find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Abu bakar Siddiq razillahu anahu ke fazail aur unse muhabbat.

Abu bakar Siddiq razillahu anahu ke fazail aur unse muhabbat.
Allah ke nabi sabse Jyada kisse Muhabbat karte they.

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل اور ان سے محبت:

تحریر: حافظ شیر محمد الاثری حفظہ اللہ

تحقیق و تخریج: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللّٰہ

سیدنا عمرو بن العاص رضی اللّٰہ عنہما نے نبی ﷺ سے پوچھا: آپ سب سے زیادہ کس سے محبت کرتے ہیں؟

آپ ﷺ نے فرمایا: عائشہ کے ابا (ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ) سے۔

سیدنا عمرو بن العاص رضی اللّٰہ عنہما نے پوچھا: ان کے بعد کس سے زیادہ محبت کرتے ہیں؟

آپ ﷺ نے فرمایا: عمر رضی اللّٰہ عنہ سے۔

(صحیح بخاری: 3662 و صحیح مسلم: 2384)

محمد بن علی بن ابی طالب عرف محمد بن الحنفیہ رحمہ اللّٰہ نے اپنے ابا (سیدنا علی رضی اللّٰہ عنہ) سے پوچھا: نبی ﷺ کے بعد کون سا آدمی سب سے بہتر (افضل) ہے؟

سیدنا علی رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا: ابو بکر ( رضی اللّٰہ عنہ)

پوچھا: پھر ان کے بعد کون ہے؟

سیدنا علی رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا: عمر (رضی اللّٰہ عنہ)

(صحیح بخاری: 3671)

سیدنا ابوبکر رضی اللّٰہ عنہ کا ذکر قرآن مجید میں ہے۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿اِلَّا تَنْصُرُوْ ہُ فَقَدْ نَصَرَہُ اﷲُ اِذْ اَخْرَجَہُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا ثَانِیَ اثْنَیْنِ اِذْھُمَا فِی الْغَارِ اِذْ یَقُوْلُ لِصَاحِبِہٖ لَاتَحْزَنْ اِنَّ اﷲَ مَعَنَا﴾

اگر تم اللّٰہ کے رسول کی مدد نہ کرو گے تو (کچھ پروا نہیں، اللّٰہ اس کا مدد گار ہے) اس نے اپنے رسول کی مدد اس وقت کی تھی جب کافروں نے اسے (اس حال میں گھر سے) نکالا تھا۔ جب کہ دو (آدمیوں) میں دوسرا وہ تھا (اور) دونوں غار (ثور) میں تھے (اور) وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا: غمگین نہ ہو، یقینا اللّٰہ ہمارے ساتھ ہے۔

(التوبہ: 40، الکتاب ص 117)

سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:

صحبت اور مال کے لحاظ سے، ابوبکر کا مجھ پر سب سے زیادہ احسان ہے اور اگر میں اپنے رب کے علاوہ کسی کو اپنا خلیل بناتا تو ابوبکر کو اپنا خلیل بناتا لیکن اسلام کا بھائی چارہ اور محبت کافی ہے۔ دیکھو! مسجد (نبوی) کی طرف تمام دروازے کھڑکیاں بند کر دو سوائے ابوبکر کے دروازے کے۔

(صحیح بخاری: 3654 و صحیح مسلم: 2382)

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے:

رسول اللّٰہ ﷺ نے (صحابہ سے) پوچھا: آج کس نے روزہ رکھا ہے؟

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا: میں نے۔

آپ ﷺ نے پوچھا: آج کون جنازے کے ساتھ گیا تھا؟

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا: میں گیا تھا۔

آپ ﷺ نے پوچھا کہ آج کس نے کسی مسکین کو کھانا کھلایا ہے؟

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا: میں نے۔

آپ ﷺ نے پوچھا: آج کس نے کسی مریض کی بیمار پرسی کی ہے؟

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا: میں نے۔

تو رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:

((ما اجتمعن في امرئ إلادخل الجنۃ))

یہ چیزیں جس انسان میں جمع ہو

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS