بے عزت کردیتے ہو، گھر سے باہرنکالنے کی دھمکیاں دیتے، دوسری شادی کی دھمکیاں دیتے ہو، طلاق کی دھمکیاں دیتے ہو۔ خدا کی قسم یہ ظلم ہے، زیادتی ہے، گناہ ہے۔ آج تم کسی کی بیٹی کے ساتھ یہ ظلم یہ زیادتی کر رہے ہو تو یاد رکھنا یہ دنیا مکافات عمل ہے۔ کل کو یہی عمل تمہاری بہن بیٹیوں کے ساتھ بھی دہرایا جاۓ گا۔

کسی کی بیٹی کو بیاہ کر لاۓ ہو، اسے عزت دو، محبت دو، پیار دو، اچھا سلوک کرو، اسے خوش رکھو، اگر آج تم کسی کی بیٹی کو خوش رکھو گے تو کل کو تمہاری بیٹیاں تمہاری بہنیں اپنے گھروں میں خوش رہیں گی۔

ہمارے مفتی صاحب تو یہاں تک فرماتے ہیں کہ "اگر حقوق نہیں دے سکتے، اچھا سلوک نہیں کرسکتے تو اللہ کا واسطہ روزے رکھو لیکن کسی کی بیٹی کو برباد مت کرو"

کوئ شک نہیں ماں معتبر ہے، ماں کے پیروں تلے جنت یے، ماں کے برابر کوئ نہیں، ماں کا رتبہ بلند و بالیٰ لیکن آپ کی بیوی کے پیروں کے نیچے بھی تو کسی کی جنت یے، وہ بھی انسان ہے، اسکے بھی جذبات ہیں، وہ بھی دل رکھتی ہے، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت رکھتی یے، اسے بھی تو دکھ ہوتا ہوگا، وہ بھی اللہ کی بندی ہے، لہذا ان رشتوں کو بیلنس کرکے چلا جاۓ، ماں بہن کی باتوں میں آکر بیوی سے بدسلوکی نا کی جاۓ، بیوی کی باتوں میں آکر ماں سے بدسلوکی نا کی جاۓ، ماں کے الگ حقوق ہیں، بیوی کے الگ حقوق ہیں۔ ان چیزوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
اللہ ہمیں مغربی تہذیب کے برائیوں سے بچا، ہمیں پکّا سچا مومن بنا۔ اللہ تو اُسے تباہ و برباد کر دے جو مسلم معاشرے  میں جدید دور کے نام پے تو کبھی ماڈرن اور فیمنزم کے نام پر فہاشی پھیلانا چاہتے ہیں۔
آمین ثمہ آمین

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS