find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Makhloot talimi Nejam (Co-education system) Ka Hamare Naw jawano pe asar.

Co-education system kitna Acha hai?
Co-education system ke asraat hamare Naw jawan nasal pe.
सह शिक्षा का हमारे युवाओं पे प्रभाव।
सह शिक्षा से हमारे समाज में कितनी बुराइयां फैल रही है?
Co-education system is a system of Educating boys and girls together.

ہم تباہی کی آخری سیڑھی پر پہنچ چکے ہیں.....!!
(یونیورسٹی اور کالجز کا خطرناک ماحول اور مخلوط تعلیمی نظام)
آج کا مخلوط تعلیمی نظام اپنے ساتھ ساتھ خطرناک نتائج چھوڑ کر جارھا ھے . یونیورسٹی میں بڑھتی ہوئ یورپی فضا کی لہر اس حد تک پھیل گئ ہے جس کو قابو کرنا ناممکن سا ہو گیا ہے.
انڈیا میں چھوٹی کلاسز سے مخلوط تعلیم کا آغاز کر کے بچوں کی ذہن سازی کر دی جاتی ہے تاکہ جوان ہو کر کوئ مشکل پیش نہ آے کہ ہم آزاد خیال لوگ ہیں.
میں حیران ہوں ساتویں کلاس کے سٹوڈنٹ وہ بھی گرل فرینڈ اور بواے فرینڈ کی بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں...
ایک رپورٹ کے مطابق....جس قوم کی آٹھویں جماعت کی طالبہ ناجائز فعل سے حاملہ ہو جاے اس قوم میں ہوس پرستی کا بازار گرم ہو جاتا ہے انسانیت جل کر راکھ ہو جاتی ہے.
کالجز یونیورسٹی میں گرل فرینڈ ایک عام معولی بات سمجھی جاتی ہے ... کسی کی عزت کے ساتھ کھیلنا ان کی تصاویر دوستوں میں شئیر کرنا ڈیٹ پر جانا رومینس وغیرہ ان باتوں کو اب صرف گپ شپ سمجھا جاتا ہے.
میں حیران ہوں مرد عورت کی عزت تک اتنی آسانی سے کیسے پہنچ جاتا ہے.
میں لڑکیوں کی تعلیم کا ہرگز مخالف نہیں مگر آپ بتائیں ایسی تعلیم کا کیا فائدہ جس میں عورت کی عزت و عصمت عورت کا مقام عورت کا وقار عورت کی شرافت سب کچھ کھو جاے.
اب بڑھتا ہوا فیشن ،آزادی ہاسٹلز میں ہونے والے شرمناک فعل یہ سب اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے ہم پر عذاب سے کم نہیں.
ہندوستانی ڈرامے اور فلمیں ازا ان کی راہ مزید ہموار کر رہے ہیں .....
میں والدین پر حیران ہوں اللہ جانے ان کو کیا ہو گیا ہے جان بوجھ کر اندھے بہرے گونگے بن چکے ہیں اک زمانہ تھا والدین اولاد پر مکمل نگاہ رکھتے تھے اور اولاد بھی والدین کا سہارا بن جاتے تھے خوب خدمت کرتے دعائیں لیتے تھے. مگر اب والدین قصوروار ہیں اپنی اولاد کو خود جہنم کے گڑھے میں پھینکنا چاہتے ہیں اب والدین نے اولاد کو آزادی دے دی اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے اولاد بوڑھے والدین کو اولڈ ہاوس میں چھوڑ آتے ہیں. واہ مبارک ایسے والدین پر جن کی تربیت ایسی تھی.
تعلیم ضرور حاصل کریں مگر شعور حاصل کرنے کے لیے مگر ہم روز بروز بے شعور اور بے دین ہو ریے ہیں
آزاد خیال لوگ میری پوسٹ سے اختلاف کرسکتے ہیں ان کا کوئ قصور نہیں ان بیچاروں کو ماحول ہی ایسا فراہم کیا گیا تھا. دینی اور دنیاوی تعلیم دونوں حاصل کریں تا کہ ہم اچھے انسان کے ساتھ ساتھ اچھے مسلمان بھی بن سکیں
میرا شکوہ والدین سے ہے آپ کی اولاد آپکے ہاتھوں سے نکل چکی ہے آپ صرف اب اولڈ ہاوس جانے کی تیاریاں کریں....!!
ایسی اولاد پیدا کرتے جو موت کے بعد آپکے لیے قرآن پڑھتے دعا کرتے آپکو قبر مین راحت دیتے... مگر آپ نے ان کو یورپ کے حوالے کر دیا ہے...!!

نوجوان نسل سے گزارش ہے خدارا .... گرل فرینڈ کے کلچر کو اب چھوڑ دو دنیا مکافات عمل ہے آج آپ کسی کی بہن کو ٹائم پاس بناو گے تو کل آپ کی بہن بھی کسی کی ٹائم پاس گرل فرینڈ ہوگی.
پتہ نہیں ہم کہاں جارھے ہیں.ہم اپنی منزل سے بٹھک چکے ہیں. دین دار لوگوں سے نفرت کرنا ان کو حقیر سمجھنا اسی وجہ سے ہم پر اب کافر بھی ہنستے ہیں کہ مسلمان اب اپنے طریقے چھوڑ کر ہمارے طریقے اپنا رھا ہے.
ہم تو بس نام کے مسلمان رھ گے ہیں

دکھاوے کے فیمنزم والے ایسے تحریر سے دور رہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS